Advertisement

وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب


میری بدحال رعایا ، معاف کیجئے گا میری بدحال عوام
میرا آپ سے خطاب کا ارادہ تو کئی دنوں سے تھا لیکن پیر طریقت قبلہ پرویز رشید سابقہ کیمونسٹ حالیہ رائیونڈ نسٹ المعروف کرسیاں گنن والی سرکار کے پرزور اصرار پر اس کو بے وجہ ملتوی کرتا رہا . اب بھی میں آپ لوگوں سے خطاب کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن عمران خان نے کڑمس ڈال دیا اور مجھے پی ٹی وی کی فضول نشریات میں خلل ڈالنا پڑا

وجوہات بہت ساری دوسری بھی تھیں اور میں نے جناب زرداری سے اس بات پر شرط بھی لگائی ہوئی تھی کہ میں ان کی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے پہلے ان سے بھی غیر مقبول ہو کر دکھاؤں گا اور تقاضائے مک مکا بھی یہی تھا کہ لوگ جناب زرداری صاحب کو جانے سے پہلے اچھے لفظوں میں یاد کریں

خیر میرا آپ سے خطاب کا ابھی بھی کوئی خاص ارادہ نہیں تھا اور ویسے بھی آپ جیسی چھچھوری عوام کے منہہ لگنے کا کیا فائدہ جس نے ہمارے لیپ ٹاپ دینے، قیمہ والے پراٹھوں اور میٹرو بس کا بھی لحاظ نا کیا اور عمران خان کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اسکو کروڑوں کی تعداد میں ووٹ ڈالے ، وہ تو اللہ بھلا کرے فخرو بھائی کا جن کو دن میں بھی نظر نہیں آتا ، انتخابات والی رات کو کیا خاک نظر آتا اور میرے جان نثار پٹواریوں کا اور سب سے زیادہ تو شکریہ منیب منے کے استاد کا جس نے عزت رکھ لی ورنہ تو آج میں اور میں نہیں مانتا دونوں اڈیالہ جیل میں یوسف گیلانی اور راجہ پرویز کے ساتھ چکی پی رہے ہوتے

اسکے علاوہ کچھ دوسری کاروباری مصروفیات بھی تھیں جن کی وجہ سے میں آپ غریب غرباء کیلئے وقت نا نکال سکا ، کیا کروں میاں منشا اور دوسرے سرمایہ داروں کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری تھی میرے اوپر اور اب وہ میرا دماغ کھا رہے تھے کہ میں وصولی دوں ، میاں منشا ، اینوں اللہ پچھے ، تو مجھے یہ طعنے مارنا شروع ہوگیا تھا کہ اگر اس نے اتنی رقم سوئس بینکوں میں رکھی ہوتی تو اب تک ان پر کئی ارب کا سود ،میرا مطلب منافع کما چکا ہوتا ، سوئس بینکوں سے یاد آیا زرداری صاحب کو بھی تسلی دینی تھی کہ فکر نا کریں چوہدری افتخار کو میں سنبھال لوں گا .. ہاں تو میں بتا رہا تھا کہ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ہی مجھے چین جانا پڑ گیا اور وہاں تو ایسے ایسے پیسے کمانے کے موقعے تھے کہ کیا بتاؤں ، میں نے شباز صاب کو کہا ہے کہ خبردار زرداری صاحب کو اس بارے پتا نا چلے .

چین سے واپسی پر ایک دن ربڑی والا دودھ پینے کو بڑا دل کیا اور ممنون میاں کو فون کیا کہ ایک دو مٹکے ربڑی دودھ کے بجھوا دیں ، شباز صاب ساتھ ہی کھڑے تھے اور کہنے لگے پائی جان آپ ممنون میاں کو صدر کیوں نہیں بنا دیتے ، یہ ربڑی دودھ والا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ، میں نے کہا کہ شباز توں بڑا سیانا ایں میرا اس پاسے تیان ای نئیں گیا ، شباز صاب کی یہی سیاسی مہارت ہے کہ میری بونگیوں کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا .

ہاں تو میری بدحال عوام ، آپ اس عمران خان کے انصاف انصاف ڈرامے پر بالکل تیان نا دیں اور خاص طور پر عدالت عظمیٰ کے معاملے میں کھل کر میرا اور چوہدھری افتخار کا ساتھ دیں ، آپ نے دیکھا ہوگا پائی شباز کی حکومت نے اشتہاریوں کو پولیس مقابلوں میں پار کرنے والی حکمت عملی پھر سے شروع کردی ہے اب اس سے سستا اور فوری انصاف آپ کو کون فراہم کر سکتا ہے ، جہاں تک بجلی کی فراہمی کا مسئلہ ہے تو اسکے لئے میں نے سیالکوٹی منڈے کو سب سمجھا دیا ہے کہ کوئی ایسا ویسا وعدہ شادا نا کرے جو ہمارے گلے پڑ جائے ، اسکے علاوہ میں نے اپنے بھانجے عابد شیر علی کو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ بجلی کا مسئلہ حل ہو نا ہو وہ مخالفوں کو گالیاں نکالنے میں اپنے باپ شیر علی کو بھی پیچھے چھوڑ دے

میں نے یہ سنا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں امن امان کے مسئلے کی بات کر رہے ہیں حالانکہ انکو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل سے قیدیوں کی رہائی اسی منصوبے کا حصہ تھی . جب جیلوں میں لوگ ہی نہیں ہونگے تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ پاکستان میں سب ستے ای خیراں نیں

اسکے علاوہ میں نے امریکی چوڑے جان کیری سے بھی ڈرون حملوں کو روکنے کی بات کی تھی اسپر اس کا ہاسا نکل گیا اور میرا موتر، وہ تو شباز پائی نے جلدی سے پانی کا گلاس مجھ پر گرا دیا ورنہ لوگ طرح طرح کی باتیں بناتے . نا جانے جنرل کیانی بھی کھڑا ایسے ہی گھوریاں پا رہا تھا ، خیر کوئی بات نہیں میں چوہدھری نثار سے پوچھوں گا ، کیوں کہ جنرل کیانی سے وہ ہی ملتا رہتا ہے ، ویسے آجکل نثار تھوڑا اوکھا ہوا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم کے ہاتھوں اسکی بیستی ہونے کے باوجود ان سے صلح کر لی .

آخری بات جو میں آپ سے کرنا چاہتا ہوں کہ ملک میں ترقی کا پہیہ جلد ہی چلنے والا ہے اسکیلئے ہم نے کاشغر سے گوادر تک موٹر وے اور گولی دینے والی ٹرین شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، ویسے ان منصوبوں کے بارے میں میرے اپنے خیالات اس بندے کی طرح ہیں جس نے اپنے قرض خواہ سے قرض واپس مانگنے پر ملنے والے جواب پر کہا تھا کہ فیر تے رقماں تر گئیاں. جن لوگوں کو لطیفے کا نہیں پتا وہ کسی سے معلوم کر لیں اب میں نے ہر بات کا ٹھیکہ تو نہیں لے رکھا ویسے بھی سعودی عرب میں افطاری کا وقت ہو گیا ہے

اللہ حافظ

پٹواریوں والی مسکراہٹ کے ساتھ

ف ج
 
Advertisement
grow up kidos or the paid ones which ever is applicable
 
I wish this type of idiots use their skills for some good cause.
 
میاں صاحب نے جدے سے واپس آ کر پھر سے جو بے غیرتیا کرنی ھیں ان سے اللہ اس قوم کو محفوظ رکھیں
 
Advertisement
x13813_54693975.jpg.pagespeed.ic.jBPupVKWox.jpg
 
یہ شریف بدماش اپنے ہی گندے خاندان کے سامنے راے ونڈ میں حطاب کو قوم سے حطاب ہی سمجھتے ہیں ۔۔۔ لاکھ دی لعنت نوراز پر