Advertisement

نماز ميں شك كے وقت سجدہ سہو كرنا

نماز ميں شك كے وقت سجدہ سہو كرنا

​
نماز كى ركعات ميں شك پيدا ہونے كے متعلق سوال ہے كہ ايسے شخص كو كيسے نصيحت كى جائے ؟

​

بعض كا كہنا ہے كہ ايك بار سلام پھيرے اور پھر سجدہ سہو كرے، اور كچھ لوگ كہتے ہيں كہ پہلے اپنى نماز مكمل كرو اور پھر سجدہ سہو كرو، يہ موضوع بہت حيران كن ہے

الحمد للہ

نماز كے اركان اور واجبات يا ركعات كى تعداد ميں زيادتى يا نقصان يا شك كى بنا پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے
ركعات كى تعداد ميں شك پيدا ہونے كى صورت كے متعلق سوال كيا گيا

اول

شك كى تعريف دو محتمل معاملوں ميں تردد كا نام شك ہے

دوم

اگر كسى كو سلام پھيرنے كے شك ہوا ہو تو اس شك كى طرف متوجہ نہيں ہوا جائيگا
مثلا كسى نے ظہر كى نماز مكمل ادا كر لى اور نماز ختم ہونے كے بعد اسے شك ہو كہ آيا اس نے تين ركعت ادا كى ہيں يا چار، تو اس بغير كسى دليل اور يقين كے اس شك كى طرف التفات اور توجہ نہيں كى جائيگى، كيونكہ وگرنہ عبادت ميں زيادتى اور وسوسہ كا دروازہ كھل جائيگا
سوم

جسے دوران نماز شك ہو اس كى دو حالتيں ہيں
پہلى حالت

اسے تلاش كرنا اور ظن غالب كى بنا پر راجح قرار دينا ممكن ہو، چنانچہ اس كے ظن غالب ميں جو آئے اس پر عمل كرتے ہوئے سلام كے بعد سجدہ سہو كر لے، اس كى دليل درج ذيل حديث ہے

ابن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے نماز پڑھائى تو اس ميں زيادہ يا كمى كر دى ( جيسا كہ راوى كو شك ہے ) جب سلام پھيرا تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے كہا گيا: كيا نماز ميں كوئى چيز پيش آ گئى ہے؟رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے دريافت كرتے ہوئے پوچھا كيا ہوا ہے ؟صحابہ كرام نے عرض كيا: آپ نے اتنى ركعات پڑھائى ہيں، چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے پاؤں بچھائے اور قبلہ رخ ہو كر دو سجدے كر كے سلام پھيرا اور ہمارى جانت متوجہ ہو كر فرمايا

" اگر نماز ميں كوئى نئى چيز پيدا ہوتى تو ميں تمہيں بتا ديتا، ليكن ميں تو آپ كى طرح بشر ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو ميں بھى بھول جاتا ہوں، چنانچہ جب ميں بھول جاؤں تو مجھے ياد كرا ديا كرو، اور جب تم ميں سے كسى كو اپنى نماز ميں شك پيدا ہو جائے تو وہ صحيح كو تلاش كرے اور اس پر اعتماد كرتے ہوئے نماز مكمل كر كے سلام پھيرے اور پھر دو سجدے كر لے صحيح بخارى حديث نمبر ( 401

دوسرى حالت

اس كے ظن غالب ميں دونوں ميں سے كچھ غالب نہ ہو تو وہ كم ركعات پر اعتماد كرتے ہوئے نماز مكمل كرے اور سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كر لے
مثلا كسى شخص نے ظہر كى نماز ادا كى اور اسے دوران نماز شك ہوا كہ آيا اس نے تين ركعت ادا كى ہيں يا چار ؟
اور ان ميں سے اس كے گمان پر كچھ غالب نہ ہو تو وہ كم ركعات يعنى تين پر اعتماد كرتے ہوئے ايك ركعت اور ادا كر كے تشھد كے ليے بيٹھ جائے اور سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كرے

اس كى دليل درج ذيل حديث ہے
ابو سعيد خدرى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا " جب تم ميں كسى ايك كو نماز ميں شك پيدا ہو اور اسے پتہ نہ ہو كہ اس نے كتنى ركعات ادا كى ہيں، تين يا چار ركعت تو اسے شك كو ختم كرتے ہوئے يقين پر اعتماد كرنا چاہيے، پھر سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كرے، اگر تو اس نے پانچ ركعت ادا كر ليں تو يہ سجدے اسے جوڑا بنا دينگے، اور اس نے مكمل چار ركعت ادا كى ہوں تو يہ سجدے شيطان كى ذلت كا باعث ہونگے صحيح مسلم حديث نمبر ( 571

ترغيما للشيطان كا معنى شيطان كو غضب ناك اور ذليل كرنا، اور اسے اس كى مراد اور مقصد سے خائب و خاسر واپس كرنا ہے.ديكھيں: شرح مسلم للنووى ( 5 / 60 ).

واللہ اعلم .
ا
​
 
Advertisement
آپ پہلے سے شاندار کام کر رہے ہیں لیکن اگر مزید آسان زبان میں اس کی تشریح لکھ دیا کریں جو کے آج کل کے لوگ سمجھنے میں مشکل نہ محسوس کریں تو اور بھی اعلی کام ہو گا.
 
نمازى كے ليے نماز ميں سجدہ سہو كب كرنا مشروع ہے ؟

الحمد للہ:اللہ تعالى كى اپنے بندوں پر رحمت اور اس دين كامل كے محاسن ميں سے ہے كہ اس نے ان كى عبادات ميں جو خلل اور نقصان پيدا ہوتا ہے جس سے مكمل طور پر بچنا ممكن نہيں اسے يا تو نوافل كے ذريعہ يا پھر استغفار وغيرہ كے ساتھ پورا كرنا مشروع كيا ہے.
ان كى نمازوں ميں پيدا ہونے والے نقصان اور اس كى كمى و كوتاہى پورى كرنے كے ليے اللہ تعالى نے سجدہ سہو مشروع كيا ہے؛ ليكن يہ كچھ خاص امور كو پورا كرنے كے ليے مشروع ہے، ہر چيز كو سجدہ سہو پورا نہيں كرتا، يا ہر چيز كے ليے سجدہ سہو مشروع نہيں.

نماز ميں سجدہ سہو كے اجمالى طور پر تين اسباب ہيں
زيادہ
نقصان
شك

زيادہ
مثلا انسان ركوع يا سجدہ يا پھر قيام يا بيٹھ زيادہ جائے

نقصان
مثلا انسان كسى ركن ميں كمى كردے يا پھر نماز كے واجبات ميں سے كوئى واجب ناقص رہے

شك
نمازى كو ادا كردہ نماز ميں تردد ہو كيا كتنى ادا ہوئى ہے، تين يا چار ركعت.
اگر كوئى شخص نماز ميں جان بوجھ كر عمدا ركوع يا سجدہ يا قيام زيادہ كرے يا زيادہ بار بيٹھ جائے تواس كى نماز باطل ہو جائيگى؛ كيونكہ اس نے زيادتى كى ہے، اور اللہ تعالى اور اس كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم كے بتائے ہوئے طريقہ كے علاوہ كسى اور طرح نماز ادا كى ہے؛
اور پھر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان بھى ہے كہ:" جس نے كوئى ايسا عمل كيا جس پر ہمارا حكم نہيں تو وہ عمل مردود ہے "صحيح مسلم حديث نمبر ( 1718 ).ليكن اگر وہ بھول كر نماز ميں زيادتى كر لے تو اس كى نماز باطل نہيں ہو گى، ليكن سلام كے بعد سجدہ سہو كرنا ہو گا-اس كى دليل درج ذيل حديث ہے

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ظہر يا عصر كى نماز ميں ايك دن دو ركعت كے بعد سلام پھير ديا اور جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا اس كا بتايا گيا تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے باقى مانندہ نماز پڑھائى اور سلام پھير كر دو سجدے كيے "صحيح بخارى حديث نمبر ( 482 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 573 ).اور ابن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ ايك روز رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے انہيں ظہر كى نماز ميں پانچ ركعت پڑھا ديں، جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ سے عرض كيا گيا
كيا نماز زيادہ كر دى گئى ہے ؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے دريافت كيا: كيا ہوا ہے ؟
صحابہ نے عرض كيا: آپ نے پانچ ركعت پڑھائى ہيں
چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے پاؤں اكٹھے كر كے قبلہ رخ ہو كر دو سجدے كيے "صحيح بخارى حديث نمبر ( 404 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 572

اور نماز ميں كمى اور نقصان كے متعلق يہ ہے كہ اگر انسان نماز كے ركن ميں كمى كر دے تو يہ درج ذيل حالتوں سے خالى نہيں

يا تو دوسرى ركعت ميں اسى جگہ پہنچنے سے قبل اسے ياد آ جائے؛ تو اس وقت اسے واپس پلٹ كر وہ ركن اور اس كے بعد كو مكمل كرنا لازم ہو گا.يا پھر دوسرى ركعت ميں اسى جگہ پہنچ كر اسے ياد آئے، تو اس صورت ميں اس كى دوسرى ركعت اس ركن كے بدلے ميں ہو گى جو اس نے ترك كيا تھا، چنانچہ وہ اس كے بدلے ايك ركعت اور ادا كرے گا، ان دونوں حالتوں ميں سلام كے بعد سجدہ سہو كيا جائيگا.اس كى مثال درج ذيل ہے

ايك شخص پہلى ركعت ميں ايك سجدہ كرنے كے بعد اٹھ كھڑا ہوا نہ تو بيٹھا اور نہ ہى دوسرا سجدہ كيا، اور جب قرآت كرنا شروع كى تو اسے ياد آيا كہ نہ تو وہ دونوں سجدوں كے مابين بيٹھا ہے، اور نہ ہى اس نے دوسرا سجدہ كيا ہے، تو اس وقت وہ واپس پلٹ كر دونوں سجدوں كے مابين بيٹھے اور پھر سجدہ كر كے اپنى باقى مانندہ نماز مكمل كرے، اور سلام كے بعد سجدہ سہو كرے گا.اور دوسرى ركعت ميں اسى جگہ پہنچ كر ياد آنے والے كى مثال يہ ہے كہ:پہلى ركعت ميں وہ ايك سجدہ كے بعد اٹھ كھڑا ہوا اور دوسرا سجدہ نہ كيا اور نہ ہى دونوں سجدوں كے مابين بيٹھا، ليكن اسے يا اس وقت آيا جب وہ دوسرى ركعت ميں دونوں سجدوں كے درميان بيٹھا، تو اس حالت ميں اس كى دوسرى ركعت پہلى ركعت شمار ہو گى، اور وہ اپنى نماز ميں ايك ركعت زيادہ ادا كر كے سلام پھيرنے كے بعد سجدہ سہو كرے گا.

اور كسى واجب ميں نقص ہونے كى صورت يہ ہے كہ:چنانچہ اگر كسى واجب ميں نقص رہ جائے اور اس كى جگہ سے اسے اگلى جگہ منتقل كر دے، اس كى مثال درج ذيل ہے

مثلا وہ سجدہ ميں سبحان ربى الاعلى بھول جائے، اور سجدہ سے سر اٹھانے كے بعد ياد آئے تو اس نے بھول كر نماز كے واجبات ميں سے ايك واجب ترك كر ديا؛ چنانچہ وہ اپنى نماز جارى ركھے گا اور سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كرے گا، كيونكہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے پہلى تشھد ترك كى تو اپنى نماز جارى ركھى تھى اور واپس نہيں بيٹھے، اور انہوں نے سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كيا تھا.اور شك زيادتى اور نقصان ميں تردد كو كہتے ہيں: اس كى مثال يہ ہے

آيا اس نے تين ركعت ادا كى يا چار، اس صورت كى دو حالتيں ہيں:يا تو اسے زيادہ يا نقصان ميں سے كسى ايك راجح ہو گى، تو جو طرف اسے راجح معلوم ہو اس پر نماز كى بنا كر كے نماز مكمل كرے، اور سلام پھيرنے كے بعد سجدہ سہو كرے.يا پھر اس كے نزديك نقصان اور زيادتى ميں سے كوئى بھى راجح نہيں؛ تو اسے يقين پر عمل كرنا چاہيے جو كہ كم ركعات ہيں، اس پر وہ اپنى نماز مكمل كرتے ہوئے سلام سے قبل سجدہ سہو كرے گا.اس كى مثال يہ ہے كہ

ايك شخص نے ظہر كى نماز ادا كى اور تيسرى ركعت ميں اسے شك ہوا كہ آيا وہ تيسرى ركعت ميں ہے يا چوتھى ميں ؟ اور اس كے نزديك تيسرى ركعت راجح ٹھرى تو وہ ايك ركعت ادا كر كے سلام پھير كر سجدہ سہو كر لے.اور اگر دونوں چيزيں برابر ہوں تو اس كى مثال يہ ہے كہ

ايك شخص ظہر كى نماز ادا كر رہا ہے اور اسے شك ہوا كہ يہ تيسرى ركعت ہے يا چوتھى؟ اور اس كے نزديك يہ راجح نہيں كہ يہ تيسرى ركعت ہے يا چوتھى؛ تو وہ يقين پر بنا كرے يعنى كم ركعات پر اور اسے تيسرى ركعت بناتے ہوئے چوتھى ركعت ادا كر كے سلام پھيرنے سے قبل سجدہ سہو كر لے.اس سے يہ معلوم ہوا كہ اگر كوئى واجب رہ جائے، يا پھر ركعات كى تعداد ميں شك ہو اور دونوں ميں سے كچھ راجح نہ ہو تو سجدہ سہو سلام سے قبل كيا جائيگا.اور نماز ميں كچھ زيادتى ہو گئى يا پھر شك كى صورت ميں دونوں وجہوں ميں سے ايك راجح ہو تو سجدہ سہو سلام كے بعد كيا جائيگا.
​
 
آپ پہلے سے شاندار کام کر رہے ہیں لیکن اگر مزید آسان زبان میں اس کی تشریح لکھ دیا کریں جو کے آج کل کے لوگ سمجھنے میں مشکل نہ محسوس کریں تو اور بھی اعلی کام ہو گا.




جزاک الله خیر بھائی ، اگر کوئی بات کا سمجھنا مشکل ہو تو وضاحت طلب کرلیں
میں نے کوشش کی ہے کہ آسان انداز میں بات بیان کی جاۓ
​
 
unfortunately forgetting in namaz is so common these days that even the imams are not spared of it...i was just listening to one of the program of Muft Akmal Qadri HafizahuLLAH Ta'ala when he said that the Imam's forgetfulness can also be a result of the followers sins....
 
Advertisement