وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ۔ بلاول کا نام فہرست میں موجود نہیں لیکن پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 11 وزراء اور 1مشیر شامل ہوگا، پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نوید قمر کامرس، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، عبدالقادر پٹیل وزارت قومی صحت اور مرتضیٰ محمود صنعت پیداوار کے وزیر ، شازیہ مری کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا عہدہ دینے کا امکان ہے
خورشید شاہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، ساجد طوری کو وزارت سمندر پار پاکستانیز اور عابد بھیو کو وزارت نجکاری ،احسان مزاری وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایاز صادق رانا تنویر حسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔
رانا ثناء اللہ کو وزارت داخلہ، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون جبکہ خواجہ سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور رانا تنویر کو وزارت دفاع پیداوار ملنے کاامکان ہے۔
جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے
جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسع کو وزارت ہاؤسنگ، مولانا اسد محمود کو وزارت مواصلا، طلحہ محمود کو وزارت سیفران جبکہ مفتی عبدالشکور کو وزیرمذہبی امور ملنے کاامکان ہے۔
عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر وزرائے مملکت ہوں گے جبکہ قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cabin111212.jpg
Advertisement





