پاکستان سوشل میڈیا نامی گمنام ویڈیو میں "میجر" صاحب کی آواز کافی دبنگ ہے ، خرچہ کیا ، محنت بھی کی
سزا دینی ہے ، تو سزا دیں ، لیکن قانونی تقاضے پورے کرنے میں ، خوف کس بات کا ہے ؟ اس سارے عمل کو اتنا شفاف اور جامع بنا دیں کہ ، دہشت گردی کے خلاف ایکٹ کا غلط استعمال نا ہو ، اور نا ہی کسی دہشت گرد کو کوئی فائدہ ہو ، لعنت بھیجنے میں اسقدر فراخ دلی بھی اچھی نہیں ، اگر یہ سخاوت عدل پر مبنی ہو تو ، لعنت کا تناسب ایک اور ایک ہزار کا نکلے گا ، ایک عدلیہ پر ، اور ہزار فوج پر بھیجنی پڑے گی ، قانون کی درستگی کردیں ، نظام انصاف کو صاف ، شفاف ، درست کردیں ، پھر اس طرح کی گمنام ویڈیوز بنانے کی زحمت نہیں کرنے پڑے گی ، کرپشن بھی ایک دہشت ہے ، ملاوٹ ، جعلسازی ، لوٹ مار بھی ایک دہشت ہے ، سب کو مخاطب کرلیں ، نا کوئی جج بچے گا ، نا کوئی سیاستدان ، اور نا ہی کوئی جرنیل ، سب کا احتساب ہو گا ، ملک بدلنا ہے ، ماحول بدلنا ہے ، تو بدل دیں ، یہ قسطوں میں بدلنا وقت گزاری ہے
ظلم سہنا ظالم کو تقویت دینا ہے اگر آج حکمران ظالم ہیں تو ان حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ہم نے کیا کیا ؟ اس قوم کا سکون بہت لٹ چکا ۔ اب سب زمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے