پاکستان کی سرزمین پر بدھ کی سہ پہر اس وقت بھارتی قومی ترانہ بندے ماترم پورے اہتمام کے ساتھ گایا گیا جب بوائز اسکاوئٹس نیشنل ہیڈکوارٹر کے پرفضا میدان میں پاکستان او ر بھارت کے بوائزاسکاؤٹس اور گرل گائیڈز نے دوسرے خصوصی مربوط کیمپ میں شرکت کی۔ اس کیمپ میں پاکستانی لڑکوں اور بھارتی لڑکیوں کو ایک دوسرے ملنے کے مواقع فراہم کئے گئے تھے تاکہ دونوں ممالک کے لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔ اسلام آباد کی اس تقریب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے ایک نو عمر بھارتی رقاصہ نے بندے ماترم پر دلکش اور سحر انگیزرقص پیش کیا جسے دیکھ کر پاکستانی وزیر اعظم کھو سے گئے اور سحر انگیز انداز سے اس نو عمر بھارتی رقاصہ اور ڈانس کو دیکھتے رہے۔ جبکہ اس کے عقب میں پاکستان اور بھارت کے جہازی سائز کے قومی پرچموں کو باہم سلائی کرکے بڑی میدانی چھت بنائی گئی تھی اس پرچموں کو نوجوان اسکاؤٹس نے تھام رکھا تھا۔ وزیراعظم گیلانی حیرت سے اس منظر کودیکھتے رہے جن کے بزرگوں نے قیام پاکستان کی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا۔ جسٹس رفیق آغا حسنین، چیف کمشنر اسکاؤٹس میزبان تھے جو وزیراعظم کو فخریہ کیمپ کی روداد بیان کرتے رہے تقریب میں بھارتی اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر شریک تھے تاہم بھارتی ہائی کمشنر شرت سھبروال، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور بین الصوبائی رابطے کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کو خصوصی طور پر عام مہمانوں میں سے اٹھا کر اسٹیج پر نشستیں فراہم کی گئیں۔ یہ پہلی تقریب تھی جس میں دیگر مہمانوں کے علاوہ اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان کے لئے بھی انکلوژر مخصوص کیا گیا تھا جس کی نشاندہی کے لئے وہاں کتبہ بھی لگایا گیا تھا۔ پاکستانی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے بعد ازاں ایک سندھی نغمہ پیش کیا اور اس پر کافی دیر تک رقص بھی کیا اس کے بول تھے تور مور گلے رانا پختون نوجوانوں نے خٹک ڈانس کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا اختتام پنجابی بھنگڑے سے ہوا جس میں پگڑیاں باندھے سکھ نوجوانوں اور شلوار اور ہاف قمیض میں ملبوس بھارتی لڑکیوں نے زبردست بھنگڑا ڈانس پیش کیا۔ اس منفرد تقریب کے دوران پاکستان بھارت دوستی زندہ باد، ہم سب ایک ہیں کے نعرے بھی لگائے گئے تقریب میں شریک بھارتی اسکاؤٹس نے بھارتی ترنگے کے چھوٹے چھوٹے پرچم تھام رکھے تھے جنہیں وہ مسلسل ہلاتے رہے تاہم ایسا کوئی پاکستانی پرچم کسی اسکاؤٹ یا گرلز گائیڈ کے ہاتھ میں نہیں دیکھا گیا۔
he is not actually a syed.he is katthh meeraasi.
you know a secret?prime ministers nieces regularly go to a place to learn indian dance:lol: it was mentioned in family magazaine by their dance instructor who happens to be a khusra and hindu
Asal mian woo ssoch raa thaa kay PM wali kursi choor ker puranay kaam per wapis aya jaye ya nahee!
Waisay bee peer mureed walay naach ghanay kay shookeen hotay hain:lol: