پاکستان کے حالات سے عوام مایوس ہوگئے, ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں تیزی سے ملک چھوڑنے لگے,رواں سال 2023 کے پہلے نوماہ کے دوران 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282تھی۔ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282ڈرائیور تھے,ملک چھوڑنے والوں میں 6,351انجینئرز، 5,876 اکانٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔
ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلی تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے.
اس سے قبل بہتر مستقبل کے لئے یونان جانے والے متعدد پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں, بہتر مستقبل کی خواہش کئی شہریوں کی جان لے گئی.
Yah mulk sirf generals, politicians, judges, police walon ka hay. Baki keeray makoray hain. Jis ko mauka milay niklo iss nahosat see. Awam kay tax kay paison par yah paltay hain aur use awam ko bheer bakri samjha hay.
میرے سے سردار نے پوچھا۔۔جسراں ساڈے پچھاں سندھو وجدا۔۔۔۔نواز شریف دے پچھے کی وجدا۔۔۔۔۔۔میں نے کہا ویسے تو میاں وجدا ھے آجکل۔۔۔۔۔۔پہلے پہل لوھار وجدا تھا۔