اسلام ٹائمز: ہم چینی زبان کے خلاف نہیں، نہ اسے سیکھنے کی مخالفت کر رہے ہیں، چینی ایک عظیم زبان ہے۔ ہم اردو کو ترک کرکے اور اسے کم تر سمجھ کر چینی زبان کے پیچھے بھاگنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بہت سے چینی اردو زبان سیکھ رہے ہیں اور بہت سے پاکستانی چینی زبان سیکھ رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ کوئی بھی دوسری زبان سیکھنا ایک اضافی قابلیت ہے اور وہ زبان بولنے والی قوم سے رابطے کے لئے اور فکر و ثقافت کے مثبت انتقال کے لئے ضروری بھی ہے، لیکن اپنی قومی شناخت کا سودا کرتے ہوئے نہیں۔
تحریر: ثاقب اکبر
20اور 21 اپریل 2015ء، دو روزہ دورۂ پاکستان کے دوران میں چینی صدر ہر نشست میں چینی زبان بولتے رہے لیکن ہمارے راہنماؤں نے ہر ملاقات میں ان سے انگریزی میں بات کی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا ہمارے راہنماؤں کو اردو زبان نہیں آتی؟ نہیں، انھیں آج بھی ’’اردو‘‘ انگریزی سے بہتر آتی ہے؟ کیا ان کے پاس اور چینیوں کے پاس اردو میں ترجمے کے لئے مترجمین نہیں ہیں؟ نہیں، ایسا بھی نہیں؟ تو پھر کیا وجہ ہے۔ پاکستانی صدر جو شائستہ اور شستہ اردو بولتے ہیں، ان سے لے کر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تک نے مہمان معزز سے بات کرنے کے لئے انگریزی کو وسیلۂ اظہار کیوں بنایا؟ چینی صدر ہی کیا، اس ملک میں جو بھی بڑی شخصیت وارد ہوتی ہے، عام طور پر مافی الضمیر بیان کرنے کے لئے اپنی قومی زبان اختیار کرتی ہے۔
گذشتہ دنوں ترک راہنما تشریف لائے، وہ ترکی زبان بول رہے تھے، عرب آتے ہیں تو وہ عربی بولتے ہیں، جرمن آتے ہیں تو وہ جرمنی بولتے ہیں، فرانسیسی آتے ہیں تو وہ فرانسیسی بولتے ہیں، انگریز آتے ہیں تو وہ اپنی انگریزی بولتے ہیں اور امریکی آتے ہیں تو وہ انگریزوں کی انگریزی نہیں بلکہ اپنی انگریزی بولتے ہیں اور ہم سب سے انگریزی بولتے ہیں۔
ایک رائے یہ ہوسکتی ہے کہ ہم انگریزی بولنے والوں کو فوری طور پر بلاواسطہ بتانا چاہتے ہیں کہ مطمئن رہیئے اور سن لیجیئے ہم نے آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ ہمیں تو یہ رائے سطحی سی لگتی ہے، اگرچہ اس کے لئے یہ دلیل پیش کی جائے کہ انگریزی بولنے والے ملکوں سے ہمارے شخصی اور قومی معاملات تہ در تہ جڑے ہوئے اور چلے آرہے ہیں۔ آج کل میڈیا اور زبانوں میں مہارت اور ترجمے کا عمل جس قدر ترقی کرچکا ہے، اس کے ہوتے ہوئے کوئی اہم بات سرحدوں میں مقید نہیں رکھی جاسکتی۔ ہمارے راہنما اردو بولیں اور چینی چینی زبان بولیں تو دنیا کے اہم ترین دارالخلافوں میں فوری طور پر ان کی زبان میں ترجمہ ہو کر پہنچ سکتی ہے، بلکہ پہنچ جاتی ہے۔ تو پھر کیا انگریزی زبان ترقی اور کامیابی کی علامت ہے؟ اگر ایسا ہو تو چینی بھی انگریزی زبان کو سرکاری طور پر اختیار کرتے، ترقی کی منزلیں طے کرتے اور دنیا میں کامیابی کے بلند زینوں پر قدم رکھتے۔
چینیوں نے چینی زبان اختیار کی اور ترقی کی، جاپانیوں نے جاپانی زبان اپنائی اور ترقی کی، جرمنوں نے جرمنی کو اپنایا اور دنیا میں نام کمایا، روسیوں نے روسی زبان پر افتخار کیا اور ترقی کے زینے طے کئے۔ گویا دنیا کی تمام ترقی یافتہ قوموں نے ثابت کر دیا کہ ترقی اور کامیابی کے لئے انگریزی کو اپنانا ضروری نہیں، اپنی اپنی زبانوں کو اپنا کر اور اختیار کرکے ترقی کی جاسکتی ہے بلکہ اپنی قومی زبان کو اختیار کرکے ہی ترقی کی منزلوں سے ہم کنار ہوا جاسکتا ہے۔
تو پھر کیا اردو بہت پس ماندہ زبان ہے، اس میں ما فی الضمیر پیش نہیں کیا جاسکتا، یا یہ زبان پسماندگی کی علامت ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ نہ فقط ایسا نہیں ہے بلکہ اردو ایک ترقی یافتہ زبان ہے، سرکاری سرپرستی حاصل ہوجائے تو یہ حقیقت اظہر من الشمس ہو کر ثابت ہوجائے۔ ہمارے قومی راہنما جب اس زبان میں بات کرتے ہیں تو بہتر طور پر اپنا مدعا بیان کرسکتے ہیں، زبان غیر میں مدعا بیان کرتے ہوئے ہمیشہ ایک ہچکچاہٹ رہتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم انگریزوں یا انگریزی کی ذہنی غلامی سے اپنے آپ کو نہیں نکال پائے۔ ترقی اور آزادی کا عمل نفسیاتی بھی ہے۔ اگر ہم واقعاً ایک ترقی یافتہ قوم بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اس نفسیاتی کیفیت سے اپنے آپ کو نکالنا ہوگا۔ اردو کو اختیار کرنے سے ہم نفسیاتی طور پر آزادی کا سفر طے کریں گے۔ زبانوں کا اختلاف اور فرق تو اللہ تعالٰی کی نشانیوں میں سے ہے۔ اردو زبان بھی آیات الٰہی میں سے ہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اگر خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی قومی زبان پر خود بھی افتخار کرنا ہوگا اور یہ افتخار اپنی نسلوں کو ورثے میں دینا ہوگا۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ جیسے انگریزوں کی حکمرانی کے زمانے میں ہم نے انگریزی کے سامنے سرتسلیم خم کر دیا اور نفسیاتی و روحانی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال لیا، اب چین سے آنے والی ترقی کے سامنے سپر ڈالتے ہوئے قوم چینی زبان سیکھنے، اختیار کرنے بلکہ اسے بولنے پر افتخار کرنے کے بخار میں مبتلا ہوجائے۔ ہم چینی زبان کے خلاف نہیں، نہ اسے سیکھنے کی مخالفت کر رہے ہیں، چینی ایک عظیم زبان ہے۔ ہم اردو کو ترک کرکے اور اسے کم تر سمجھ کر چینی زبان کے پیچھے بھاگنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بہت سے چینی اردو زبان سیکھ رہے ہیں اور بہت سے پاکستانی چینی زبان سیکھ رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ کوئی بھی دوسری زبان سیکھنا ایک اضافی قابلیت ہے اور وہ زبان بولنے والی قوم سے رابطے کے لئے اور فکر و ثقافت کے مثبت انتقال کے لئے ضروری بھی ہے، لیکن اپنی قومی شناخت کا سودا کرتے ہوئے نہیں۔
ترقی کا راستہ اعتماد اور قومی جذبوں سے سرشاری سے جڑا ہوا ہے۔ ایک حقیقی ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے روحانی اور فکری طور پر آزادی کو اختیار کرنا ضروری ہے۔ ہمیں اپنی قوم کے اندر ان جذبوں اور ارمانوں کو پروان چڑھانا ہوگا، تاکہ وہ نشاطِ کار کے ساتھ آگے بڑھ سکے اور باوقار طریقے سے ترقی کی منزلیں طے کرسکیں۔ غلامانہ ذہنیت اور پستی کے احساس کے ساتھ قومیں ترقی نہیں کرسکتیں۔ اپنی زبان آزاد روح کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ہمیں ’’انگریزی‘‘ کی بالادستی یا کسی اور زبان کی بالادستی کی فکری کیفیت سے نکلنا ہوگا۔ ہمارے سیاسی راہنما خود آزادی کا یہ سفر طے نہ کرسکے تو قوم بھی آزاد اندیش نہیں بن سکے گی۔ قوم خود پر اعتماد اور اپنی قومی حیثیت پر افتخار سے محروم رہے گی۔ اس صورت میں حقیقی آزادی اور بھرپور آزادی، قابل فخر آزادی اور باعث انبساط و سرور آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔
جب لیڈر ہی احساس کمتری کا شکار ہوں تو قوم کیا کر سکتی ہے ، اچھے لیڈر ایک اچھی اور خود دار قوم کی تربیت کرتے ہیں ، پاکستانی لیڈروں کی تو اپنی تربیت کی ضرورت ہے .دعوی یہ قوم کی رہنمائی کا کرتے ہیں
انگریز خود تو یہاں سے دفع دفان ہو گیا لیکن جاتے جاتے دو کام کر گئے۔ ایک تو اپنے بد رنگے غلام ہم پر مسلط کر گئے دوسرا ہندوں کے دھرم بدل کر اُنکے تکفیری فِرقے بنائے اور سیدھے سادہ مسلمانوں کو نفرتوں کی قیدِ دیو میں بند کر دیا جو مسجدوں، امام بارگاہوں، مزاروں میں پھٹ پھٹ کر پھٹیچر ہو چُکے ہیں۔
So what? The craze to learn English is rampant in China and English tutors are the highest paid over there. Yes speaking Urdu is good yet emphasizing this point for a particular issue is in fact a sorry thing to present. chalein aap Urdu bol lein aur quantum physics jo parhai jati hai voh perh lein.........come on mates!!!!
مقصد کسی چیز میں اگر صرف کیڑے نکالنا ہے تب تو ٹھیک ہے ورنہ اس سے پہلے پاکستان کے کتنے صدور اور وزرائے اعظم نے اردو میں مہمانوں کے سامنے تقریریں کی ہیں۔ اس بات کا مقصد بالکل بھی نواز شریف کا دفاع نہیں۔ اگر اس بندے میں عقل ہوتی تو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے بجائے فوج بھیج دیتا یمن۔
Jo insan sada say paidal ho,usay paidal hi chalana chahiay.
jaisay jaisay iskay baal kum hotay gaay usi hisab say yeh AQAL say paidal hota chala gaaya.
مقصد کسی چیز میں اگر صرف کیڑے نکالنا ہے تب تو ٹھیک ہے ورنہ اس سے پہلے پاکستان کے کتنے صدور اور وزرائے اعظم نے اردو میں مہمانوں کے سامنے تقریریں کی ہیں۔ اس بات کا مقصد بالکل بھی نواز شریف کا دفاع نہیں۔اگر اس بندے میں عقل ہوتی تو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے بجائے فوج بھیج دیتا یمن۔
فوج یمن بھجوانے کے شوق میں تمہاری ذہنی حالت دیکھ کر لگتا ہے کچھ دنوں بعد ہر تھریڈ پر تُم اس طرح کی بونگیاں"کرتے"پائے جاؤ گے اور ایڈمن ناک پر کپڑا رکھ کر تمہارا کیا دھرا اُٹھاتی پھرے گی مثلاً . . . . ۔
اگر عقل ہوتی تو پی آئی اے اپنے جہاز لاہور کراچی کے درمیان پھیرے لگانے کی بجائے یمن پر حملوں کیلئے بھیج دیتے۔ نواز شریف چینی صدر کے ساتھ باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اُسے اپنے ساتھ لے کر یمن محاذ پر چلا جاتا۔ بنگلہ دیش کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی بجائے ہماری ٹیم سعودیہ جا کر یمن کی طرف باؤلنگ کر دیتی۔ الطاف بھائی شراب پی کر ہر شام ٹی وی پر غل غپاڑہ کرنے کی بجائے یہودی عریبیہ چلا جاتا تو جہاد کی برکتوں سے اُسکے سارے گناہ گنگا اشنان کی طرح دھل جاتے۔
مقصد کسی چیز میں اگر صرف کیڑے نکالنا ہے تب تو ٹھیک ہے ورنہ اس سے پہلے پاکستان کے کتنے صدور اور وزرائے اعظم نے اردو میں مہمانوں کے سامنے تقریریں کی ہیں۔ اس بات کا مقصد بالکل بھی نواز شریف کا دفاع نہیں۔اگر اس بندے میں عقل ہوتی تو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے بجائے فوج بھیج دیتا یمن۔
ایک زبان بولتا ھوا شخص دراصل ایک تہزیب، معاشرت، کردار اور پسِ منظر کی عکاسی کر رھا ھوتا ھے ۔۔ ھمارے مقتدر طبقات کا ھم سے کس قدر واسطہ رہ گیا ھے، اس کی وضاحت کی ضرورت نھیں، غیر ملکیوں کو ان کی حرکتوں اور عادتوں کا ھم سے بہتر پتا رھتا ھے ۔۔ جس طرح کی یہ مخلوق ھے، مجھے تو اس سے مسرت ھوتی ھے کہ یہ بدقماش اور بے حس اجنبی لوگ خود کو پاکستانی بنا کر پیش نھیں کرتے
نجدیوں کی مدد نہ کر کے ھم نے اپنا ھی پول کھولا ھے اور دوسرے اُن کو بھی پتا چل گیا کہ ھمارے بغیر بھی وہ اپنا کام چلا سکتے ھیں ۔۔ یمن میں ایرانی پلان کو کچلا جا چکا ھے ۔۔ ویسے ایرانی تم سے ناراض ھوں گے، جو تصویر تم نے لگا دی ھے وہ ایک ایرانی کی ھے جو سالوں سے نھیں نہایا
نجدیوں کی مدد نہ کر کے ھم نے اپنا ھی پول کھولا ھے اور دوسرے اُن کو بھی پتا چل گیا کہ ھمارے بغیر بھی وہ اپنا کام چلا سکتے ھیں ۔۔ یمن میں ایرانی پلان کو کچلا جا چکا ھے ۔۔ ویسے ایرانی تم سے ناراض ھوں گے، جو تصویر تم نے لگا دی ھے وہ ایک ایرانی کی ھے جو سالوں سے نھیں نہایا
نجدیوں کی مدد نہ کر کے ھم نے اپنا ھی پول کھولا ھے اور دوسرے اُن کو بھی پتا چل گیا کہ ھمارے بغیر بھی وہ اپنا کام چلا سکتے ھیں ۔۔ یمن میں ایرانی پلان کو کچلا جا چکا ھے ۔۔ ویسے ایرانی تم سے ناراض ھوں گے، جو تصویر تم نے لگا دی ھے وہ ایک ایرانی کی ھے جو سالوں سے نھیں نہایا
تو پھر یہ نجدی وہابڑا پاکستان کیا امب چوپنے آ رہا ہے اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وہ پاکستان میں 5 سے 7 روز قیام کریں گے۔ وہ پاکستان میں جمعہ پڑھائیں گے اور بہت بڑے مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو برف پیدا ہوگئی ہے اسے پگھلانا ہے۔ وہ پاکستانی حکام سے یمن کے مسئلے پر بات کریں گے، وہ حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ امام کعبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ پاکستانی اور سعودی قوم کے درمیان محبت کو اجاگر کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
نجدیوں کی مدد نہ کر کے ھم نے اپنا ھی پول کھولا ھے اور دوسرے اُن کو بھی پتا چل گیا کہ ھمارے بغیر بھی وہ اپنا کام چلا سکتے ھیں ۔۔ یمن میں ایرانی پلان کو کچلا جا چکا ھے ۔۔ ویسے ایرانی تم سے ناراض ھوں گے، جو تصویر تم نے لگا دی ھے وہ ایک ایرانی کی ھے جو سالوں سے نھیں نہایا
We think that we will earn more money and make more developments by learning and speaking English, When our kids grow up and start talking they are thought A B C D, We ask them to sing us twinkle twinkle litle star, At schools their all efforts are about learning English and home it's their local language one or two , Either urdu/pushto urdu/punjabi Etc< tell me how in world would our little one cop with all that burden of learning, And then they say he's dumb he can't learn fast, While in china to kids they speak chinese just chinese, Nothing else, Which leave thier mind open for extra learning Maths science hard work.
جب لیڈر ہی احساس کمتری کا شکار ہوں تو قوم کیا کر سکتی ہے ، اچھے لیڈر ایک اچھی اور خود دار قوم کی تربیت کرتے ہیں ، پاکستانی لیڈروں کی تو اپنی تربیت کی ضرورت ہے .دعوی یہ قوم کی رہنمائی کا کرتے ہیں
آپ کا فرمانا قدرے بجا ہے کہ اچھے لیڈر قوم کی تربیت کرتے ہیں مگر ہم اپنی مجموعی قومی خامی کی ساری ذمہ داری لیڈر ہی پر نہیں ڈال سکتے ۔ پہلی بات تو یہ کہ پاکستان میں قیام پاکستان سے آج تک کونسی شخصیت ایسی رہی ہے جو غیر متنازعہ رہی ہو اور جسے قومی لیڈر کہا جا سکتا ہے ۔ سب کی لیڈر شپ ایک مخصوص دائرے میں رہی اور اس کا سارا زور بھی اقتدار حاصل کرنے، اسے بچانے یا دوسرے کا اقتدار ختم کرنے پر رہا ہے۔ پانی کے بلبلے کی مانند لیڈر شپ جس کی جڑیں ہی نہ ہو کسی کی کیا تربیت کر سکتی ہے۔ سو انہیں الزام دینے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں ایک بار ایمانداری سے جھانک لینا چاہیئے، کیا ایسا تو نہیں کہ" ہم الزام ان کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا" بھائی میرے ، ماں کی گود سب سے پہلی اور سب سے بڑی تربیت گاہ ہے۔ایک انسانی عمارت کی بنیاد اسی تربیت پر استوار ہوتی ہے۔ ماں سے مراد صرف ماں ہی نہیں پورے گھر کا ماحول ہوتا ہے ۔ جس ماحول میں بچہ آنکھ کھولتا ہے اسے ہی اپنا لیتا ہے ۔ تو اگر گھر کا ماحول عزت و احترام،اپنے دین سے محبت و پیار، دیانت داری،اپنی دھرتی،اپنی زبان، اپنی ثقافت سے مھبت کا ہے تو لازمی بات ہے بچہ بھی انہیں ہی بہتر خیال کرے گا۔ میں پنجابی ہوں، پنجابی میری ماں بولی ہے ۔ میرے گھر میں اگر پنجابی سے پیار کیا جاتا ہے، اسے بولا جاتا ہے ۔ اس پر فخر کیا جاتا ہے تو میرا بچہ اور پوتا بھی بھی ایسا ہی کرے گا۔ لیکن کیا ایسا ہے ؟ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچئے کیا ایسا ہے؟ پنجابی بچے کو ماں کی گود سے پنجابی زبان کوحقیر سمجھنے کا سبق ملتا ہے۔ پنجابی بولنے والے بچے کے ساتھ میل ملاب سے روکا جاتا ہے کہ اس سے تمہاری زبان خراب ہو جائے گی۔ اردو بولو ، بیٹا اردو، ۔ یہاں تک کہ بوڑھے دادا دادی کو بڑھاپے میں اردو بولنے کو کہا جاتا ہے اور ان کی مضحکہ خیز گلابی اردو کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ یہ صرف پنجابی ذہنیت ہی نہیں اردو سپیکنگ اردو کی بجائے انگلش بولنے کو ترجیع دیتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے بچہ انگریزی بولے۔ذہنی طور پر کمتری کا شکار ہم لوگ اپنی ہر چیز کو کمتر سمجھتے ہیں۔ جدید اور ماڈرن نظر آنے کی اس دوڑ میں پوری قوم مبتلا ہے۔ انگریزی میڈیم سکولوں میں اپنے بچے کو داخل کروانے اور ان کے بھاری اخراجات اٹھانے کے لئے جائز اور نا جائز ذرائع سے وسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔اور انگلش میڈیم سے پڑھے بچوں کو دیکھ کر اردو میڈیم کے بچے اور ان کے والدین اور زیادہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے حکومت نے سارے ہی سکولوں میں انگلش میڈیم طرز تعلیم شروع کر دیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آنے والی نسل انگلش ایسے بولے اور سمجھے گی جیسے آج اردو ،بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ۔ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔ ایک ایسی زبان جو مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے درمیاں رابطے کا فرض بھی انجام دیتی ہے ۔ لیکن بذات خود اردو پاکستان کے کسی بھی علاقے یا صوبے کی زبان نہیں۔ سوائے ان مہاجرین کے جو اردو بولنے والے علاقوں سے ہجرت کرکے آئے تھے۔ مگر اسے اپنا لیا گیا اور آج سارے ملک میں اسے آسانی سے سمجھا اور بولا جا سکتا ہے۔ لیکن جس طرح انگلش کی پذیرائی ہو رہی ہے تو ہو سکتا ہے کل کے پڑھے لکھے پاکستان میں سب سے زیادہ سمجھی جانے والی زبان انگریزی ہی بن جائے ۔اگر ایسا ہو بھی جائے تب بھی کیا فرق پڑتا ہے۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے مگر وہ بستر مرگ پر ہے اور کرکٹ جیسے کھیل کو قومی کھیل سے کہیں بڑھ کر پزیرائی مل رہی ہے۔ کیا فرق پڑتا ہے۔ پاکستانیوں کی زبان پشتو، ہندکو، پنجابی،سرائیکی، بلوچی،سندھی اور مکرانی ہے مگر انہیں دھتکار کر اردو کو قومی زبان مان لینے والی قوم کا قومی ترانہ اردو میں بھی نہیں ہے ۔ فارسی جس کا اس ملک سے کوئی بھی تعلق واسطہ نہیں قومی ترانے کی زبان ہے ۔ آج کا شاید ہی کوئی پڑھا لکھا ایسا ہو جسے اپنے قومی ترانے کے بول سمجھ بھی آتے ہوں۔جسے ان الفاظ کے معنی کا بھی پتہ ہو ۔کیا فرق پڑتا ہے۔ ذہنی طور پر تو انگریز اور انگریزی کی سپر میسی کو ہم سب پہلے ہی تسلیم کرتے ہیں اگر عملی طور پر بھی انگریزی کو ہی ہم اپنا لیں جس کے لئے شاید کام بھی ہو رہا ہے تو اس میں بھی کیا ہرج ہے۔ ذریعہ اظہار ہی ہے نا، اپنی زبانوں کو ہم اس قابل نہیں سمجھتے تو پھر انگریزی ،چینی یا کوئی بھی سہی ۔کیا فرق پڑتا ہے۔ ویسے دھرتی کے بیٹے اپنی دھرتی کی ہر چیز سے پیار کرتے ہیں ۔ اسے حقیر نہیں سمجھتے ۔اگر اس کے پھول اچھے لگتے ہیں تو اس کے کانٹے بھی برے نہیں لگتے کیونکہ یہ ان کے اپنے ہوتے ہیں۔ خود سے پیار کرو۔ اپنے دین سے پیار کرو۔ اپنی دھرتی سے پیار کرو۔ اور ہر اس چیز سے پیار کرو جس نے اس دھرتی کی مٹی اور ہوا میں جنم لیا ہے۔اپنی عزت خود نہیں کروگے تو دوسرا کیوں کرے گا۔ رہی بات لیڈر کی تربیت کرنے کی تو محترم مولانا مودودی صاحب کے ایک بہت بڑے رہنما اور ٹیچر ہونے پر تو آپ کو شک نہیں ہونا چاہیئے ، ان کی کتابوں اور تعلیم سے دنیا بھر نے فیض حاصل کیا مگردن رات ان کی آنکھوں کے سامنے رہنے والا ،ان کی گود میں کھیلنے والا حیدر فاروق سرے سے محروم رہ گیا۔اگر کوئی خود ہی کچھ حاصل نہ کرنا چاہے تو لیڈر کیا کر سکتا ہے۔
جہاں اندازے لگ رھے ھوں وھاں اس طرح کی خوش خیالی چار دن چل جاتی ھے لیکن جہاں میلوں تک جلے ھوۓ بارود خانے اور تباہ حال ایرپورٹوں پر طیاروں کی لاشیں بچھی ھوں وہاں ایک پاگل ھی سہانے سپنے دیکھ سکتا ھے لیکن آپ ملبے کو کھوجتے رھو، شاید کوۂی امید بچ رھی ھو
و پھر یہ نجدی وہابڑا پاکستان کیا امب چوپنے آ رہا ہے اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وہ پاکستان میں 5 سے 7 روز قیام کریں گے۔ وہ پاکستان میں جمعہ پڑھائیں گے اور بہت بڑے مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو برف پیدا ہوگئی ہے اسے پگھلانا ہے۔ وہ پاکستانی حکام سے یمن کے مسئلے پر بات کریں گے، وہ حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ امام کعبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ پاکستانی اور سعودی قوم کے درمیان محبت کو اجاگر کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وہ اپنے گھر آ رھا ھے اور جمعے پڑھاتا واپس چلاجاۓ گا، میں عربوں کے تختِ فارس کے منہ پر کرارے تھپڑ کو انجواۓ کر رھا ھوں، آپ نے اداس بیوہ والی منجی بچھا لی ھے، سیاپا جاری رکھو
وہ اپنے گھر آ رھا ھے اور جمعے پڑھاتا واپس چلاجاۓ گا، میں عربوں کے تختِ فارس کے منہ پر کرارے تھپڑ کو انجواۓ کر رھا ھوں، آپ نے اداس بیوہ والی منجی بچھا لی ھے، سیاپا جاری رکھو
فارس اور عرب کا تو پتا نہیں لیکن یہودی عریبیہ کو پاکستانی چوکھٹ پر ماتھا رگڑتے دیکھ کر ایک ناقابلِ بیان سی خوشی ہو رہی ہے۔ جِن پاکستانیوں کے پاؤں میں ٹوٹی چپلیں ہوا کرتی تھی آج وہاں شیخ خالد الغامدی سمیت بڑے بڑے شیوخ کے سر پڑے ہیں۔
حوثیوں نے دو کام لاجواب کیے ہیں۔ ایک تو وہابیوں کا اللہ کے علاوہ کسی سے مدد مانگنے کو شرک کہنے کا پردہ بھک سے اُڑا کر اُنہیں مشرک ثابت کر دیا۔
دوسرا ہم پاکستانیوں کے قدموں کو آلِ یہود کیلئے جائے سجدہ بنا دیا۔
سُنا ہے اپنے تازہ خدا نواز شریف کی خوشنودی کیلئے شیخ خالد الغامدی رائے ونڈ کی طرف مُنہہ کر کے نماز پڑھائے گا، درست؟
فارس اور عرب کا تو پتا نہیں لیکن یہودی عریبیہ کو پاکستانی چوکھٹ پر ماتھا رگڑتے دیکھ کر ایک ناقابلِ بیان سی خوشی ہو رہی ہے۔ جِن پاکستانیوں کے پاؤں میں ٹوٹی چپلیں ہوا کرتی تھی آج وہاں شیخ خالد الغامدی سمیت بڑے بڑے شیوخ کے سر پڑے ہیں۔
حوثیوں نے دو کام لاجواب کیے ہیں۔ ایک تو وہابیوں کا اللہ کے علاوہ کسی سے مدد مانگنے کو شرک کہنے کا پردہ بھک سے اُڑا کر اُنہیں مشرک ثابت کر دیا۔
دوسرا ہم پاکستانیوں کے قدموں کو آلِ یہود کیلئے جائے سجدہ بنا دیا۔
سُنا ہے اپنے تازہ خدا نواز شریف کی خوشنودی کیلئے شیخ خالد الغامدی رائے ونڈ کی طرف مُنہہ کر کے نماز پڑھائے گا، درست؟