پاکستان میں ، دہشت گردی ، مختلف عنوانات سے جاری ہے ، یھاں نسلی ، قومی ، لسانی ، مذہبی ، فرقہ وارانہ ، دہشت ںے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، مختلف بہروپ اور حلیہ والے دہشت پسند ، جگہ جگہ عوام کا خوں بھا رہے ہیں ، بلوچ علیحدگی پسند ، کراچی کے ٹارگٹ کلرز ، سفاک طالبان ، جنونی فرقہ پرست لشکر ، امریکی ڈرون اور ریاستی حساس ادارے ، انسانوں کو نگلنے والے یہ سب آدم خور ، روزانہ بہت سے پاکستانیوں کی ، جان لے لیتے ہیں ،
ایک طرف پاکستانی ریاست ، بد انتظامی ، کرپشن کی انتہا پر ہے ، عوام محروم اور شدید مسائل کا شکار ہے ، رہی سہی کسر ، ہمارے سیاستدان ، پوری کر رہے ہیں ، غربت ، مہنگائی ، بد امنی ، توانائی کی قلت ، صحت ، تعلیم ، اور ایسی بنیادی ضرورتوں سے محروم قوم ، بدترین دور سے گزر رہی ہے ، آدم خور دہشت گرد ہوں یا کفن چور حکومتی و سیاسی اشرافیہ یا پھر ریاستی جبر ، پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے ، ہم اتنے درندوں اور مسائل کے باوجود ، اپنی بقا کی جنگ میں کامیاب ہوں گے ، انشا الله