نجی ٹی وی چینل سے منسلک خاتون صحافی عنبر رحیم شمسی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں ٹیکسلا عجائب گھر کی انتظامیہ کی شکایت کی۔
انہوں نے ایک کیو آر کوڈ شیئر کیا اور لکھا کہ میوزیم کی انتظامیہ نے کیو آر کوڈ دے رکھا ہے مگر انہوں نے جب اسے سرچ کیا تو کوئی لنک کھلا جس سے تھائی لینڈ بس کمپنی سے متعلق معلومات سامنے آ گئیں۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے ایک طرح سے انتظامیہ اور حکومت پر تنقید کی جس کے جواب میں صارفین نے انہیں بتایا کہ اس کو اسکین کرنے کے لیے انہیں پہلے میوزیم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی جس میں اسکین کرنے سے عجائب گھر کی معلومات انہیں مل سکیں گی۔
منزہ نامی صارف نے کہا کہ ان کو اس کے لیے پہلے ایپلیکیشن انسٹال کرنا ہوگی۔
Loading X post…
Open original post on Xپشاوری الیٹ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے کہا کہ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کریں اور ایپ انسٹال کریں۔
Loading X post…
Open original post on Xسعد نامی صارف نے کہا کہ اس میں عنبر شمسی کا قصور نہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ انٹرنیٹ سے ناواقف ہیں، اس لیے اس کوڈ کو ایسا بنایا جانا چاہیے کہ یہ عام سکینر کے ذریعے بھی کام کرے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک اور صارف نے کہا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ بغیر سوال پڑھے جواب لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xسلمان نامی صارف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑامنہ اس پر آنکھیں اور دماغ کس لیے دیا ہے؟ لگتا ہے کہ اسد عمر کو ہر جگہ وہ طریقہ کار اپنانا چاہیے جس سے آپ واقف ہوں۔
Loading X post…
Open original post on Xآمنہ نے عنبر شمسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حوصلہ تو دیکھیں کہ غلطی کر کے اوپر سے ٹوئٹر پر بھی ڈال دیا ہے۔ صاف لکھا ہے کہ میوزیم کی ایپ پر جا کر اسے اسکین کریں۔
Loading X post…
Open original post on Xہانی نامی صارف نے طنزًا کہا کہ یہ ٹاپ جرنلسٹ ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xعماد احمد نے کہا کہ ایپ پر جا کر اسے استعمال کریں۔
Loading X post…
Open original post on Xحنیف داوڑ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کا برا دن چل رہا ہے تو شکر ادا کریں اور اس کے بعد یہ دیکھیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amb1111.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





