Advertisement

واقعہ شق القمراور جدید سائنس

318945_372488949507573_1613656387_n.jpg

واقعہ شق القمراور جدید سائنس
===================

اپالو 10اور 11کے ذریعے ناسانے چاند کی جو تصویر لی ہے اس سے صاف طور پر پتہ چلتاہے کہ زمانہ ماضی میں چاند دو حصوں میں

تقسیم ہوا تھا۔یہ تصویر ناسا کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے اور تاحال تحقیق

کامرکز بنی ہوئی ہے۔ناسا ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔ا س تصویر میں راکی بیلٹ کے مقام پر چاند دوحصوں میں تقسیم

ہوا نظر آتاہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں مصر کے م

اہر ارضیات ڈاکٹر زغلول النجار سے میزبان نے اس آیت کریمہ کے متعلق پوچھا:

ترجمہ:۔ قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ پہلے سے چلا آتا

ہوا جادو ہے۔انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے

ہوئے وقت پر مقرر ہے۔۔( القمر، 1-3)

(ڈاکٹرزغلول النجار یونیورسٹی جدہ میں ماہر ارضیات کے پروفیسرہیں۔ قرآن مجید میں سائنسی حقائق کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

اورمصرکی سپریم کونسل آف اسلامی امور کی کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں)۔ انہوں نے

میزبان سے کہاکہ اس آیت کریمہ کی وضاحت کے لیے میرے پاس ایک واقعہ موجود ہے۔انہوں نے اس واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا

کہ ایک دفعہ میں برطانیہ کے مغرب میں واقع کارڈ ف یونیورسٹی میں ایک لیکچر دے

رہا تھا۔جس کوسننے کے لیے مسلم اور غیر مسلم طلبا ءکی کثیر تعداد موجود تھی۔قرآن میں بیان کردہ سائنسی حقائق پر جامع انداز

میں گفتگو ہورہی تھی کہ ایک نو مسلم نوجوان کھڑ ا ہوا اور مجھے اسی آیت کریمہ

کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سر کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر غور فرمایا ہے ، کیا یہ قرآن میں بیان کردہ ایک سائنسی

حقیقت نہیں ہے۔ڈاکٹر زغلول النجار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں! کیونکہ سائنس

کی دریافت کردہ حیران کن اشیاءیا واقعات کی تشریح سائنس کے ذریعے کی جاسکتی ہے مگر معجزہ ایک مافوق الفطرت شے ہے

،جس کو ہم سائنسی اصولوں سے ثابت نہیں کرسکتے۔چاند کا دوٹکڑے ہوناایک معجزہ

تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے نبوت محمد
pbuh کی سچائی کے لیے بطوردلیل دکھایا۔حقیقی معجزات ان لوگوں کے لیے قطعی طورپر

سچائی کی دلیل ہوتے ہیں جو ان کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ہم اس کو اس لیے معجزہ تسلیم

کرتے ہیں کیونکہ اس کا ذکر قرآن وحدیث میں موجود ہے۔اگر یہ ذکر قرآن وحدیث میں موجودنہ ہوتاتو ہم اس زمانے کے لو گ اس کو

معجزہ تسلیم نہ کرتے۔علاوہ ازیں ہمار ااس پر بھی ایمان ہے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے۔

پھر انہوں نے چاند کے دوٹکڑے ہونے کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ احادیث کے مطابق ہجرت سے 5سال قبل قریش کے کچھ لوگ

حضور pbuh کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی اللہ کے سچے نبی ہیں تو

ہمیں کوئی معجزہ دکھائیں۔حضور pbuh نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟انہوں نے ناممکن کام کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس

چاند کے دو ٹکڑے کر دو۔چناچہ حضور pbuhنے چاند کی طرف اشارہ کیا اور چاند کے دو

ٹکڑے ہو گئے حتٰی کہ لوگوں نے حرا پہاڑ کو اس کے درمیان دیکھا یعنی اس کا ایک ٹکڑا پہاڑ کے اس طرف اورایک ٹکڑا اس طرف ہو گیا۔

ابن مسعود ی فرماتے ہیں سب لوگوں نے اسے بخوبی دیکھا اورآپ pbuhنے فرمایا دیکھو

،یادرکھنا اور گواہ رہنا۔کفار مکہ نے یہ دیکھ کر کہا کہ یہ ابن ابی کبشہ یعنی رسول اللہ pbuh کا جادو ہے۔کچھ اہل دانش لوگوں کا خیال تھا

کہ جادو کا اثر صرف حاضر لوگوں پر ہوتاہے۔اس کا اثر ساری دنیا پر تو نہیں ہو سکتا۔

چناچہ انہوں نے طے کیاکہ اب جولوگ سفر سے واپس آئیں ان سے پوچھو کہ کیا انہوں نے بھی اس رات چاند کو دو ٹکڑے دیکھاتھا۔چناچہ

جب وہ آئے ان سے پوچھا ، انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی کہ ہاں فلاں شب ہم

نے چاند کے دوٹکڑے ہوتے دیکھاہے۔کفار کے مجمع نے یہ طے کیا تھا کہ اگر باہر کے لوگ آ کر یہی کہیں تو حضور pbuh کی سچائی میں

کوئی شک نہیں۔اب جو باہر سے آیا ،جب کبھی آیا ،جس طرف سے آیا ہر ایک نے اس

کی شہادت دی کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ا س شہاد ت کے باوجود کچھ لوگوں نے اس معجزے کا یقین کرلیا مگر کفار کی

اکثریت پھر بھی انکار پر اَڑی رہی۔

اسی دوران ایک برطانوی مسلم نوجوان کھڑا ہوا اور اپنا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ میرا نام داود موسیٰ پیٹ کاک ہے۔میں اسلامی پارٹی

برطانیہ کا صدر ہوں۔وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ سر !اگر آ پ اجازت دیں تو

اس موضوع کے متعلق میں بھی کچھ عرض کرنا چاہتاہوں۔مَیں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم بات کرسکتے ہو!اس نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے

ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے جب میں مختلف مذاہب کی تحقیق کر رہا

تھا،ایک مسلمان دوست نے مجھے قرآن شریف کی انگلش تفسیر پیش کی۔مَیں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اسے گھر لے آیا۔گھر آکر

جب میں نے قرآن کو کھولا تو سب سے پہلے میری نظر جس صفحے پر پڑی وہ یہی

سورة القمر کی ابتدائی آیات تھیں۔ان آیات کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کے بعدمیں نے اپنے آپ سے کہا کہ کیا اس بات میں کوئی منطق

ہے ؟کیا یہ ممکن ہے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہوں اور پھر آپس میں دوبارہ جڑ جائیں۔وہ

کونسی طاقت تھی کہ جس نے ایسا کیا ؟ان آیات کریمہ نے مجھے اس بات پر آمادہ کیا کہ میں قرآن کامطالعہ برابرجاری رکھوں۔کچھ

عرصے کے بعد مَیں اپنے گھریلو کاموں میں مصروف ہوگیا مگر میرے اندر سچائی کو

جاننے کی تڑپ کا اللہ تعالیٰ کو خوب علم تھا۔یہی وجہ ہے کہ خدا کا کرنا ایک دن ایساہوا کہ میں ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ٹی وی

پر ایک باہمی مذاکرے کا پروگرام چل رہاتھا۔جس میں ایک میزبان کے ساتھ تین

امریکی ماہرین فلکیات بیٹھے ہوئے تھے۔ٹی وی شو کا میزبان سائنسدانوں پر الزامات لگا رہا تھا کہ اس وقت جب کہ زمین پر بھوک

،افلاس ،بیماری اورجہالت نے ڈھیرے ڈھالے ہوئے ہیں ،آپ لوگ بے مقصد خلا میں دورے کر

تے پھررہے ہیں۔جتنا روپیہ آپ ان کاموں پر خرچ کر رہے ہیں وہ اگر زمین پر خرچ کیا جائے تو کچھ اچھے منصوبے بنا کر لوگوں کی حالت کو

بہتر بنایا جاسکتا ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے اور اپنے کام کا دفاع کرتے ہوئے ان تینوں

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ خلائی ٹیکنالوجی زندگی کے مختلف شعبوں ادویات ، صنعت اور زراعت کو وسیع پیمانے پر ترقی دینے

میں استعما ل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سرمائے کو ضائع نہیں کررہے بلکہ اس سے

انتہائی جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے۔جب انہوں نے بتایا کہ چاند کے سفر پر آنے جانے کے انتظامات پر ایک کھرب

ڈالر خرچ آتاہے تو ٹی وی میزبان نے چیختے ہوئے کہا کہ یہ کیسافضول پن ہے ؟ایک

امریکی جھنڈے کو چاند پر لگانے کے لیے ایک کھرب ڈالر خرچ کرنا کہا ں کی عقلمندی ہے ؟سائنسدانوں نے جوابا ً کہا کہ نہیں ! ہم چاند

پر اس لیے نہیں گئے کہ ہم وہاں جھنڈا گاڑ سکیں بلکہ ہمارا مقصد چاند کی بناوٹ کا

جائزہ لیناتھا۔دراصل ہم نے چا ند پر ایک ایسی دریافت کی ہے کہ جس کا لوگوں کویقین دلانے کے لیے ہمیں اس سے دوگنی رقم بھی

خرچ کرنا پڑسکتی ہے۔مگر تاحال لوگ اس بات کو نہ مانتے ہیں اور نہ کبھی مانیں گے۔

میزبان نے پوچھا کہ وہ دریافت کیا ہے؟انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن چاند کے دو ٹکڑے ہوئے تھے اور پھر یہ دوبارہ آپس میں

مل گئے۔میزبان نے پوچھاکہ آپ نے یہ چیز کس طرح محسوس کی ؟ انہوں نے کہا کہ ہم

نے تبدیل شدہ چٹانوں کی ایک ایسی پٹی وہا ں دیکھی ہے کہ جس نے چاند کو اس کی سطح سے مرکز تک اور پھر مرکز سے اس کی

دوسری سطح تک، کو کاٹا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس بات کا تذکرہ

ارضیاتی ماہرین سے بھی کیا ہے۔ ان کی رائے کے مطابق ایسا ہرگز اس وقت تک نہیں ہوسکتا کہ کسی دن چاند کے دو ٹکڑے ہوئے ہوں

اور پھر دوبارہ آپس میں جڑبھی گئے ہوں۔ برطانوی مسلم نوجوان نے بتایا کہ جب مَیں

نے یہ گفتگو سنی تو اپنی کرسی اچھل پڑا اوربے ساختہ میرے منہ سے نکلا کہ اللہ نے امریکیوں کو اس کام کے لیے تیا رکیا کہ وہ

کھربوں ڈالر لگاکر مسلمانوں کے معجزے کو ثابت کریں ،وہ معجز ہ کہ جس کا ظہور آج

سے 14سو سال قبل مسلمانوں کے پیغمبر
pbuhکے ہاتھوں ہوا۔مَیں نے سوچا کہ اس مذہب کو ضرور سچا ہوناچاہیے۔میں نے قرآن کو

کھولا اور سورة القمر کو پھر پڑھا۔درحقیقت یہی سورة میرے اسلام میں داخلے کا سبب

بنی۔

علاوہ ازیں انڈیاکے جنوب مغرب میں واقع مالابار کے لوگوں میں یہ با ت مشہور ہے کہ مالابار کے ایک بادشاہ چکراوتی فارمس نے چاند

کے دو ٹکڑے ہونے کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ا س نے سوچاکہ ضرور زمین پر

کچھ ایسا ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔چنانچہ اس نے اس واقعے کی تحقیق کے لیے اپنے کارندے دوڑائے تو اسے

خبر ملی کہ یہ معجزہ مکہ میں کسی نبی کے ہاتھوں رونما ہوا ہے۔اس نبی کی آمد

کی پیشین گوئی عرب میں پہلے سے ہی پائی جاتی تھی۔چناچہ اس نے نبی pbuh سے ملاقات کا پروگرام بنایا اوراپنے بیٹے کو اپنا قائم

مقام بنا کر عرب کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔وہاں اس نے نبی رحمتpbuh کی بارگاہ

میں حاضری دی اور مشرف بااسلام ہوا۔نبی کریم pbuh کی ہدایت کے مطابق جب وہ واپسی سفر پر گامزن ہوا تو یمن کے ظفر ساحل پر

اس نے وفات پائی۔یمن میں اب بھی اس کا مقبر ہ موجود ہے۔جس کو ہندوستانی

راجہ کا مقبرہکہا جاتاہے اور لوگ اس کودیکھنے کے لیے وہاں کا سفر بھی کرتے ہیں۔اسی معجزے کے رونما ہونے کی وجہ سے اورراجہ

کے مسلمان ہونے کے سبب مالابار کے لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا۔اس طرح انڈیا

میں سب سے پہلے اسی علاقے کے لوگ مسلمان ہوئے۔بعد ازاں انہوں نے عربوں کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھایا۔نبی کریم pbuh کی

بعثت سے قبل عرب کے لوگ اسی علاقے کے ساحلوں سے گزر کر تجارت کی غرض

سے چین جاتے تھے۔ یہ تمام واقعہ اور مزید تفصیلات لندن میں واقعانڈین آفس لائبیریریکے پرانے مخطوطوں میں ملتاہے۔جس

کاحوالہ نمبر (Arabic, 2807,152-173)ہے۔ اس واقعہ کا ذکر محمد حمیداللہ نے پنی کتاب

محمدرسول اللہpbuhمیں کیا تھا۔

ناسا کی یہ تصویر اور سائنسدانوں کے بیانات سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ قرآن کریم نے جس واقعہ کا ذکر آج سے 14سو سال پہلے

کیا تھا وہ بالکل برحق ہے۔ یہ نہ صر ف قرآن مجید کی سچائی کی ایک عظیم الشان

دلیل ہے بلکہ یہ ہمارے پیارے نبی ،امام الانبیا ءکی رسالت کی بھی لاریب گواہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کو اکمل و کامل کرے اور

ہمیں قرآن وحدیث کے مطابق اپنے عملوں کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین۔
سبحان اللہ و بحمدہ،

Advertisement

کوئی ، ناسا کی یہ تصور اپ لوڈ کر سکتا ہے یہاں ؟ اور مزید بھی کچھ اس موضوع پر ،

پیشگی شکریہ ​
 
بہت خوبصورت اور ایمان افروز واقعہ ہے ....... میرا ایمان بھی اور تجربہ بھی یہی ہے جس سوال کی جستجو ہوتی ہے اسکا جواب مل جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈھونڈھنے والوں کو خدا مل جاتا
ہے

maula.jpg

Advertisement

کوئی ، ناسا کی یہ تصور اپ لوڈ کر سکتا ہے یہاں ؟ اور مزید بھی کچھ اس موضوع پر ،

پیشگی شکریہ ​

دل کی تسلی صرف تصویروں سے تصدیق کر کے نہیں ہوگی کچھ روحانیت بھی پیدا کرنا پڑے گی
emot23_prayer.gif
 
Moon ka complete surface data google earth pe maujood hai ... there is no such sign...!!!
 
دل کی تسلی صرف تصویروں سے تصدیق کر کے نہیں ہوگی کچھ روحانیت بھی پیدا کرنا پڑے گی
emot23_prayer.gif

ہم سے نہیں ہوتی یہ روحانیت ، آسان ترین دین سمجھ لیں یہ بھی غنیمت ہے ، روحیں ، تقدیر ، کشف ، بشارت ، سب قصے ہیں ،
اور نہ ہی بروز
قیامت

یہ مشکل اور مبہم نصاب پوچھا جاۓ گا ​
 
Advertisement
دل کی تسلی صرف تصویروں سے تصدیق کر کے نہیں ہوگی کچھ روحانیت بھی پیدا کرنا پڑے گی
emot23_prayer.gif

ایک دفعہ کالج لایف میں چند دوست زبردستی ایک پیر صاھب کے پاس لے گۓ ، وہاں صرف ہم لوگوں کی ہی ملاقات تھی ،پیر صاحب نے مجھے "نیا" دیکھا تو ، کچھ زیادہ ہی میری طرف توجہ ہو گۓ ، انہوں نے تھوڑی دیر بعد مجھ پر اپنا روحانی علم جھاڑنے کے لیے ، سوال کیا کہ ، یہ بتاؤ جسم میں روح کیسے داخل کی گیی ، میں بے ساختہ ہنس پڑا ، میری عادت ہے جب ہنسنے لگوں تو ، روکنا محال ہوتا ہے ، ، پھر دن بھی شرارتوں اور تفریح کے تھے ، نہ ضبط کر سکا ، یہ حرکت دیکھ کر ، مرے دوست بہت شرمندہ ہوۓ ، اور پیر صاحب بھی برہم ، میں نے پیر صاھب سے کہا کہ ، یہ سوال تو روح سے کریں ، میں تو بس ایک پتلا ہوں ، مجھے کیا پتہ کے کیا معاملات ہوے تھے اس وقت ، بہرحال کسی طرح محفل کا ماحول برابر کر کے ، ہم آگۓ

​
 
روحانیت کی دولت تو خداداد ہوتی ہے صرف پالش کی ضرورت ہوتی ہے اپ پیر صاحب کے پاسپہونچ گیے
laughter06.gif
 
روحانیت کی دولت تو خداداد ہوتی ہے صرف پالش کی ضرورت ہوتی ہے اپ پیر صاحب کے پاسپہونچ گیے
laughter06.gif

:lol:دوست ضد کر کے لے گۓ ، میں نے کہاں جانا تھا ، مروت میں چل پڑا ، خیر اس کے بعد کسی نے یہ فرمایش نہیں کی

روحانیت ہر مسلمان میں ہوتی ہے ، ٹھیک کہا آپ نے ، بس اپنے عقیدے کو درست اور مظبوط رکھنا ہوتا ہے ​
 
ہم سے نہیں ہوتی یہ روحانیت ، آسان ترین دین سمجھ لیں یہ بھی غنیمت ہے ، روحیں ، تقدیر ، کشف ، بشارت ، سب قصے ہیں ،
اور نہ ہی بروز
قیامت

یہ مشکل اور مبہم نصاب پوچھا جاۓ گا ​
. میری کوشس تو یہی ہوتی ہے درجہ اچھا ملے میں تو یہ برداشت ہی نہیں کر سکوں گی کہ کوئی مجھ سے اونچے درجے میں موجود ہو ابدی زندگی میں .
summer_28.gif

Advertisement

کوئی ، ناسا کی یہ تصور اپ لوڈ کر سکتا ہے یہاں ؟ اور مزید بھی کچھ اس موضوع پر ،

پیشگی شکریہ ​

ثبوت حقائق اور ڈیٹا یہ سب کس لیے چاہیے تا کے ہمارے دماغ یا عقل میں اس معجزے کو ماننے کے لیے کوئی بنیاد کوئی دلیل مل جائے حضرت انسان کی عقل محدود ہے یہاں میں مندرجہ بالاتحریر سے ایل پیراگراف دوبارہ پوسٹ کرتا ہوں حضرت انسان کی بشری کمزوریوں سے اپر اٹھ کر اس کو پڑھیں ممکن ہے کوئی کام کی بات مل ہی جائے

ایک نو مسلم نوجوان کھڑ ا ہوا اور مجھے اسی آیت کریمہ

کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سر کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر غور فرمایا ہے ، کیا یہ قرآن میں بیان کردہ ایک سائنسی

حقیقت نہیں ہے۔ڈاکٹر زغلول النجار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں! کیونکہ سائنس

کی دریافت کردہ حیران کن اشیاءیا واقعات کی تشریح سائنس کے ذریعے کی جاسکتی ہے مگر معجزہ ایک مافوق الفطرت شے ہے

،جس کو ہم سائنسی اصولوں سے ثابت نہیں کرسکتے۔چاند کا دوٹکڑے ہوناایک معجزہ

تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے نبوت محمد
pbuh
کی سچائی کے لیے بطوردلیل دکھایا۔حقیقی معجزات ان لوگوں کے لیے قطعی طورپر

سچائی کی دلیل ہوتے ہیں جو ان کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ہم اس کو اس لیے معجزہ تسلیم

کرتے ہیں کیونکہ اس کا ذکر قرآن وحدیث میں موجود ہے۔اگر یہ ذکر قرآن وحدیث میں موجودنہ ہوتاتو ہم اس زمانے کے لو گ اس کو

معجزہ تسلیم نہ کرتے۔علاوہ ازیں ہمار ااس پر بھی ایمان ہے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے۔

. میری کوشس تو یہی ہوتی ہے درجہ اچھا ملے میں تو یہ برداشت ہی نہیں کر سکوں گی کہ کوئی مجھ سے اونچے درجے میں موجود ہو ابدی زندگی میں .
summer_28.gif

جنت میں ایسے جذبات نہیں ہوں گے ، جس کو جو مقام ملا ، وہ اس پر رب رحیم کا مشکور ہو گا ،

باقی ہم سب کی اونچے مقام کی خواہش اور دعا ہونی چاہیے

​
 
jis tarha hormone ko act karnay k lia receptor chahiye is tarha rohaniat ko asar karnay k lia b receptor chahiye taqdeer akhrat jin in pa imaan lana zarori ha bhai
 
ثبوت حقائق اور ڈیٹا یہ سب کس لیے چاہیے تا کے ہمارے دماغ یا عقل میں اس معجزے کو ماننے کے لیے کوئی بنیاد کوئی دلیل مل جائے حضرت انسان کی عقل محدود ہے یہاں میں مندرجہ بالاتحریر سے ایل پیراگراف دوبارہ پوسٹ کرتا ہوں حضرت انسان کی بشری کمزوریوں سے اپر اٹھ کر اس کو پڑھیں ممکن ہے کوئی کام کی بات مل ہی جائے

ایک نو مسلم نوجوان کھڑ ا ہوا اور مجھے اسی آیت کریمہ

کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سر کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر غور فرمایا ہے ، کیا یہ قرآن میں بیان کردہ ایک سائنسی

حقیقت نہیں ہے۔ڈاکٹر زغلول النجار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں! کیونکہ سائنس

کی دریافت کردہ حیران کن اشیاءیا واقعات کی تشریح سائنس کے ذریعے کی جاسکتی ہے مگر معجزہ ایک مافوق الفطرت شے ہے

،جس کو ہم سائنسی اصولوں سے ثابت نہیں کرسکتے۔چاند کا دوٹکڑے ہوناایک معجزہ

تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے نبوت محمد
pbuh
کی سچائی کے لیے بطوردلیل دکھایا۔حقیقی معجزات ان لوگوں کے لیے قطعی طورپر

سچائی کی دلیل ہوتے ہیں جو ان کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ہم اس کو اس لیے معجزہ تسلیم

کرتے ہیں کیونکہ اس کا ذکر قرآن وحدیث میں موجود ہے۔اگر یہ ذکر قرآن وحدیث میں موجودنہ ہوتاتو ہم اس زمانے کے لو گ اس کو

معجزہ تسلیم نہ کرتے۔علاوہ ازیں ہمار ااس پر بھی ایمان ہے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے۔

نہیں جی ، آپ غلط سمجھے ، میں نے کبھی کسی معجزے کی سائنسی توجیح نہیں تلاش کی ، جب ناسا کی تصویر کا ذکر ہوا تو ، میں نے یہ پوچھا ہے کہ ، اگر کسی کے پاس کچھ مزید ڈیٹا ہے تو ، ضرور شیر کرے ، ​
 
Advertisement
Is there any scientific evidence of the Quranic revelation by a GOD ?

Is there a scientific evidence of splitting of the moon ?

Is there a scientific evidence of the presence of a GOD ?

Is there a scientific evidence of a single GOD ?

Is there a scientific evidence of multiple GODS ?
 
نہیں جی ، آپ غلط سمجھے ، میں نے کبھی کسی معجزے کی سائنسی توجیح نہیں تلاش کی ، جب ناسا کی تصویر کا ذکر ہوا تو ، میں نے یہ پوچھا ہے کہ ، اگر کسی کے پاس کچھ مزید ڈیٹا ہے تو ، ضرور شیر کرے ، ​
دلی طور پر معذرت خواہ ہوں
 
jis tarha hormone ko act karnay k lia receptor chahiye is tarha rohaniat ko asar karnay k lia b receptor chahiye taqdeer akhrat jin in pa imaan lana zarori ha bhai

ji durst kaha aap nay , in sab par eemaan hona laazmi hay , magr aesay mozooaat jo ansanon say mutalqah nahin , an ki kured main parnay say , nuqsaan hi hoga faieda kuch nahin ho sakta , rohaaniat kay naam par hum Allah Pak , ki zaat say mutaaliq , hasas maamlat main kyun dakhal andazi karen ,
 
The educated urban middle class won't be able to answer my questions.