Advertisement

پاکستان میں امریکی مداخلت

4-15-2013_143168_1.gif
 
Advertisement

یہ خبر ادھوری رہے گی اگر اِس میں برطانیہ، سعودیۃ، ترکی اور یو اے ای کا ذکر نہ کیا جائے۔

ہمارا حال ’’گریب دی نوُہ سارے پنڈ دی پرجائی‘‘ والا ہے۔

سعودیہ ہمارے فیصلے کر رہا ہے۔ کون وزیرِ اعظم ہوگا، کِس کو سزائے عُمر قید کی کوٹھڑی سے چھوڑ کر سیدھا جدے محل بھیجا جائے گا، کِس آئین شِکن جرنیل کی ضمانت قبل از گرفتاری ہوگی، کون کِس کے خلاف بیان دے گا آرٹیکل سِکس لگانے کے مطالبے کرے گا اور پھِر کب حُکم مِلنے پر اچانک مُنہہ میں وٹے ڈال کر چُپ سادھ لے گا۔

کیا آپ نے سوچا کہ کیسے ایک معاہدہ سعودیۃ میں ہوتا ہے اور عملدرامد کے لیئے جنرل کیانی، جستس افتخار شریف سمیت مُلک کا ہر ادارہ تابعداری پر اُتر آتا ہے۔ جیسے یہ سب ایک ہی سافٹ وئیر سے چلائے جاتے ہیں۔

واہ رہ آزادی، غیرت، خود مختاری کے پھوکے فیر۔
​
 
اس میں ایران کو بھی شامل کرلیں توبلکل صیح نقشہ بنتا ے​
 
امريکی حکومت پاکستان کے اندرونی معاملات کا تعین نہیں کرتی۔ ہمارے پاس اس بات کا اختيار نہيں ہے کہ ہم پاکستان ميں سياسی قائدين کا چناؤ کريں۔اس بات کا اختيار پاکستانی لوگوں کو ہے کہ وہاں حکومت کس کی ہو۔ يہ ذمہ داری پاکستان کے ووٹروں کی ہے، وہ جو ووٹ ديتے ہيں اور
وہ بھی جو ووٹ نا دينے کا فيصلہ کرتے ہيں۔

البتہ ہم چاہتے ہيں کہ وہاں پر آزاد اور صاف وشفاف انتحابات ہوں۔ اس کے علاوہ نہ ہی ہم کسی مخصوص گروپ، پارٹی يا فرد کی حمايت کرتے ہیں ، انتحابات کون جيتتا يا ہارتا ہے يہ بھی ہمارے کنٹرول ميں نہيں ہے۔

امريکی حکومت پاکستان کی سویلین حکومت کے ساتھ تعلقات کی بنياد اچھے اصولوں پرمبنی ہے۔ امريکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت کامیاب ہو اور اس سلسلے ميں پائیدار جمہوریت کے فروغ کے ليۓ تکنیکی امداد بھی فراہم کررہا ہے۔ حکومت پاکستان کو پاکستانی لوگوں نے خود منتحب کیا ہے۔ لہذا ان حکومتی عہديدران کا احتساب بھی پاکستانی شہريوں نے خود کرنا ہے۔

اگر امريکی حکومت اتنی بااختيار اور بااثر ہے کہ ايک دور دراز ملک کے مقامی اور قومی سطح کے اليکشنز کو اپنی مرضی سے تبديل کر سکتی ہے تو پھر يہ کيسے ممکن ہے کہ امريکی صدر خود اپنے اليکشنز اور اپنی پاليسيوں کی منظوری کے ليۓ اپنے ملک ميں باقاعدہ مہم چلا کر اپنے نقطہ نظر کی منظوری کے ليے جدوجہد کرنے کا پابند ہوتا ہے

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[email protected]
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
​