وزارت خزانہ کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

9tareentaxiqdamat.jpg

وزارت خزانہ نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نادرا سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے ہماری ٹیکس آمدنی کی شرح بہت کم ہے، ملک میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد ٹیکس دینے کے اہل ہیں مگر صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دہندگان ہیں، ٹیکس نہ دینے والے 1کروڑ 60 لاکھ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نادرا سے ڈیٹا حاصل کررہے ہیں جس پر مزید کام بھی ہورہا ہے، ٹیکس آمدنی سے ملک میں جاری اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، مگر 15 ملین سے زائد لوگ اس ملک میں آمدن سے کم ٹیکس دیتے ہیں ، جب تک ٹیکس ریونیو نہیں ہوگا ہمارا معاشرہ ترقی نہیں کرسکے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ عوام ٹیکس دیں اسی لیے ٹیکس ڈائریکٹری بھی جاری کرتے ہیں، کم ٹیکس دینے والوں کو نوٹسز جاری کررہے ہیں ، ہمارا رویہ یہ ہونا چاہیے کہ سب نے لازمی ٹیکس دینا ہے، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اراکین پارلیمنٹ سے شروعات کی ہیں، ٹیکس ڈائریکٹر میں شفافیت لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت اور صوبے الگ الگ ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں تاہم ان دونوں حکومتوں کے ٹیکس اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے تاکہ یہ ادارے ٹیکس کیلئے ہراساں کرنے والے ادارے بننے سے بچ سکیں۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جی جی' دہلی کے لال قلعے پر پرچم لہرانے کے دعوے
گزشتہ 74 برس میں لگ بھگ ہر حکمران نے کئے ہیں
،، تمہیں بھی دیکھ لیں گے
گیلانی زرداری اور شریفوں کا ٹیکس دیکھا ہے ۔۔ توبہ ۔۔ خیرات کے مستحق ہیں۔۔
ان سے ٹیکس کیوں نہیں لیتے یہ لوگ۔۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
COAS Gen Bajwa must solve this issue of Tax for innocent businessmen before his retirement. The best deal will be that businessmen must be forgiven for Taxes for ever as Tax is un-islamic and Pakistan is an Islamic country.