بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مشکلات میں کمی آگئی، کروز شپ ڈرگ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج رہا کردیاگیا ہے،شاہ رخ خان بھی بیٹےکو لینے آرتھر روڈ جیل گئے شاہ رخ خان کی بہترین دوست اور ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے آریان خان کے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ہیں۔
ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق آریان خان نے عائد ضمانت کی شرائط کے مطابق اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کیا،
وہ تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر نہیں جاسکتے، میڈیا میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے اور ہر جمعہ کے دن ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ای سی بی کے دفتر میں حاضری دیں۔
Loading X post…
Open original post on Xشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا،جس کے بعد آریان خان کی متعدد بار ضمانتیں مسترد ہوئیں، اور آریان خان کے وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، کیس کی سماعت تین بار ملتوی کی گئی جس کے بعد آج ضمانت منظور ہوئی ہے۔
آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کے چاہنے والے ان کے گھر منت کے باہر جمع ہیں اور شاہ رخ خان کی مشکلات کی اس گھڑی میں حوصلہ افزائی کررہے ہیں، جبکہ مخالفین بھی خوب جل رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-aa.jpg
Last edited:
Advertisement





