Advertisement

پاکستان میں دہشتگردی ،خفیہ ادارے ناکام

پاکستان میں 33 خفیہ ادارے کام کرتے ہیں جن پر سالانہ ایک سو پچپن ارب روپیہ خرچ ہوتا ہے ۔ ان اداروں کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ کے قریب ہے جو تقریبا پاکستان کی ریگولر ڈیوٹی فوج کی تعداد کے برابر ہے ۔ سوائے ٓائی ایس ٓائی کے تمام ادارے وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ ٓائی بی براہراست وزیر اعظم پاکستان کو رپورٹ کرتی ہے جبکہ دوسرے ادارے وزیر داخلہ کو رپورٹ کرتے ہیں ۔اسکے باوجود پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں اسطرح ہوتی ہیں جیسے ناک میں کھجلی ۔ خفیہ اداروں کا کام دہشتگردی سمیت کسی بھی مجرمانہ حرکت یا منصوبہ کا وقت سے پہلے پتہ لگانا ہوتا ہے ۔

لیکن ہمارے ادارے واردات ہونے کے بعد کام شروع کرتے ہیں ۔پچھلے پندرہ سالوں میں پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے ، املاک کو نقصان پہنچا لیکن کسی بھی واقع کی قبل از وقت معلومات ان اداروں نے نہیں دیں۔ محض یہ بیان دیئے جاتے رہے کہ ملک میں دہشتگردی کا خطرہ ہے ، فلاں شہر یا صوبہ میں اتنے خود کش حملہ ٓاور یا دہشتگرد داخل ہو گئے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔اس قسم کے بیانات خفیہ معلومات کے زمرے میں نہیں ٓاتے اور نہ ہی ان کی بنیاد پر کوئی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔موثر کاروائی صرف اور صرف قابل عمل خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی جاتی ہے ۔

آ ئی ایس آئی کا کام پاکستان کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشوں کا تدارک کرنا ہے ۔گلی محلے میں ہونے والی سائیکل چوری کی وارداتوں کا پتہ لگا نا نہیں ۔ یہ کام ان دیگر خفیہ اداروں کا ہے کہ وہ ملک کے اندر اور کونے کونے سے معلومات اکھٹی کریں لیکن یہ ادارے سورہے ہیں اور جبتکہ یہ ادارے سوتے رہیں گے دہشتگردی اور جرائم کی وارداتوں کا قبل از وقت تدارک ممکن نہیں ۔چوہدری نثار صاحب ان اداروں کو جگائیں ۔ قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد یہ بڑھکیں مارنا کہ ہم دہشتگردوں تک پہنچ گئے ہیں اب عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے کافی نہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے عوام کی حفاظت فرمائے ۔ ٓامین
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Imran Khan aur Reham Khan iss ky zima daar hain...

8 saal sy Ungli vali sarkaar Punjab main rule kar rahi hy ? performance kia hy ?

1- Metro Bus
2- Flana Pul
3- Dhimkana Pul

Aur ? ? ? ? Kuch nai yeh kum hy...
 
Advertisement
Han yaad aaya Model Town Lahore ky roads kholny ka promise keya tha Ungali vali Sarkaar ny, wo wada bhe josh e khitabat tha, security reasons ke vaja sy wo roads nai kholy ja sakty
 
جہاں تک دہشت گردی پہ قابو پانے کا سوال ہے تو اس پہ کہا جا سکتا ہے کہ دہشت گردی پہ بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ انتہا پسندی پہ قابو پا کے کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ انتہا پسندی کے مراکز تکفیریوں کے مدارس ،نفرت پہ مبنی لٹریچر، تقاریر،وال چاکنگ کے خاتمہ کے لئے کام کیا جائے۔ ان میں سے کچھ پہ حکومت اقدامات کر رہی ہے مگر ان پہ مزید تیزی کی ضرورت ہے ۔یہ کہنا کہ ہمارے ادارے دہشت گردی پہ قابو پانے میں ناکام ہو گئے ہیں درست نہیں ۔
 
اپ کی بات ٹھیک ہے ۔مگر بقول اپکے چھ لاکھ افراد اگر اس ادارے میں کام کرتے ہے تو ان کو جگانا ناممکن ہے ۔ہاں اگر جیتے جاگتے اس کے سربراہ مقر ر کردو تو یہ تمام جاگ جائینگے
 
Advertisement
buht dafa news mein dekha k Dehshatgardo ki planning nakaam bana di gie... Darsal Pakistan mein Mazhabi Dehshatgardi hai..jis ko humaray Buht buht paseedada aur Mashor Ulma Support karty rhy aur kar rhy hain.. magr Hum iun k khilaf bolnay ki jurat nhi kartay ..q k kuch log Aisi kharwajio ko Nabi Samj baithay huay hain.. Warna kaun nhi janta k..yeh dehshatgardi kin ki madjido , madrsion aur ghar ki paidwar hai
 
ناکام اسلیے ہورہے ہیں کے دہشتگردوں کی سرپرستی خود کرتے ہیں ۔لشکر طیبہ لشکر جھنگوی جماعت اسلامی ۔وغیرہ کی سرپرستی مکمل طور پر ان کا صفایا کرئے تو ہی دہشت گردی پر
قابو پایا جاسکے گا