وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پختونوں کو بجلی چوری کے الزامات دینے والے عابد شیر علی کی زبان کو وزیراعظم لگام دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مسلسل بجلی چوری کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی وزیراعظم سے قربت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ پختونوں کو بجلی چور کہنے کے بجائے واپڈا کو چوروں سے پاک کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں قدرتی گیس کے استعمال کا حق وفاق سے منوالیا ہے اور اضافی گیس سے سستی بجلی پیدا کر کے صنعتی انقلاب برپا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصرایک ساتھ متحد ہوکر صوبائی حکومت کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں تاہم ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اورہم ان عناصر کو ہر صورت بے نقاب کریں گے
"Mind your tongue, don't take advantage of relationship with PM"
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک وزیر مملکت بجلی و پانی پر برس پڑے۔ کہتے ہیں عابد شیر علی زبان کو لگام دیں، پختونوں پر الزامات لگانے کے بجائے واپڈا کو رشوت سے پاک کریں
پشاور: (دنیا نیوز) بجلی چوری کے الزام میں خیبر پختونخوا میں بجلی کے 10 فیڈر بند کئے جانے کے بعد عابد شیر علی اور صوبائی وزرا میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے عابد شیر علی زبان کو لگا دیں وزیراعظم سے رشتہ داری کافائدہ نہ اٹھائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا چوروں اورلٹیروں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے، عابدشیرعلی الزامات لگانےکےبجائےواپڈاکورشوت سے پاک کریں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا عابد شیر علی کا اپنا میٹر خراب ہے، متعصب رویے پر نواز شریف کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا عابد شیر علی کا میٹر ٹھیک ہو تو انہیں کوئی بجلی چور نظر نہیں آئے گا۔
Re: "Mind your tongue, don't take advantage of relationship with PM"
Abid Sher Ali...has said in a Talk Show Programme, that he has send notices to all institutions who haven't paid their Bills and defaulting. He is waiting for a month for all institutions to clear the bills otherwise after a month, Electric connections would be disconnected.
Let's see if Abid Sher Ali will disconnect the Electricity for Army, Navy, Senate House.
Why noora will put collar on his dog, he has set him free, why not you KPK CM bring all KPK in front of PM House and Parliament and ask them to give authority of PESCO to KPK Govt