Advertisement

ویڈیو:حبیب اکرم کا نوازشریف کے نام پیغام


محترم میاں محمد نواز شریف صاحب!السلامُ علیکم

گزشتہ دو مہینے سے پاکستان میں یہ بات تسلسل سے کہی جارہی ہے کہ آپ ایک بار پھر ہیئت مقتدرہ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے وہی راستہ اختیار کررہے ہیں جو ماضی میں کیا تھا یا جس کا الزام آپ عمران خان پر لگاتے ہیں۔ آپ کی پارٹی کے زعما توکئی بزرگوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ آپ سے رابطے میں ہیں اور مبینہ طور پر آپ کی ملک واپسی کی تفصیلات طے کررہے ہیں۔

اگر آپ کسی مشکوک طریقے سے ایک بار پھر اقتدار میں آبھی جاتے ہیں تو یقین مانیے آپ پاکستان کو جمہوری حوالے سے ایک بار پھر وہیں لے جائیں گے جہاں سے آپ ہی نے اسے آگے بڑھایا تھا۔جناب! پاکستانی سیاسی کا ایک اور پہلو بھی آپ کی توجہ کا طالب ہے۔ وہ یہ کہ جب سے آپ نے اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے، تبھی سے پاکستان کے اہم ترین سیاسی فیصلے ملک سے باہر ہونے لگے ہیں۔

میثاق جمہوریت کے بعد این آر او کا فیصلہ ہوا تو جنرل پرویز مشرف نے بھی محترمہ سے متحدہ عرب امارات میں بات چیت کی۔ آپ کی حکومت کے خلاف عمران خان نے دھرنا دیا تو اس کی منصوبہ بندی بھی مبینہ طور پر لندن میں ہوئی۔ اب آپ گزشتہ دو سالوں سے لندن ہی سے اپنی پارٹی کی رہنمائی کررہے ہیں۔

کیا آپ نہیں سمجھتے کہ حالات کچھ بھی ہوں، ملک سے باہر بیٹھ کر ملک میں سیاست کرنے کا یہ طرزعمل بالواسطہ طورپر پاکستان کی خود مختاری پرضرب لگاتا ہے؟ اب ایک بار پھر یہی صورتحال بنتی نظر آرہی ہے کہ آپ ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور یہاں حکومت کے گرائے جانے کی ایک سازش آپ سے منسوب کی جارہی ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ آپ بھی کسی لندن پلان کا حصہ ہیں؟تین دن پہلے آپ کی سالگرہ تھی جو آپ کے کارکنوں نے کافی جوش و جذبے سے منائی۔


آپ کی سالگرہ پر مبارک باد۔خیراندیش
​



 
Advertisement
خیراندیش
Khus Landon Mulakat ke ley time mang rehe the
muaqat na hune pr bun*kna shuro kr deya
​
 
Advertisement
habib is a shameless
how about all the corruption he has done

looted billions? how are you ok with him becoming the pm again?