Advertisement

پاکستان اسٹیل کے لیے مالی مدد

Pak_Steel.png
​
پاکستان اسٹیل کے لیے مالی مدد


[TABLE="width: 99%"]
[TR]
[TD]
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے 6 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ امدادی رقم کے جاری ہونے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کو امید ہے کہ خسارے کا شکار اور ڈوبتا ہوا قومی اثاثہ منافع بخش ادارے میں تبدیل ہوجائے گا۔ پاکستان اسٹیل کا مالیاتی بحران کافی عرصے سے جاری ہے۔ گزشتہ دنوں ایسا اندازہ ہورہا تھا کہ پہلی بار پاکستان اسٹیل کا پلانٹ بھی بند ہوجائے گا۔ جب مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا تو حکومت نے اس ڈوبتے ہوئے ادارے کو بچانے کے لیے 6 ارب روپے جاری کردیے ہیں گزشتہ حکومت نے تو نجکاری کے نام پر اس قومی اثاثے کو غیرملکی ساہوکاروں کو اونے پونے داموں بیچ دیا تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اس ادارے کو بچالیا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی بات پر ناراض ہوکر عالمی ساہوکاروں کے نمائندے اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے جنرل پرویزمشرف کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو برطرف کروایا تھا۔ شوکت عزیز اور ان کے ساتھی تو اس ادارے کو ختم نہیں کرسکے لیکن موجودہ حکومت نے اس ادارے کو نااہل اور بدعنوان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ مزدوروں کی نمائندہ تنظیم سی بی اے بھی لوٹ مار کا حصہ بن چکی ہے۔ اب حکومت نے 6 ارب روپے جاری کردیے ہیں لیکن یہ امدادی رقم ادارے کو اسی صورت میں منافع بخش بناسکتی ہے جب انتظامیہ اہل اور ایماندار ہو۔ المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں اور اقتصادی منصوبہ سازوں کو فولاد سازی کی صنعت اور پاکستان اسٹیل کی اہمیت کا ادراک بھی حاصل نہیں ہے۔ فولاد سازی کی صنعت اقتصادی ڈھانچے اور دفاعی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی جیسی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان اسٹیل کو اپنے قیام سے لے کر اب تک پیداواری صلاحیت میں دگنا ہوجانا چاہیے تھا لیکن اب خود اس ادارے کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تین برس گزر گئے ہیں اس عرصے میں پاکستان اسٹیل سمیت ہر قومی اثاثہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوگیا ہے۔ ان اداروں میں پاکستان اسٹیل سب سے آگے ہے۔ اب بھی یہ ادارہ اپنے پاﺅں پرکھڑا ہوسکتا ہے منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ اس ادارے کا انتظام اہل اور ایماندار افراد کے حوالے کیا جائے۔ ادارے کی فنی صلاحیت کی حامل افرادی قوت کو اعتماد دیا جائے۔ مزدوروں کے لیے حالات سازگار بنائے جائیں۔ انہیں اپنی ملازمت کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائے تو پاکستان اسٹیل کے افسران اور مزدور مل کر اس ادارے کو نہ صرف یہ کہ بحران سے نکال سکتے ہیں بلکہ اسے منافع بخش ادارہ بھی بناسکتے ہیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو 6 ارب روپے بھی ضائع ہوجائیں گے اور موجودہ حکمران بیرونی قوتوں کا نمائندہ بن کر اس ادارے کو اونے پونے داموں غیرملکیوں کو فروخت کردیں گے اور فولاد سازی کی صنعت پر استحصالی سرمایہ دار اجارہ داری حاصل کرے گا۔​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
further 6 billion are gone now, they have not allocated it for betterment of mill but to loot for money in the name of steel mill
 
Koe nahi rakh lain ya few billion bhe for few days ... not far are the days then they will be dragged into the streets of khi and every single dime will be confiscated and they will be made example for centuries to come ... Inshallah ... zulm ki raat kaat lee meray Allah bara karam hai tera ... Aab insaaf ka sooraj bhe tuloo ker dey meray malik.
 
I Do not understand why they are giving further money to steel mill , railway or PIA....and not paying attention to basic reasons of destruction of these departments...even these department will get 60 billion these corrupt politicians will take it into their pockets.......All in be eman siyasatdanoon ko gharat kare..........
Now to me IK is hope...inshaAllah.Otherwise all of them have been tested.