- Joined
- Jun 13, 2015
- Posts
- 15,129
- Reaction score
- 52,625
- Points
- 113
محترم جناب وزیراعظم،
میں آپ کی آمد کی خبر صرف اس لیے دیکھ پائی تھی کیونکہ اس کے لیے ایدھی صاحب پر جاری نشریات کو روکا گیا اور آپ کی آمد کے لیے بنائے گئے خاص شاہی طیارے کو دکھایا گیا۔ اس ساری ٹرانسمیشن میں آپ کے ہیلی کاپٹرز کو دکھایا گیا، کس طرح آپ کے گھر کو سجایا گیا ہے، آپ سب سے پہلے کس طرح اپنے خاندان سے ملتے ہیں اور اس کے بعد اپنے ڈرائنگ روم جاتے ہیں جہاں بہت سے مہمان پہلے سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے لیے بے شمار کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے یہ بھی دیکھا کہ کیسے ایئرپورٹ پر آپ کے لیے ۱۸۰۰ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جس سے دوسرے مسافروں کو بھی بیشتر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ خیر کوئی بات نہیں۔ ہاں، یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا تھا کیونکہ آپ کی ایک عام چار گھنٹوں والی سرجری ہوئی تھی اور آپ نے اس کے بعد پورا ڈیڑھ ماہ لندن میں قیام و آرام کرنے کے بعد پاکستان کو اپنی موجودگی کا شرف بخشا تھا۔ بہت متاثر کن بات ہے۔
لیکن اس کے بعد مجھے احساس ہوا، کہ آپ نہ تو کوئی بادشاہ سلامت ہو اور نہ ہی کسی سپر پاور ملک کے حکمران ہو۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ صرف تیسرے دنیا کے ایک ترقی پذیز ملک کے وزیراعظم ہو۔ ایک ایسا ملک جو بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ ہم دنیا سے پیسے لیتے ہیں، ہم اس لیے پیسے لیتے ہیں کیونکہ ہم غریب ہیں اور ہمیں اپنی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
آپ کے اس فریبی طرزعمل نے مجھے الجھن میں ڈال دیا۔ لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ آپ کی حیثیت تو پاکستان کے ایک عوامی منتخب ملازم سے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ (پھر تو آپ کو گوگل پر پاکستان لکھ کر ضرور سرچ کرنی چاہیے، کیونکہ جو تصاویر آپ کے سامنے آئیں گی اس میں بھوک افلاس کے مارے لوگ اور دہشتگردی ہی دیکھنے کو ملے گی)۔ اس سب حقیقتوں کے ساتھ مجھے آپ کی خود ساختہ بادشاہت نے بہت افسردہ کیا۔
اگلی بار اگر ہم اپنے ٹیکس کے پیسوں کے ذریعے آپ کو ہوش دلانا چاہیں تو ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ کچھ ایسا ہو جو آپ کی تھراپی کرے اور آپ کو لالہ لینڈ سے واپس لا سکے۔ مجھے غلط مت سمجھیے، میں ذاتی طور آپ کے خلاف ہرگز نہیں ہوں اور نہ ہی میں کسی اپوزیشن جماعت کی حمایتی ہی ہوں۔ لیکن جناب وزیراعظم، اگر آپ بادشاہوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ذاتی پیسوں سے ضرور اور شوق سے بسر کریں لیکن عوام کے پیسوں پر کچھ رحم کھائیں۔ پاکستان کو اپنی ذاتی میراث سمجھنا بند کر دیں۔
میرے لوگ سادہ لوح ہیں۔ انہوں نے آپ پر اعتماد کرتے ہوئے آپ کو یہ پوزیشن دی ہے کہ آپ ان کی قسمت کے فیصلے کر سکیں اور ملک کے اثاثوں کے ساتھ کھیل سکیں۔ لیکن اب وقت کا تقاضا ہے کہ آپ کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔
براہ مہربانی کبھی باہر سڑک پر جائیں اور کسی سے بھی یہ سوال پوچھ لیں کہ اس ملک کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ میٹرو بسیں اور ٹرینیں وہ آخری ضرورت ہو گی جو آپ کو ان سے سننے کو ملے گی۔ ان لوگوں کو تحفظ چاہیے، ان کو روزگار چاہیے، ان کو دو وقت کی روٹی چاہیے، تعلیم اور صحت چاہیے۔ یہ لوگ بہت سے مسائل سے دوچار ہیں اور ایسے شخص کی راہ تک رہے ہیں جو ان کو ان مسائل سے نجات دلا سکے۔ یہ ایک ایسا شخص چاہتے ہیں جو صرف اپنی ہارٹ سرجری کے بارے سوچنے کی بجائے اُن لوگوں کے ساتھ بھی کچھ ہمدردی رکھتا ہو، جو صحت کے مسائل سے دوچار مرتے ہوئے اپنے پیاروں کا صرف غربت کی وجہ سے علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ ان کو ایسے ہی کچھ رحم دل رہنما کی ضرورت ہے۔
ان میں مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی، کیونکہ آج میں ایک ایسے شخص کو کھو دینے کے غم میں ہوں جو اس ملک کی حقیقت میں پرواہ کرتا تھا۔ اس شخص کی کسی بھوک سے مرتے یا مدد کو پکارتے انسان تک آپ سے کہیں زیادہ رسائی تھی۔ کیونکہ جناب وزیراعظم حتی کہ کوئی آپ کے گھر کے سامنے بھی بھوک سے مر جائے گا تو آپ کے سیکورٹی پر معمور لوگ یہ خبر آپ تک پہنچنے نہیں دیں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اس شخص کو سیکورٹی خدشات کے نام پر خود ہی مار بھی دیں۔ ملک اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنے کا حلف لے کر وزیراعظم بن جانے کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
خیر جناب وزیراعظم، میں امید کرتی ہوں کہ آپ تندرست ہی رہیں کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ اس ملک کا مزید پیسہ برباد کیا جائے۔ میں سنجیدگی کے ساتھ آپ کی صحت کی دعا کروں گی۔ میرا آپ کو ایک ہمدردانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ کے اردگرد کے لوگ آپ کو سچ جاننے نہیں دے رہے وگرنہ میرا یقین کیجیے، ایک غریب ملک کا وزیراعظم ایسی حرکات نہیں کر سکتا۔
یہ صرف ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے نہیں کہا گیا یا پھر اس لیے کہ وہ آپ سے نفرت کرنے لگیں بلکہ اس لیے کہا گیا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ یہ سب بیرون دنیا سے پیسا لینے میں ایک رکاوٹ بن جائے اور وہ ہمیں ایک امیر ملک سمجھ بیٹھیں۔ پھر یہ آپ کے لیے بہت بُری خبر ہو گی۔
آپ کی حقیقی خیرخواہ، سائرہ
تحریر: سائرہ اقبال
ترجمعہ: پی ٹی آئی سائنٹسٹ
http://nation.com.pk/blogs/13-Jul-2...sharif-following-his-grand-return-to-pakistan