Advertisement

نسیم شاہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے،وہاب ریاض

9wahabinsaafmasem.jpg

نگران وزیر کھیل پنجاب وسابق ٹیسٹ گیندباز وہاب ویاض نے نسیم عباس شاہ کی صلاحیتوں کو اعتراف کرتے ہوئے ان کی حقیقی صلاحیتوں سے انصاف کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وہاب ریاض کا کرکٹ ویب سائٹ "کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم عباس شاہ میچ وننگ کھلاڑی ہیں لیکن میرے خیال میں اب تک وہ اپنی صلاحیتوں سے انصاف نہیں کر سکے۔ وہ پاکستان کو میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بائولنگ لائن انتہائی مستحکم ہے، نئی گیند کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی بہترین گیندبازی کرتے ہیں اور بعد میں حارث رئوف اپنا کردار بہترین نبھا رہے ہیں۔ حارث رئوف آخری اوور میں بہترین گیندبازی کرتے ہیں جبکہ باقی گیندباز بھی بہت اچھے ہیں۔ نسیم شاہ نے بہت سے میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے مگر وہ اب تک اپنی صلاحیتوں سے انصاف نہیں کر پائے۔


وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو پاکستان کو میچز جتوانے چاہئیںکیونکہ بائولرز کو میچز ونرز کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کو اسی انداز میں اپنی گیندبازی جاری رکھنی چاہیے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شاہین شاہ آفریدی کے 10 اوورز انتہائی اہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 35 ویں اوور کے دوران ٹیم کو ان سے وکٹوں کی ضرورت پڑے گی، پاکستان پیسرز آخری اوورز میں یارکرز کا بہترین استعمال کرتے ہیں، امید ہے کہ وہ اس مہارت میں بہتری پیدا کریں گے۔ میری خواہش ہے کہ گرین شرٹس ایشیا کپ 2023ء کی چمپئن بنے۔

انہوں نے کہا کہ بلے بازی میں ہماری ٹیم بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان پر انحصار کرتی ہے جو ورلڈکپ 2023ء جیتنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمارے مڈل آرڈر کے مسائل اب تک حل نہیں ہو سکے، مجموعی طور پر مضبوط ٹیم ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی کنڈیشنز میں دبائو برداشت کر لیا تو ایشیا کپ 2023 میں چمپئن بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ٹیم میں تھا تو تمام کپتان بہت اچھے تھے جن میں خاص طور پر مصباح الحق فیصلے انتہائی سمجھ بوجھ سے کرتے تھے، وہ کرکٹ کا بہت علم رکھتے تھے۔ شاہد آفریدی بارے کہا کہ وہ انتہائی مستعد جبکہ شعیب ملک ٹھنڈے مزاج سے کرکٹ کھیلتے تھے۔ ہر کپتان بہترین تھا مگر سرفراز احمد کے ساتھ زیادہ لطف آتا تھا کیونکہ ان کے ساتھ تعلق دوستی جیسا تھا، وہ ذہنی طور پر انتہائی مستعد تھے۔

وہاب ریض نے بابر اعظم کی کپتان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بہتری پیدا ہو رہی ہے لیکن اپنے فیصلوں کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔ بابر اعظم پچھلے 3 سال سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور شائقین کو ان سے بہت سی توقعات ہیں۔ بلے باز کے طور پر انہوں نے بہت سی یادگار پرفارمنسزدی ہیں البتہ کپتانی میں مزید نکھار لا سکتے ہیں۔
 
NASEEM SHAH BHE BOOTS DAL KER HAFAZ ELEVEN KO JATA SAKTTA HAI !!! HAFAZ WAHAB AFRIDI !!!