حضورِ والا۔۔ مسرت و نامسرت ماپنے کیلئے آپ کو کسی سروے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ انسانی رویوں سے جھلکتی ہے۔ ایک خوش آدمی کا رویہ اور ناخوش آدمی کا رویہ بالکل مختلف ہوتا ہے اور یقیناً آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ خوش اور مطمئن آدمی زیادہ چڑچڑا نہیں ہوگا، بات بات پر لڑے جھگڑے کا نہیں جبکہ ناخوش اور نامطمئن آدمی لڑائی جھگڑے اور تشدد کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔۔ اب ایمانداری سے بتائیے، کیا مغربی معاشروں میں گتھم گتھا ہونے اور بات بات پر لڑنے مرنے کا رواج زیادہ ہے یا ہمارے معاشروں میں؟
The Mean prevalence of any physical fighting (1 or more times) by region, GSHS and YRBS, 2009
Source:
NCBI
The mean prevalence of very frequent physical fighting (12 or more times) by region, GSHS and YRBS, 2009
Source:
NCBI
اب مغربی دنیا کے اعداد و شمار کی روشنی میں تو مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے یہاں کیا جھگڑے اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ ان پر سوالیہ نشان کھڑا کیا جائے؟
دوسرا یہ کہ کیا وہ سوشل سائنٹسٹ عقل سے پیدل ہوتے ہیں جو کہ خوشی اور اطمینان کو ماپنے کے لیئے سروے کرتے ہیں۔ آپ کی بات کیسی مان لی جائے کہ اس میں سروے کی ضرورت نہیں؟
جہاں تک خودکشی کی بات ہے تو آسودہ حال معاشروں میں زیادہ تر حساس اور زیادہ غور و فکر کرنے والے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔
حالانکہ عالمی ادارہ برائے صحت کہتا ہے کہ:
While the link between suicide and mental disorders (in particular, depression and alcohol use disorders) is well established in high-income countries, many suicides happen impulsively in moments of crisis with a breakdown in the ability to deal with life stresses, such as financial problems, relationship break-up or chronic pain and illness.
In addition, experiencing conflict, disaster, violence, abuse, or loss and a sense of isolation are strongly associated with suicidal behaviour. Suicide rates are also high amongst vulnerable groups who experience discrimination, such as refugees and migrants; indigenous peoples; lesbian, gay, bisexual, transgender, intersex (LGBTI) persons; and prisoners. By far the strongest risk factor for suicide is a previous suicide attempt.
Source:
https://www.who.int/news-room/fact-sheets/detail/suicide
یہ تو نہیں کہتے کہ زیادہ غور و فکر کرنے سے انسان خود کشی کرلیتا ہے۔ لیکن چلیں اگر آپ کی بات مان بھی لی جائے، تو اسکا مطلب ہے کہ کیا وہاں کا نظام اور زندگی اتنی فرسودہ ہے کہ ایک سوچنے سمجھنے والا شخص خودکشی پر مجبور ہوجاتا ہے؟
تو پھر ایسی طرز زندگی کا ہم نے کیا کرنا ہے؟ یہ مار پیٹ ہی ٹھیک ہے، کم از کم بندے خود تو اپنی جان نہیں لیتے۔ یہ تو پاگل پن کے سوا اور کچھ نہیں۔
اس موضوع پر کبھی وقت ملا تو تفصیلی گفتگو کریں گے۔۔ البرٹ کیمو نے خودکشی کو اپنے فلسفے میں خاص اہمیت دی ہے۔۔ کیمو کی اس بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں
The literal meaning of life is whatever your are doing that prevents you from killing yourself..
تھوڑا ایمائل ڈرخائم کے نظریہ اینومک خودکشی بھی دیکھ لیجیئے گا، اگر پہلے نہیں دیکھا تو۔
چلیں پھر جب تک آپ اس موضوع پر تیّاری کر کے آئیں، ہم تب تک گفتگو کو معطّل کر دیتے ہیں۔
جہاں تک پاکستانی معاشروں میں خودکشی کی کم ریشو کا تعلق ہے تو یہاں مذہب کا بہت بڑا کردار ہے۔ مذہب نے لوگوں کے اپنی مرضی سے مرنے پر بھی پابندی لگارکھی ہے، اور جہنم میں عمر بھر جلنے کے خوف سے لوگ زندگی کی چکی میں پستے رہتے ہیں اور خودکشی سے باز رہتے ہیں۔ کیا
یار کمال ہے، آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ لوگ جو خودکشی کرتے ہیں وہ خوش ہوتے ہیں؟
مذہب ڈرا دھمکا کر ہی سہی، لیکن انسان کو زندہ رہنے اور بہتر حالات کے لیئے تگ و دو کرنے طرف لاتا ہے تو اس میں برا کیا ہے؟
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ خودکشی زیادہ بہتر ہے؟ کیا مغربی معاشروں میں ان لوگوں کو آذادی سے مرنے دیا جاتا ہے یا ان کے دماغ کا علاج کروایا جاتا ہے؟ یہاں تو معذرت کے ساتھ، آپ مغربی دنیا سے بھی کہیں آگے کی بات کر رہے ہیں۔
اس کا یہ مطلب اخذ کرلیا جائے کہ لوگ خوش ہیں۔۔؟
خوش ہوں یا نہ ہوں، لوگ کم از کم نا امید نہیں۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا آپ ایکسیپشنز پر زیادہ جاتے ہیں، اب یہ ایکسیپشن نہیں تو اور کیا ہے؟
صاحب، آپ ایک واقعے کو لے کر پورا تھریڈ لکھ دیں تو وہ ایکسپشن نہیں، ہم پورا ایک ٹرینڈ بتائیں جس کے تحت متعدّد واقعات دنیا میں رپورٹ ہوئے، تو وہ ایکسپشن بن گیا۔
اب ایسی سادگی پہ کیوں نہ مر جائے کوئی؟
خیر خودکشی حرام نہ ہوتی تو، شائد آج میں بھی غور و فکر کرتا۔
خیر باقی اعداد و شمار دے دیئے ہیں آپکو۔ اسکی راشنی میں کچھ سمجھ میں آئے تو۔۔۔۔ دیکھ لیجیئے گا کہ کون سی ایکسپشن ہے؟