Advertisement

وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط۔۔۔

محترم جناب وزیراعظم،


میں آپ کی آمد کی خبر صرف اس لیے دیکھ پائی تھی کیونکہ اس کے لیے ایدھی صاحب پر جاری نشریات کو روکا گیا اور آپ کی آمد کے لیے بنائے گئے خاص شاہی طیارے کو دکھایا گیا۔ اس ساری ٹرانسمیشن میں آپ کے ہیلی کاپٹرز کو دکھایا گیا، کس طرح آپ کے گھر کو سجایا گیا ہے، آپ سب سے پہلے کس طرح اپنے خاندان سے ملتے ہیں اور اس کے بعد اپنے ڈرائنگ روم جاتے ہیں جہاں بہت سے مہمان پہلے سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے لیے بے شمار کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے یہ بھی دیکھا کہ کیسے ایئرپورٹ پر آپ کے لیے ۱۸۰۰ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جس سے دوسرے مسافروں کو بھی بیشتر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ خیر کوئی بات نہیں۔ ہاں، یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا تھا کیونکہ آپ کی ایک عام چار گھنٹوں والی سرجری ہوئی تھی اور آپ نے اس کے بعد پورا ڈیڑھ ماہ لندن میں قیام و آرام کرنے کے بعد پاکستان کو اپنی موجودگی کا شرف بخشا تھا۔ بہت متاثر کن بات ہے۔


لیکن اس کے بعد مجھے احساس ہوا، کہ آپ نہ تو کوئی بادشاہ سلامت ہو اور نہ ہی کسی سپر پاور ملک کے حکمران ہو۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ صرف تیسرے دنیا کے ایک ترقی پذیز ملک کے وزیراعظم ہو۔ ایک ایسا ملک جو بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ ہم دنیا سے پیسے لیتے ہیں، ہم اس لیے پیسے لیتے ہیں کیونکہ ہم غریب ہیں اور ہمیں اپنی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

آپ کے اس فریبی طرزعمل نے مجھے الجھن میں ڈال دیا۔ لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ آپ کی حیثیت تو پاکستان کے ایک عوامی منتخب ملازم سے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ (پھر تو آپ کو گوگل پر پاکستان لکھ کر ضرور سرچ کرنی چاہیے، کیونکہ جو تصاویر آپ کے سامنے آئیں گی اس میں بھوک افلاس کے مارے لوگ اور دہشتگردی ہی دیکھنے کو ملے گی)۔ اس سب حقیقتوں کے ساتھ مجھے آپ کی خود ساختہ بادشاہت نے بہت افسردہ کیا۔



اگلی بار اگر ہم اپنے ٹیکس کے پیسوں کے ذریعے آپ کو ہوش دلانا چاہیں تو ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ کچھ ایسا ہو جو آپ کی تھراپی کرے اور آپ کو لالہ لینڈ سے واپس لا سکے۔ مجھے غلط مت سمجھیے، میں ذاتی طور آپ کے خلاف ہرگز نہیں ہوں اور نہ ہی میں کسی اپوزیشن جماعت کی حمایتی ہی ہوں۔ لیکن جناب وزیراعظم، اگر آپ بادشاہوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ذاتی پیسوں سے ضرور اور شوق سے بسر کریں لیکن عوام کے پیسوں پر کچھ رحم کھائیں۔ پاکستان کو اپنی ذاتی میراث سمجھنا بند کر دیں۔


میرے لوگ سادہ لوح ہیں۔ انہوں نے آپ پر اعتماد کرتے ہوئے آپ کو یہ پوزیشن دی ہے کہ آپ ان کی قسمت کے فیصلے کر سکیں اور ملک کے اثاثوں کے ساتھ کھیل سکیں۔ لیکن اب وقت کا تقاضا ہے کہ آپ کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔


براہ مہربانی کبھی باہر سڑک پر جائیں اور کسی سے بھی یہ سوال پوچھ لیں کہ اس ملک کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ میٹرو بسیں اور ٹرینیں وہ آخری ضرورت ہو گی جو آپ کو ان سے سننے کو ملے گی۔ ان لوگوں کو تحفظ چاہیے، ان کو روزگار چاہیے، ان کو دو وقت کی روٹی چاہیے، تعلیم اور صحت چاہیے۔ یہ لوگ بہت سے مسائل سے دوچار ہیں اور ایسے شخص کی راہ تک رہے ہیں جو ان کو ان مسائل سے نجات دلا سکے۔ یہ ایک ایسا شخص چاہتے ہیں جو صرف اپنی ہارٹ سرجری کے بارے سوچنے کی بجائے اُن لوگوں کے ساتھ بھی کچھ ہمدردی رکھتا ہو، جو صحت کے مسائل سے دوچار مرتے ہوئے اپنے پیاروں کا صرف غربت کی وجہ سے علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ ان کو ایسے ہی کچھ رحم دل رہنما کی ضرورت ہے۔

ان میں مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی، کیونکہ آج میں ایک ایسے شخص کو کھو دینے کے غم میں ہوں جو اس ملک کی حقیقت میں پرواہ کرتا تھا۔ اس شخص کی کسی بھوک سے مرتے یا مدد کو پکارتے انسان تک آپ سے کہیں زیادہ رسائی تھی۔ کیونکہ جناب وزیراعظم حتی کہ کوئی آپ کے گھر کے سامنے بھی بھوک سے مر جائے گا تو آپ کے سیکورٹی پر معمور لوگ یہ خبر آپ تک پہنچنے نہیں دیں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اس شخص کو سیکورٹی خدشات کے نام پر خود ہی مار بھی دیں۔ ملک اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنے کا حلف لے کر وزیراعظم بن جانے کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔



خیر جناب وزیراعظم، میں امید کرتی ہوں کہ آپ تندرست ہی رہیں کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ اس ملک کا مزید پیسہ برباد کیا جائے۔ میں سنجیدگی کے ساتھ آپ کی صحت کی دعا کروں گی۔ میرا آپ کو ایک ہمدردانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ کے اردگرد کے لوگ آپ کو سچ جاننے نہیں دے رہے وگرنہ میرا یقین کیجیے، ایک غریب ملک کا وزیراعظم ایسی حرکات نہیں کر سکتا۔
یہ صرف ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے نہیں کہا گیا یا پھر اس لیے کہ وہ آپ سے نفرت کرنے لگیں بلکہ اس لیے کہا گیا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ یہ سب بیرون دنیا سے پیسا لینے میں ایک رکاوٹ بن جائے اور وہ ہمیں ایک امیر ملک سمجھ بیٹھیں۔ پھر یہ آپ کے لیے بہت بُری خبر ہو گی۔


آپ کی حقیقی خیرخواہ، سائرہ


تحریر: سائرہ اقبال
ترجمعہ: پی ٹی آئی سائنٹسٹ


http://nation.com.pk/blogs/13-Jul-2...sharif-following-his-grand-return-to-pakistan

​
 
Advertisement
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

Beyghierat Qoum key Bayghierat Hukmran

Beyghairti Khutum keru ALLAH behter Hukmran dey ga
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

ہم اس ملک میں رہ رہے ہیں جہاں ایک طرف حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں کہ کم نہیں ہو رہی اور دوسری طرف ملک پر گردشی قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔ اس کے باوجود حکومتی جماعت کے حمایتی شرم و حیا سے عاری ہیں۔

 
Advertisement
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

Awam ki Soch bhi har waqt Roti Pani Karobar hai aur Hukmuraan ki Soch bhi Nihari Paaye Apna Karobaar hai... To Masla kia hai?

 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

نوازشریف بادشاہ سلامت ہیں اور پٹواری درباری ذہنی غلام ہیں۔ ان کو کھوتے قیمے والے اتنے نان کھلا دیئے گئے ہیں کہ چاہ کر بھی ان کے منہ سے شیر شیر کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں نکلتی۔

 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

جب دلوں سے خدا کا خوف ختم ہو جاۓ تب غریبوں کا خیال بھی ختم ہو جاتا ہے

میاں صاحب کے دل سے خدا کا خوف ختم ہو چکا ہے، انکا یہی خیال ہے کہ نہ انہوں نے مرنا ہے ، نا ہی اپنے رب کو حساب دینا ہے کہ جو ذمہ داری اس نے ان کے کندھوں پر ڈالی تھی وہ کیوں نہیں نبھائی
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

:lol:مستری جی نے ابھی صرف 4 آئی ڈیز سے ن لیگ والوں کو گایاں اور طعنے دیئے ہین امید ہے جلد ہی اپنی بقیا 8 آئی ڈیز سے مزید گندگی پھنکیں گے
 
Advertisement
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

ساری دنیا میں وزیر اعظم ایک عوامی ملازم ہوتا ہے جس کی تنخواہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی جاتی ہے، لیکن ہمارے ملک میں یہی ملازم اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھنے لگ جاتے ہیں.

.بہت عمدہ تحریر ہے، ترجمہ کرنے کا شکریہ. اس سےلوگوں کو پڑھنے میں زیادہ سہولت ہو گی
​
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

ہم اس ملک میں رہ رہے ہیں جہاں ایک طرف حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں کہ کم نہیں ہو رہی اور دوسری طرف ملک پر گردشی قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔ اس کے باوجود حکومتی جماعت کے حمایتی شرم و حیا سے عاری ہیں۔



ان کو کچھ مت کہئے وہ خود نہیں جانتے انہوں نے کس بات پر حمایت کی .
کشکول توڑنے پر زبردست حمایت اور دیگ بھر لینے پر بھی خوشیاں.قرض اتارو پر بھی لبیک قرض دوگنا کرنے پر بھی دھمالیں
.
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

ان کو کچھ مت کہئے وہ خود نہیں جانتے انہوں نے کس بات پر حمایت کی .
کشکول توڑنے پر زبردست حمایت اور دیگ بھر لینے پر بھی خوشیاں.قرض اتارو پر بھی لبیک قرض دوگنا کرنے پر بھی دھمالیں.

پٹواری ایسی مخلوق کا نام ہے جو اس سارے ڈرامے کے باوجود دھمالیں دال رہی تھی کہ ساڈا میاں واپس آ گیا ۔۔۔ اوئے عقل کے اندھو۔۔۔۔ اس جھوٹے مکار کرپٹ انسان کے آگے دھمالیں ڈالنے سے بہتر ہے شرم سے ڈوب مرو۔۔۔

:angry_smile:

​
 
Advertisement
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط


پٹواری ایسی مخلوق کا نام ہے جو اس سارے ڈرامے کے باوجود دھمالیں دال رہی تھی کہ ساڈا میاں واپس آ گیا ۔۔۔ اوئے عقل کے اندھو۔۔۔۔ اس جھوٹے مکار کرپٹ انسان کے آگے دھمالیں ڈالنے سے بہتر ہے شرم سے ڈوب مرو۔۔۔

:angry_smile:

​


ان کو ڈر جو لگا رہتا ہے میاں بھاگ جانے کا عادی ہے کہیں اگریمنٹ کر کے بھاگ نہ جائے
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

اچھا تو برکتا مسلی فوت ہوگیا ؟

بُری بات ہے۔۔۔ کسی کی بھی یوں مسلی یا چنگڑ کہہ کر تذلیل کرنا ٹھیک نہیں ہے۔۔۔ پٹواری ہیں تو کیا ہوا ہیں تو انسان ۔۔۔۔ پلیز ایسا مت کریں ۔۔۔ شکریہ

​
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

​مستری جی ، حسینے ، وارثی ،ٹو سٹوگز اور راز بڈھے جیسے دو نمبریئے تحریک انصاف کا اصل اثاثہ ہیں ،،اسکو نصیحت کر کے اپنی منافقت کے مزید پروف پرووائیڈ کرنے کی ضرورت نہ ہے

گجر تمہیں روز نہیں سمجھا سکتا۔۔۔۔ آج بھی تم اپنے کمنٹس پڑھ لو میری پوسٹس پر۔۔۔۔ اس سے تو صاف یہی ثابت ہو رہا ہے کہ لاتوں کے پٹواری باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔۔ دیکھو مانا کہ تمہاری جماعت میں کوئی بھی بندہ تمیز سے بات کرنے والا نہیں ہے لیکن تم یہاں فورم پر آتے ہو تو کچھ ہم سے ہی سیکھ لو۔۔۔ نہیں ؟ چل فیر نہ سہی۔۔۔ جا سمرن جی لے اپنی زندگی

​
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

​مستری ، تم سے کیا سیکھ سکتے ہیں ؟، ،،جھوٹ بولنا ؟ طعنے بازی ؟ لغو الزامات ؟؟؟؟؟ مستری اسی موقع پہ خواجے نے کہا تھا ،،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

گجر تمہیں روز نہیں سمجھا سکتا۔۔۔۔ آج بھی تم اپنے کمنٹس پڑھ لو میری پوسٹس پر۔۔۔۔ اس سے تو صاف یہی ثابت ہو رہا ہے کہ لاتوں کے پٹواری باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔۔ دیکھو مانا کہ تمہاری جماعت میں کوئی بھی بندہ تمیز سے بات کرنے والا نہیں ہے لیکن تم یہاں فورم پر آتے ہو تو کچھ ہم سے ہی سیکھ لو۔۔۔ نہیں ؟ چل فیر نہ سہی۔۔۔ جا سمرن جی لے اپنی زندگی

​
 
Advertisement
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

​مستری ، تم سے کیا سیکھ سکتے ہیں ؟، ،،جھوٹ بولنا ؟ طعنے بازی ؟ لغو الزامات ؟؟؟؟؟ مستری اسی موقع پہ خواجے نے کہا تھا ،،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

مجھ سے کچھ مت سیکھو۔۔۔۔ لیکن یہ ہی سیکھ لو کہ ایک بندہ تمہیں گالی گلوچ کرنے کی بجائے یہی سمجھاتا رہتا ہے کہ تمیز سے اور دلیل سے سیاسی اختلاف کیا کرو۔۔۔۔ اور ہاں بالکل ٹھیک کہا تھا خواجہ آصف نے۔۔۔ یہ نوازشریف کو اس وقت کہنی چاہیے تھی جب وہ غریب عوام کے تیس کروڑ روپوں کو چُونا لگا لیا ۔۔۔۔

​
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

​تم تحریکی بہت ہی منافق مخلوق ہو ، تمہارے 90 فی صد ساتھی انتہا کے بد اخلاق ہیں ، گالی دیتے ہیں ، ان کو کیا جواب نہ دیا جائے ؟؟ سب کو نہ سہی کچھ کو تو آئینہ دکھانا پڑتا ہے،،،تم سیاست کم اور گالی گلوچ ، جھوٹ اور الزامات کا دھندہ زیادہ کرتے ہو ، کوئی تم لوگوں سے کیا بحث کرے۔،،،کبھی کبھار تھوڑا وقت نکال کے اپنے گالی برگیڈ کو سمجھایا کرو اور خود بھی طعنے دینے سے پرہیز کیا کرو ورنہ ہم سے امید نہ رکھنا لحاظ کی

مجھ سے کچھ مت سیکھو۔۔۔۔ لیکن یہ ہی سیکھ لو کہ ایک بندہ تمہیں گالی گلوچ کرنے کی بجائے یہی سمجھاتا رہتا ہے کہ تمیز سے اور دلیل سے سیاسی اختلاف کیا کرو۔۔۔۔ اور ہاں بالکل ٹھیک کہا تھا خواجہ آصف نے۔۔۔ یہ نوازشریف کو اس وقت کہنی چاہیے تھی جب وہ غریب عوام کے تیس کروڑ روپوں کو چُونا لگا لیا ۔۔۔۔

​
 
Last edited:
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

میاں صاحب نوں پڑھنا ای نئی آندہ،،،، بستی بستی
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

:lol:مستری جی نے ابھی صرف 4 آئی ڈیز سے ن لیگ والوں کو گایاں اور طعنے دیئے ہین امید ہے جلد ہی اپنی بقیا 8 آئی ڈیز سے مزید گندگی پھنکیں گے


ارے خدا کے بندے یہ آڈیزبدل بدل کر کوئی آتا ہے تو آنے دو ۔ اگر تم بھی آئو اورشاید تم بھی آتے ہوگے

ایشو یہ نہیں کے کون کتنی آڈیز استعمال کرتا ہے شاید کسی کے پاس ایک آئی ڈی استعمال کرنے کا ٹائم مشکل سے ہو کیونکہ لوگ پڑھتے ہیں کچھ لوگ جاب یعنی نوکری کرتے ہیں اور اگر ٹائم پاس ہو تو بامشکل اپنی رائے دینے کے لیے آ جاتے ہیں لیکن جو لوگ زیادہ آئی ڈیز استعمال کرتے ہیں یا ہر پوسٹ پر پورا دن ثواب کا کام سمجھ کر برا بھلا کہنا، گالیاں دینا ، سیاستدانوں کے ہر فعل میں ان کو ڈیفنڈ کرنا شاید لوگوں کی یہی نوکری ہے اسی لیے تو آج کے اس تیز دور میں اپنی نہیں بلکے کسی اور کی تعریفوں کے پل باندھنا اسے کے ہر اچھے برے عمل کو ڈیفنڈ کرنا کوئی فری میں تو نہیں کرتا جناب،

خیر پوائنٹ پر آتے ہیں کے جناب کھبی ایک نیوٹل پاکستانی ہو کر سوچو یار اپنے ضمیر سے بھی کھبی پوچھ لیا کرو کیا یہ سب ٹھیک ہے ان کے باپ کا مال ہے جو یہ اس طرح ضائع کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک سے ان کو ڈر نہیں لگتا کیا ؟ فرعون ، قارون کے خزانے ان کے کام نہیں آئے یہ تو ان کے سامنے آٹے میں نمک کے برابر نہیں ۔ ان کی بلا وجہ حمایت نہ کیا کرو۔ مانا کے وہ تمہارے لیڈر ہیں تم ان کو ڈیفنڈ کرو لیکن یار جی جب ایک عمل جو دل کو سجھ آجائے کے انھوں نے ٹھیک نہیں کیا تو اس کو ڈیفنڈ کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لینا اچھی بات ہیں ۔


اور ہاں بھائی میرے پرسنل نہ ہو جانا اور خدا راہ کوئی گالی وغیرہ نہ دینا کیوںکہ میں کسی کو گالی نہیں دیتا اور مجھے امید ہے آپ بھی ایسا نہیں کرو گے ۔۔
​
 
Re: وزیراعظم کے نام ایک کھلا خط

they are mamharammies o not need to request or do any good well daus for them they have to give back all deeds and all cash to govt of Pakistan and whole nation kick from back nawaz an d his group to hang them