وہ جانتے ہیںاصولی سیاست پرسمجھوتہ کیے بغیر مدت پوری کرنامشکل ہوگا. فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن جوآئندہ انتخابات میں برسراقتدارآنے کیلیے بہت زیادہ پرامیدہے نے فوج کوبہترتعلقات کے معاملے میں مثبت اشارہ دیدیا ہے اوراس نے گارگل کمیشن کے قیام،جنرل(ر)پرویزمشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی اورنئے آرمی چیف کے انتخاب کے سلسلے میں اپناموقف نرم کرلیاہے۔
ن لیگ ایبٹ آبادکمیشن پربھی زیادہ سخت مؤقف اختیارنہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف جب کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے توان کا اشارہ فوج کی طرف ہی ہوتاہے جس کوان کے بارے میں بہت سے تحفظات ہیں اوران کی مقبولیت سے خوفزدہ بھی ہے۔ نلیگ کے سربراہ نوازشریف کواس بات کا ادراک ہے کہ وہ اگرالیکشن جیت بھی جاتے ہیں توان کیلیے اصولی سیاست پرسمجھوتہ کیے بغیرپیپلزپارٹی کی طرح اپنی مدت پوری کرنابہت مشکل ہوگا۔
مسلم لیگ نے اسی موقف کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی ورنہ ایک سال قبل تک وہ اس کے سخت خلاف تھے۔ مسلم لیگ ن کے صرف ایک ایم این اے ایازامیرنے سخت مخالفت کی لیکن انہیں بھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے ٹکٹ لینے کیلیے خاصی جدوجہد کرنا پڑیگی۔ اب تک جوسروے سامنے آئے ہیں ان میں ایک جرمن سروے کے سوا تمام میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی ہی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔اب تمام نظریں عمران خان پرہیں جو23 مارچ کو مینار پاکستان پر 5 لاکھ افرادکا جلسہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
یہ جلسہ تحریک انصاف میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ پشاور میں اتوار کو بڑا جسلہ کر کے وہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اورن لیگ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں۔تاہم شریف برادران کامیابی کیلیے اتنے پرامیدہیں کہ انھوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔انھیں صرف پنجاب میں قومی اسمبلی کی 148 نشستوں میں سے 90 سے 100 تک ملنے کی امیدہے۔اب تمام پیشگوئیاں یہ کی جارہی ہیں کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی تیسرے نمبرپررہے گی۔
تمام جماعتوں سے پہلے انتخابی منشورکا اعلان کرنے سے بھی پتہ چلتاہے کہ نوازشریف کامیابی کے معاملے میں کتنے پراعتماد ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکے دوران اشارہ دیاہے کہ وہ آئندہ آرمی چیف کے انتخاب کے معاملے میں مرضی کا انتخاب نہیں کرینگے بلکہ سنیارٹی کواولیت دینگے۔
جنرل کیانی کی مدت اس سال نومبرمیں ختم ہورہی ہے۔ ماضی میں نوازشریف کے جنرل اسلم بیگ، آصف نوازسمیت کسی بھی آرمی چیف سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے،جنرل جہانگیر کرامت کوتوانھوں نے جبری ریٹائرہی کردیا،جنرل مشرف کوآرمی چیف بنانے سے قبل نوازشریف انھیں جانتے تک نہیں تھے اور انھوں نے اپنے بھائی شہبازشریف اورچوہدری نثارکی سفارش پرجنرل علی قلی کونظراندازکرکے پرویزمشریف کو آرمی چیف بنایاتھا۔
مشک کی خوشبو چھپاتے کس طرح عشق کو دل میں دباتے کس طرح اک بہانہ بھی نہیں باقی بچا اس کے گھر آخر کو جاتے کس طرح چار دیواروں میں ایک زنداں ہے یہ اپنے گھر اس کو بلاتے کس طرح گنگ ہوتی تھی زباں اس کے قریب جو گزرتی تھی بتائے کس طرح دور جا کر اس کو لکھا حالِ دل سامنے اس کو سناتے کس طرح ناوک باطل تلاش حق میں تھا اپنے سینے کو بچاتے کس طرح احمد آداب جنوں اہل خرد تجھ دوائے کو سکھاتے کس طرح
kursi k khatir ye kuch b kar sakta hai. . . . . .aur ab isky dady mushraf arahy hai phly isny sari game fix karai hai ..agar usky khelaf bolege to fauj se phly dosti karega tab bolega. . . .back door game hai sari.
Fouj jis k sath hey Vote us k paas hey
IK bhaie sunami choro yeh gernalon ko kiesey raam kertey yeh course ker k aao werna hum ney phir haar jana hey (serious)
ایک شیطان ایک گھر کے باہر کھڑا رو رہا تھا ... ایک آدمی نے پوچھا کیا ہوا .... وہ شیطان بولا
یہ جو گھر ہے اس کا مالک میرا غلام تھا .... میں نے اس کو اپنی شیطانیدماغ سے نئینئیراہیں دکھائی اور آج یہ اس قبل ہوا کہ اپنا محل تعمیر کر لیا اور دیکھو سامنے دیوار پر کیا لکھ دیا
اس آدمی نے پلٹ کر دیکھا تو لکھا تھا ... هذا من فضل ربی
نواز شریف کے ساتھ یہ مسلۂ ہے ... ان کو فوج اس مقام پر لے کر آئی اور آج یہ فوج کو آنکھیں دیکھا رہے ہیں ... ان کی کیا مجال جو آرمی چیف یہ منتخب کریں یاآئی ایس آئی کایا ایٹم بم کاکنٹرول مانگیں ... جب اولاد باپ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا حصہ مانگتی ہے تواکثر باپعاقکر دیا کرتا ہے
He was directed by Saudi Govt to do what they ask him to do.otherwise
your destiny is attack jail. BUT this time we are not going to give him any chance of becoming PM of PAKISTAN. OUR PM IS IK INSHALLAH
Military will probably support a corrupt civilian leader (with lot of skeletons in their closet) over an honest one as they cannot blackmail a sincere and honest leadership. In the end, guess who will they support??
Nawaz has after years learnt and i am sure he cannot make the mistake of getting close with army. Nor he is going to forgive them for the mistakes they made and the whole nation suffered. So if he does that then its a bad move by him. Which i am sure he would not.
کراچی: مسلم لیگ ن جوآئندہ انتخابات میں برسراقتدارآنے کیلیے بہت زیادہ پرامیدہے نے فوج کوبہترتعلقات کے معاملے میں مثبت اشارہ دیدیا ہے اوراس نے گارگل کمیشن کے قیام،جنرل(ر)پرویزمشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی اورنئے آرمی چیف کے انتخاب کے سلسلے میں اپناموقف نرم کرلیاہے۔ ن لیگ ایبٹ آبادکمیشن پربھی زیادہ سخت مؤقف اختیارنہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف جب کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے توان کا اشارہ فوج کی طرف ہی ہوتاہے جس کوان کے بارے میں بہت سے تحفظات ہیں اوران کی مقبولیت سے خوفزدہ بھی ہے۔ ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کواس بات کا ادراک ہے کہ وہ اگرالیکشن جیت بھی جاتے ہیں توان کیلیے اصولی سیاست پرسمجھوتہ کیے بغیرپیپلزپارٹی کی طرح اپنی مدت پوری کرنابہت مشکل ہوگا۔ مسلم لیگ نے اسی موقف کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی ورنہ ایک سالقبلتک وہ اس کے سخت خلاف تھے۔ مسلم لیگ ن کے صرف ایک ایم این اے ایازامیرنے سخت مخالفت کی لیکن انہیں بھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے ٹکٹ لینے کیلیے خاصی جدوجہد کرنا پڑیگی۔ اب تک جوسروے سامنے آئے ہیں ان میں ایک جرمن سروے کے سوا تمام میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی ہی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔اب تمام نظریں عمران خان پرہیں جو23 مارچ کو مینار پاکستان پر 5 لاکھ افرادکا جلسہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ جلسہ تحریک انصاف میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ پشاور میں اتوار کو بڑا جسلہ کر کے وہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اورن لیگ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں۔ تاہم شریف برادران کامیابی کیلیے اتنے پرامیدہیں کہ انھوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔ انھیں صرف پنجاب میں قومی اسمبلی کی 148 نشستوں میں سے 90 سے 100 تک ملنے کی امیدہے۔اب تمام پیشگوئیاں یہ کی جارہی ہیں کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی تیسرے نمبرپررہے گی۔
تمام جماعتوں سے پہلے انتخابی منشورکا اعلان کرنے سے بھی پتہ چلتاہے کہ نوازشریف کامیابی کے معاملے میں کتنے پراعتماد ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکے دوران اشارہ دیاہے کہ وہ آئندہ آرمی چیف کے انتخاب کے معاملے میں مرضی کا انتخاب نہیں کرینگے بلکہ سنیارٹی کواولیت دینگے۔ جنرل کیانی کی مدت اس سال نومبرمیں ختم ہورہی ہے۔ ماضی میں نوازشریف کے جنرل اسلم بیگ، آصف نوازسمیت کسی بھی آرمی چیف سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے،جنرل جہانگیر کرامت کوتوانھوں نے جبری ریٹائرہی کردیا،جنرل مشرف کوآرمی چیف بنانے سے قبل نوازشریف انھیں جانتے تک نہیں تھے اور انھوں نے اپنے بھائی شہبازشریف اورچوہدری نثارکی سفارش پرجنرل علی قلی کونظراندازکرکے پرویزمشریف کو آرمی چیف بنایاتھا۔