پاکستان میں 33 خفیہ ادارے کام کرتے ہیں جن پر سالانہ ایک سو پچپن ارب روپیہ خرچ ہوتا ہے ۔ ان اداروں کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ کے قریب ہے جو تقریبا پاکستان کی ریگولر ڈیوٹی فوج کی تعداد کے برابر ہے ۔ سوائے ٓائی ایس ٓائی کے تمام ادارے وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ ٓائی بی براہراست وزیر اعظم پاکستان کو رپورٹ کرتی ہے جبکہ دوسرے ادارے وزیر داخلہ کو رپورٹ کرتے ہیں ۔اسکے باوجود پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں اسطرح ہوتی ہیں جیسے ناک میں کھجلی ۔ خفیہ اداروں کا کام دہشتگردی سمیت کسی بھی مجرمانہ حرکت یا منصوبہ کا وقت سے پہلے پتہ لگانا ہوتا ہے ۔
لیکن ہمارے ادارے واردات ہونے کے بعد کام شروع کرتے ہیں ۔پچھلے پندرہ سالوں میں پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے ، املاک کو نقصان پہنچا لیکن کسی بھی واقع کی قبل از وقت معلومات ان اداروں نے نہیں دیں۔ محض یہ بیان دیئے جاتے رہے کہ ملک میں دہشتگردی کا خطرہ ہے ، فلاں شہر یا صوبہ میں اتنے خود کش حملہ ٓاور یا دہشتگرد داخل ہو گئے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔اس قسم کے بیانات خفیہ معلومات کے زمرے میں نہیں ٓاتے اور نہ ہی ان کی بنیاد پر کوئی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔موثر کاروائی صرف اور صرف قابل عمل خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی جاتی ہے ۔
آ ئی ایس آئی کا کام پاکستان کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشوں کا تدارک کرنا ہے ۔گلی محلے میں ہونے والی سائیکل چوری کی وارداتوں کا پتہ لگا نا نہیں ۔ یہ کام ان دیگر خفیہ اداروں کا ہے کہ وہ ملک کے اندر اور کونے کونے سے معلومات اکھٹی کریں لیکن یہ ادارے سورہے ہیں اور جبتکہ یہ ادارے سوتے رہیں گے دہشتگردی اور جرائم کی وارداتوں کا قبل از وقت تدارک ممکن نہیں ۔چوہدری نثار صاحب ان اداروں کو جگائیں ۔ قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد یہ بڑھکیں مارنا کہ ہم دہشتگردوں تک پہنچ گئے ہیں اب عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے کافی نہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے عوام کی حفاظت فرمائے ۔ ٓامین

Last edited by a moderator: