Advertisement

وقت آگیا ہے کہ سیاست میں مذہب کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے

کیا کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ آج تک پاکستانی سیاست میں مذہب کے استعمال سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ کوئی ایک فائدہ؟ آج تک پاکستانی سیاست میں مذہب کا استعمال جس نے بھی کیا ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے کیا ہے اور اس کا ہمیشہ پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔ حالیہ مثالیں لے لیں تو نوازشریف کے سابقہ دور میں ان کی حکومت کے خلاف ختمِ نبوت کی شق کا مسئلہ اٹھا کر گستاخی کے فتوے صادر کئے گئے۔ عمران خان نے بڑھ چڑھ کر نواز حکومت کے خلاف ختمِ نبوت کا اشو ا چھالا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نوازشریف کو جوتا مارا گیا، احسن اقبال کو گولی ماری گئی اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی۔۔۔

اب وہی سلسلہ عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈرز کے خلاف شروع ہوگیا ہے۔ ان کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمات دائر کئے جارہے ہیں۔ حنیف عباسی نےگزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کھلم کھلا پی ٹی آئی لیڈرز کو گستاخِ رسول قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کیمپینز چل رہی ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر سرکردہ رہنما گستاخِ رسول ہیں۔ اب ایسے میں اگر کوئی مذہبی جنونی جنت کے لالچ میں اٹھ کر عمران خان یا اس کے کسی حواری کو ٹھوک دیتا ہے تو قصور وار کس کو ٹھہرایا جائے گا؟ کسی ایک کو نہیں بلکہ اس کے ذمے دار سب ہوں گے۔

عمران خان نے اپنے دور میں بھرپور طور پر مذہب کارڈ کھیلا۔ صرف عوام میں اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے شروع دن سے اس نے توہینِ رسالت کا کارڈ کھیلنا شروع کردیا اور ان مسائل کو اچھالنا شروع کردیا جو کہ پاکستان کے مسائل ہیں ہی نہیں۔ اسلامو فوبیا اور توہینِ رسالت۔ اس نے ہر تقریر میں شور مچایا کہ مغرب میں ہمارے نبی کے خلاف گستاخیاں ہورہی ہیں، فلاں یہ کررہا ہے، ڈھمکاں یہ کررہا ہے ، پاکستان جیسے مذہبی جنونیوں سے بھرے ملک میں اس نےمذہب کو لے کر ایک فضاء قائم کردی جس سے ملک کے اندر بھی توہینِ رسالت کے جھوٹے الزامات لگا کر قتل کرنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

عمران خان نے جب فرانس کے خلاف توہینِ رسالت کے اشو کو لے کر مسلسل تقریریں کیں تو منڈی بہاؤالدین کا ایک جنونی اٹھا، وہ کسی نہ کسی طرح فرانس پہنچا اور وہاں چار پانچ لوگوں کو خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا، پھرپکڑا گیا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔ سری لنکن شہری کا توہینِ رسالت کے نام پر قتل بھی عمران خان کے دور میں ہوا۔( غالباً )سیالکوٹ میں جس ذہنی معذور کو قرآن جلانے کا الزام لگا کر درخت سے باندھ کر قتل کیا گیا وہ بھی اسی مہم کا نتیجہ تھا ۔ فیصل آباد میں دو نرسوں پر توہینِ رسالت کا الزام لگا کر حملہ کیا گیا، پولیس نے بچاؤ کرایا اور ان نرسوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔۔ میرا سوال ہے کیا ان واقعات سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے یا نقصان۔۔؟

دوسری طرف جماعتِ اسلامی اور فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام جیسی مذہبی جماعتیں ہر وقت مذہب کو استعمال کرکے نوجوانوں کو برین واش کرتی ہیں ۔ کیا یہ کسی بھی طرح پاکستان کے فائدے میں ہے۔۔؟؟

میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ایک واضح پالیسی لے، سیاست میں مذہب کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔ مذہبی سیاسی جماعتوں کو بین کیا جائے اور اس بات کا پابند کیا جائے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو خالصتاً سیاسی جماعتیں بن کر میدان میں آئیں، یہ مذہب کا ڈھونگ بند کریں۔ سیاست میں ہر قسم کے مذہبی استعارے کا استعمال بین ہو۔ اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔ وگرنہ جس طرح ایک دوسرے پر مذہبی الزامات لگا کر گستاخ قرار دینے کا ٹرینڈ چل نکلا ہے یہاں کوئی نہیں بچے گا۔۔۔

​
 
Advertisement
سیاسی مقاصد کے لئے توہین مذہب کا استعمال اصل توہین مذہب ہے۔

یہ کیا مذاق ہے کہ اپنی توہین کے لیے یہ توہین مذہب استعمال کریں۔
 
توھین مزھب اور توھین رسالت کے قوانین ھی مس یوز ھوتے ھیں ۔
درجنوں بے گناہ ان میں پھساے جاتے ھیں ان میں تبدیلی کی ضرورت ھے۔
ان کو مشکل بنانا چاھیے اور جھوٹے/غیر ثابت الزام پر کزب کی سزا لگانی چاھیے۔۔
 
Advertisement
مذھب کا کوئی بھی استعمال نہیں کر سکتا

یہ سب شکستہ سسٹم کا قصور ہے کہ بے گناہ کو رگڑا لگتا ہے
​
 
سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کرنے والے منافقین پر پابندی ہونا چاہے

اول: وہ منافقین جو مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں لیکن شریعت کا نفاذ ان کی سیاست کا مقصد نہیں ہے

دوئم: وہ منافق جو بیرون ملک جا کر شکایت لگاتے ہیں فلاں شخص بڑا بنیاد پرست ہے تقریروں میں قرآن مجید کی آیات پڑھتا ہے اور اندرون ملک سیاسی مخالفین پر توہین مذہب کے مقدمات درج کراتے پھرتے ہیں

کسی نعرے پر پابندی لگانی ہے تو بھٹو، ہجرت، پشتون ولی، پنجابی، بلوچی پر پابندی لگائی جائے. ان نعروں نے ماضی میں ملک و قوم کو تقسیم کیا، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قتل عام پر اکسایا. یہ نعرے مستقبل میں بھی ملک و قوم کو تقسیم اور خون خرابہ ہی کریں گے
​
 
Last edited:
Advertisement
FRsec8vX0AIb7lj
 
Bangali hoshyar thay, ajj wo bhi hum say 100 times better hogaye hayn, mujhy lagta hay aik din Afghanistan bhi wapis 70's wala bun jayega jahan mazhab har kisi ka personal maamla hota tha, sirf Pakistan nay reh jana hay issi fazool cheez mayn. On a side note, this is another TOHFA by our beloved fouj.
 
سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کرنے والے منافقین پر پابندی ہونا چاہے

اول: وہ منافقین جو مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں لیکن شریعت کا نفاذ ان کی سیاست کا مقصد نہیں ہے

دوئم: وہ منافق جو بیرون ملک جا کر شکایت لگاتے ہیں فلاں شخص بڑا بنیاد پرست ہے تقریروں میں قرآن مجید کی آیات پڑھتا ہے اور اندرون ملک سیاسی مخالفین پر توہین مذہب کے مقدمات درج کراتے پھرتے ہیں

کسی نعرے پر پابندی لگانی ہے تو بھٹو، ہجرت، پشتون ولی، پنجابی، بلوچی پر پابندی لگائی جائے. ان نعروں نے ماضی میں ملک و قوم کو تقسیم کیا، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قتل عام پر اکسایا. یہ نعرے مستقبل میں بھی ملک و قوم کو تقسیم اور خون خرابہ ہی کریں گے
​

مولوی صاحب۔۔ کوئی ایک فائدہ بتایئے جو سیاست میں مذہب کے استعمال یا مذہب کے نام پر سیاست کی بدولت پاکستان کو ہوا ہو۔۔۔ سیاست میں مذہب کا استعمال ہمیشہ فساد، انتشار مخالفین کو دبانے اور سرپھٹول کیلئے ہی ہوا ہے۔۔ مزید برآں دنیا میں کوئی ایک ملک بتائیے جو مذہبی سیاست کی بدولت ترقی کرپایا ہو۔ اس کے برعکس یورپین ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، انہوں نے مذہب کو سیاست سے الگ کیا اور پرامن ترقی یافتہ معاشرے تشکیل دیئے۔۔۔
​
 
مذھب کا کوئی بھی استعمال نہیں کر سکتا

یہ سب شکستہ سسٹم کا قصور ہے کہ بے گناہ کو رگڑا لگتا ہے
​

پاکستان میں ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد کیلئے مذہب کو استعمال کرتا ہے۔۔ جدید دنیا میں مذہب /عقیدہ ہر شخص کا انفرادی معاملہ ہے اور جتنی جلدی ہم اس حقیقت کو سمجھ کر اپنا لیں اتنا ہی پاکستان کیلئے بہتر ہوگا۔۔۔
​
 
Advertisement

مولوی صاحب۔۔ کوئی ایک فائدہ بتایئے جو سیاست میں مذہب کے استعمال یا مذہب کے نام پر سیاست کی بدولت پاکستان کو ہوا ہو۔۔۔ سیاست میں مذہب کا استعمال ہمیشہ فساد، انتشار مخالفین کو دبانے اور سرپھٹول کیلئے ہی ہوا ہے۔۔ مزید برآں دنیا میں کوئی ایک ملک بتائیے جو مذہبی سیاست کی بدولت ترقی کرپایا ہو۔ اس کے برعکس یورپین ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، انہوں نے مذہب کو سیاست سے الگ کیا اور پرامن ترقی یافتہ معاشرے تشکیل دیئے۔۔۔
​
منافقین سیاست کے لئے مذہب استعمال کریں گے تو فائدہ کیسے ہو گا!؛

جمہوروں نے جمہوریت کا نام لے کر عوام کو کیا فائدہ پہنچا دیا جو سیاست کے لئے جمہوریت کا غلط استعمال جاری رکھنے دیا جائے​
 
Siasat ko bilkul mazhab say alaydah rakhna chaiyay laykin Islamic mulk kay qawaneen siraf Quran key roshni may banana chaiyay.
 
کیا کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ آج تک پاکستانی سیاست میں مذہب کے استعمال سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ کوئی ایک فائدہ؟ آج تک پاکستانی سیاست میں مذہب کا استعمال جس نے بھی کیا ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے کیا ہے اور اس کا ہمیشہ پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔ حالیہ مثالیں لے لیں تو نوازشریف کے سابقہ دور میں ان کی حکومت کے خلاف ختمِ نبوت کی شق کا مسئلہ اٹھا کر گستاخی کے فتوے صادر کئے گئے۔ عمران خان نے بڑھ چڑھ کر نواز حکومت کے خلاف ختمِ نبوت کا اشو ا چھالا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نوازشریف کو جوتا مارا گیا، احسن اقبال کو گولی ماری گئی اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی۔۔۔

اب وہی سلسلہ عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈرز کے خلاف شروع ہوگیا ہے۔ ان کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمات دائر کئے جارہے ہیں۔ حنیف عباسی نےگزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کھلم کھلا پی ٹی آئی لیڈرز کو گستاخِ رسول قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کیمپینز چل رہی ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر سرکردہ رہنما گستاخِ رسول ہیں۔ اب ایسے میں اگر کوئی مذہبی جنونی جنت کے لالچ میں اٹھ کر عمران خان یا اس کے کسی حواری کو ٹھوک دیتا ہے تو قصور وار کس کو ٹھہرایا جائے گا؟ کسی ایک کو نہیں بلکہ اس کے ذمے دار سب ہوں گے۔

عمران خان نے اپنے دور میں بھرپور طور پر مذہب کارڈ کھیلا۔ صرف عوام میں اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے شروع دن سے اس نے توہینِ رسالت کا کارڈ کھیلنا شروع کردیا اور ان مسائل کو اچھالنا شروع کردیا جو کہ پاکستان کے مسائل ہیں ہی نہیں۔ اسلامو فوبیا اور توہینِ رسالت۔ اس نے ہر تقریر میں شور مچایا کہ مغرب میں ہمارے نبی کے خلاف گستاخیاں ہورہی ہیں، فلاں یہ کررہا ہے، ڈھمکاں یہ کررہا ہے ، پاکستان جیسے مذہبی جنونیوں سے بھرے ملک میں اس نےمذہب کو لے کر ایک فضاء قائم کردی جس سے ملک کے اندر بھی توہینِ رسالت کے جھوٹے الزامات لگا کر قتل کرنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

عمران خان نے جب فرانس کے خلاف توہینِ رسالت کے اشو کو لے کر مسلسل تقریریں کیں تو منڈی بہاؤالدین کا ایک جنونی اٹھا، وہ کسی نہ کسی طرح فرانس پہنچا اور وہاں چار پانچ لوگوں کو خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا، پھرپکڑا گیا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔ سری لنکن شہری کا توہینِ رسالت کے نام پر قتل بھی عمران خان کے دور میں ہوا۔( غالباً )سیالکوٹ میں جس ذہنی معذور کو قرآن جلانے کا الزام لگا کر درخت سے باندھ کر قتل کیا گیا وہ بھی اسی مہم کا نتیجہ تھا ۔ فیصل آباد میں دو نرسوں پر توہینِ رسالت کا الزام لگا کر حملہ کیا گیا، پولیس نے بچاؤ کرایا اور ان نرسوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔۔ میرا سوال ہے کیا ان واقعات سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے یا نقصان۔۔؟

دوسری طرف جماعتِ اسلامی اور فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام جیسی مذہبی جماعتیں ہر وقت مذہب کو استعمال کرکے نوجوانوں کو برین واش کرتی ہیں ۔ کیا یہ کسی بھی طرح پاکستان کے فائدے میں ہے۔۔؟؟

میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ایک واضح پالیسی لے، سیاست میں مذہب کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔ مذہبی سیاسی جماعتوں کو بین کیا جائے اور اس بات کا پابند کیا جائے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو خالصتاً سیاسی جماعتیں بن کر میدان میں آئیں، یہ مذہب کا ڈھونگ بند کریں۔ سیاست میں ہر قسم کے مذہبی استعارے کا استعمال بین ہو۔ اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔ وگرنہ جس طرح ایک دوسرے پر مذہبی الزامات لگا کر گستاخ قرار دینے کا ٹرینڈ چل نکلا ہے یہاں کوئی نہیں بچے گا۔۔۔

​
مولبی ********* کا سیاست سے کیا لینا دینا؟؟؟
مولبی صرف محلّے سے اکھٹاکیا گیا کھانا تناول فرمائے
،، نمازیں پڑھائے۔۔۔۔۔ھوربس
?

​
 
Advertisement
الف سے لے کر ے تک تمام جماعتیں بشمول اسٹیبلشمنٹ کے اپنی سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کرتی ہیں۔ پابندی لگ جائے گی تو سیاست کون کرے گا۔

سیاست بغیر دین کے پاکستان کو پاکستان نہیں رہنے دے گی۔ اس میں ایران اور قادیانی گھس کر اس کی روح کو مسخ کر دیں گے۔ ​