Advertisement

پاکستان تحریک انصاف اور بنگلہ دیش ٹیم

اک وقت تھا جب بنگلہ دیش ٹیم کرکٹ میں نئی تھی میچ جیتنا تو کجا کوئی کلوز میچ بھی ہارتے تو بھی خوش ہوتے تھے پھر وقت بدلا قسمت بدلی بنگالیوں نے کینیا اور زمبابوے سے سیریز میں ایک دو میچ جیتنا شروع کیا لیکن سیریز ابھی بھی ہار جاتے تھے ..وقت پھر بدلا بنگالیوں نے چھوٹی ٹیموں کو ٹف ٹائم دینا شروع کیا یہ وہ وقت تھا جب بنگلہ دیش ٹاپ سکس ٹیسٹ ٹیمز سے میچ جیتنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے .....

بنگالیوں کے گولڈن ڈیز اس وقت شروع ہوئے جب انڈیا سری لنکا آسٹریلیا نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ایک ایک میچ ہرایا ....کرکٹ کی تاریخ نے ابھی بنگلہ دیش ٹیم کے مزید سنہرے دن دیکھنے تھے وہ وقت بھی آیا جب بنگلہ دیش نے ہوم سیریز میں انگلینڈ اور نیوزیلنڈ سے سیریز بڑے مارجن سے جیتی ....ٹیم کا عروج اس وقت انتہا پر تھا جب ایشیا کپ میں لنکنز اور انڈیا کو ہر کر فائنل تک رسائی حاصل کی اور آج وہ وقت بھی دیکھا دنیا نے جب پاکستان کو بد ترین شکست کا مزہ چکھایا بنگالیوں نے ....یہ سب بتانے کا مقصد یہ تھا کہ ہار بار شکست کے بعد اگر بنگالی ٹیم دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کو خیر بعد کہ دیتے تو آج یہ خوشی کے دن نہ دیکھنے نصیب ہوتے محنت لگن اور مخالف ٹیموں پر پےدر پے حملوں سے آج وہ دنیاۓ کرکٹ میں اپنا تاثر چھوڑ چکے ہیں.....

ایک وقت وہ بھی تھا جب ٩٨ کے الیکشن میں تحریک انصاف بری طرح پٹ چکی تھی پھر وقت بدلا ٹھوڈی قسمت بدلی ٢٠٠٢ کے وقت ایک سیٹ نکلنے میں کامیاب ہوئی حالات نے مزید ساتھ دیا تحریک انصاف کا سنہری دور شروع ہوا اور مارچ ٢٠١١ میں مینار پاکستان کا جلسہ بھی دیکھا سیاسی پنڈتوں نے اور ایک نئی صبح کی نوید سنائی لیکن ابھی عشق کے امتحان اور بھی تھے ....٢٠١٣ میں جو ہوا جیسا بھی ہوا اس بحث سے قطع نظر تحریک انصاف نے قومی سیٹس ٣٠ سے اوپر نکل لی اور کے پی کے میں حکومت قائم کر لی ....ابھی کل کی بات ہے حلقہ 246 میں کراچی کی گھاگھ جماعت متحدہ کو ناکوں چنے چبا دے ....پہلی بار متحدہ کو کسی جماعت نے ان کے گھر عزیز آباد میں کھلے ام اور دن دہاڑے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارنے کی کوشش کی ہے متحدہ کو جو ڈینٹ تحریک انصاف نے ڈالا ہے اس کا پھل تحریک انصاف کو مستقبل قریب میں پورے سندھ سے ملے گا .....

اگر خان پہلے الیکشن ہارنے کے بعد گھر بیٹھ جاتا تو آج ایک صوبے میں حکومت نہ بنا سکتا اسی طرح اگر عزیز آباد لاہور اور لاڑکانہ میں اگر ہارنے کے ڈر سے میدان میں نہیں اتریں گے تو کبھی بھی کامیابی حاصل نہ کر سکیں گے بنگلہ دیش اور تحریک انصاف کی جدوجہد تقریبا ایک جیسی ہے ....

آخر میں میاں صاحب کے لئے انہوں نے فرمایا تھا 246 سے ہارنے کے بعد کہ بغیر دیکھے نہیں کودنا چاہیے تو میاں صاحب سمندر کی گہرائی ناپنے کے لئے جب تک سمندر میں کودیں گے نہیں گہرائی ناپ نہیں سکیں گےسمندر میں کودنا ہی پڑتا ہے .....آج حصّہ لیا ہے تو ہارے ہیں کل کو جیتیں گے بھی ...
انصر پپو
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پاکستان تحریک انصاف اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹی

اگر اللہ خان صاحب کو ڈیڑھ سو سال لمبی عمر اور صحت دے تو انشااللہ یہ دن بھی ضرور آئیگا
 
Re: پاکستان تحریک انصاف اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹی

اگر اللہ خان صاحب کو ڈیڑھ سو سال لمبی عمر اور صحت دے تو انشااللہ یہ دن بھی ضرور آئیگا
سر جی اگر لاہور فاتح کے قریب ہے تو کراچی اور لاڑکانہ کا معرکہ بھی مستقبل قریب میں آپ دیکھیں گے ..انشااللہ
 
Advertisement
Re: پاکستان تحریک انصاف اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹی

اگر اللہ خان صاحب کو ڈیڑھ سو سال لمبی عمر اور صحت دے تو انشااللہ یہ دن بھی ضرور آئیگا


ویسے مذاق کے علاوہ، میں نے خان کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور اسی صحت کیساتھ 150 تو نہیں لیکن سنچری کرنے کی پوزیشن میں تو ضرور ہے۔ باقی اگر غلطیاں نہیں کی ہوتی تو 2013 کے الیکشن میں بھی 90-80 سیٹیں کنفرم تھیں۔
 
Re: پاکستان تحریک انصاف اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹی

اگر اللہ خان صاحب کو ڈیڑھ سو سال لمبی عمر اور صحت دے تو انشااللہ یہ دن بھی ضرور آئیگا
خان صاحب کو کوئی ضیا میسر ہو تو ڈیڑھ دن کی بات ہے
 
انشاءالله وه وقت دور نہیں جب تحریک انصاف پورے ملک کی نمائندگی کرے گی.ہر صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومتیں ہوں گی.اس کے لئے تهوڑی اور محنت کی ضرورت ہے