اسحاق ڈار نے چند بڑے اشرافیہ خاندانوں کے لیے 22 کروڑ عوامی کی قربانی دے دی ہے، روٹی کھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا: سینئر تجزیہ نگار
نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق 3 بار اس ملک کے وزیر خزانہ رہے ہیں حالانکہ جب وہ اس بار پاکستان تشریف لائے تو سزایافتہ تھے، اشتہاری تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمانت سے ہونے سے پہلے ہی انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاجبکہ ان پر قائم تمام مقدمات ختم کر دیئے گئے، گھر نیلام ہونے سے بچ گیا لیکن ان کے آنے سے ایک فائدہ ہوا ہے کہ ڈالر 178 روپے پر تھا آج 260 روپے میں بھی نہیں مل رہا، روٹی 8 روپے کی تھی اب 25 کی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند بڑے اشرافیہ خاندانوں کے لیے 22 کروڑ عوامی کی قربانی دے دی ہے، انہیں سولی پر لٹکا دیا ہے، عوام کو روٹی کھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دوراقتدار کی قیمتوں کا آج سے موازنہ کر لیں آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ معیشت کو تباہ کس نے کیا ہے؟ اسحاق ڈار بنیادی طور پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں اسی لیے میاں محمد نوازشریف انہیں پیار سے منشی پکارتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xعارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ہماری بدقسمتی سمجھیں یا خوش قسمتی، 15 سال سے ملک میں مسلسل جمہوریت تسلسل سے جاری ہے، قوم کا نمائندہ وزیراعظم ہوتا ہے، اگر پارلیمنٹ میں کچھ خامیاں تھیں تو انہیں درست کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا یہ خامیاں ہم نے درست کرنی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں وزیراعظم کا مشیر کہے کہ میں اس بات کے ثبوت دے سکتا ہوں کہ سابق آرمی چیف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے عمران خان کو ریلیف دلایا ہےجبکہ میری ان سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا وجود ہی نہیں ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ اس پر سپریم کورٹ مشیر وزیراعظم ملک محمد احمد خان کو طلب کر کے ثبوت مانگے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے باعث عوام پر اور سختیاں آنے والی ہیں، آنے والی گرمیوں میں صرف 4 گھنٹے کے لیے بجلی میسر ہو گی جبکہ 20 گھنٹے عوام کو لوڈشیڈنگ برداشت کرنی پڑے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arifhmah11.jpg
Advertisement





