پاکستانی میڈیا اور کرائم ٹائم

آزاد امیدوار

Minister (2k+ posts)
پاکستانی میڈیا اور کرائم ٹائم

images


پہلے ایک چھٹی جماعت کا بچہ خودکشی کر گیا اب ایک ساتویں جماعت کا ------ ان بچوں کو کیا خبر کہ خودکشی کیا ہوتی ہے------ یقیناً پاکستان کا میڈیا جس تھوک کے حساب سے کرائم پروگرام چلا رہا ہے---- اور جس طرح سے خودکشی اور خودکشی کرنے والے کو کور کر رہا ہے- اب اس کے اثرات نکلنے لگے ہیں--- دنیا کا کوئی ایک مہذب ملک ایسا نہیں ہے جہاں کرائم شو دن میں یا پھر پرائم ٹائم میں چلتے ہوں- لیکن پاکستان میں ان پروگرام کے اوقات وہی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھتے ہیں- جبکہ دنیا بھر یہ تمام شو رات گئے دیکھائے جاتے ہیں-

آپ کے خیال میں کیا ان پروگرام کے اوقات کار کو تبدیل کیا جانا چاہیے؟یا پھر ان کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے؟ بچوں میں آگہی سے متعلق پروگرام نشر کیے جانے چاہیے؟ یا پھر کچھ اور--------

آپ کی رائے؟؟؟
 

Back
Top