Advertisement

میرے خیال میں مرد کی اصل عمر کیا ہے؟

کبھی کبھار مجھے مرد پر تعجب آتا ہے. اور خاص کر اس وقت، جب لوگوں کو یہ دعوہ کرتے ہوۓ سنتا ہوں، کہ فلاں شخص کی عمر 60 سال ہے، یا فلاں شخص ستر سال کی زندگی جی کر فوت ہو گیا.
میری تعجب کی وجہ یہ ہے، کہ بڑی عمر کے دعوے کرنے والا مرد یا بڑی عمر کے الزامات سے بدنام بیچارہ مرد اصل میں صرف بیس یا 25 سال کی زندگی گزارنے کا شرف پا لیتا ہے.
جی ہاں مرد کی زندگی صرف اور صرف بیس یا پچیس سال ہی ہوتی ہے. اور یہ عمر زندگی کا وہ حصہ ہوتا ہے، جب مرد نے ابھی تک شادی نہیں کی ہوتی ہے. کچھ مردوں کے تو اس عمر میں سے بھی 5-8 سال کی کٹوتی ہو جاتی ہے. جن بیچاروں کی یا تو والدین کی نرینہ اولاد تعداد میں کم ہوتی ہے، یا انکو لوز کریکٹر کی بیماری لاحق ہوتی ہے.
میرے نزدیک دراصل زندگی صرف وہی ہے، جیسے انسان اپنی مرضی سے گزارتا ہے. اور ایسا کرنا شادی سے پہلے ہی ممکن ہوتا ہے. اور رشتہ ازدواج میں گھیر کر انسان کی اپنی مرضی دم توڑ دیتی ہے.
شادی کے بعد کچھ سال تک تو مرد دنیا کی اس مخلوق کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے. جسے آج تک کوئی سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے. جب اسکو کچھ سالوں کے بعد یہ بات سمجھ آنی شروع ہو جاتی ہے، کہ اس طرح کی کوششیں کرنا لا حاصل ہیں، تو اسکو ایک اور مخلوق سے سامنا ہو جاتا ہے. جسے اولاد کہتے ہیں. اب کہ مرد بیچارہ آدھی شکست تسلیم کر چکا ہوتا ہے، اس لئے وہ خاموشی سے اپنی بقایا زندگی اولاد کی خواہشات پوری کرنے کے لئے وقف کر دیتا ہے. اور صرف وہی کرتا ہے، جو اسکے ساتھ منسلک پہلی مخلوق یعنی بیوی اور دوسری مخلوق یعنی اولاد کی
مرضی ہوتی ہے.
ابن امان

​
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بھائی جی
اس ٢٠/٢٥ سالہ اصل زندگی میں ایسا کیا ملتا ہے خاص جو ازدواجی زندگی کے بعد نا پید
ہو جاتا ہے .... ذرا اس پر روشنی ڈالیے
 




عمر دراز مانگ کر لاۓ تھے ؟ معلوم نہیں ، اچھی بات ہے معلوم ہی نہیں


اوسط عمر ساٹھ سال ، سے نیند ، آرام ، بچپن ، لڑکپن ، اور آخری عمر کے دس سال نکال دیں تو ، بچتا ہی کیا ؟ شائد دس سال


دس سال جینے کے لیے ، کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ، کیا کیا تیاری کرنی پڑتی ہے ، دس سال خاطر پچاس سال کا ہرجانہ بہت زیادہ ہے
 
Advertisement
بھائی جی
اس ٢٠/٢٥ سالہ اصل زندگی میں ایسا کیا ملتا ہے خاص جو ازدواجی زندگی کے بعد نا پید
ہو جاتا ہے .... ذرا اس پر روشنی ڈالیے

بھائی جی، اس پچیس بیس سالہ زندگی میں کچھ اور ہو نا ہو، کم سے کم انسان اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا مجال ہوتا ہے. ویسے میرا خیال ہے، آپ ابھی کنوارے ہیں. اس لئے ان باتوں کو سمجھنے میں دشواری آرہی ہے.
​
 


بھائی جی، اس پچیس بیس سالہ زندگی میں کچھ اور ہو نا ہو، کم سے کم انسان اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا مجال ہوتا ہے. ویسے میرا خیال ہے، آپ ابھی کنوارے ہیں. اس لئے ان باتوں کو سمجھنے میں دشواری آرہی ہے.
​


نہیں بھائی جی
کنوارے نہیں ماشاء الله نصف درجن کے قریب بچوں کا باپ ہوں .... الحمدلللہ
اور
وہ آپ کی مطلوبہ ٢٠/٢٥ سالہ زندگی بھرپور گزاری ہے .... لیکن اس زندگی میں
جو وقت دوستیوں میں برباد کیا اس کا افسوس ہوتا ہے
اور
آج سینکڑوں اچھے دوستوں کو ناپید پا کر .... حضرت علی رضی الله عنہ کے اس
قول پر قربان جس میں آپ نے فرمایا کہ

زندگی میں اگر ایک سچا دوست مل جاے تو سمجھو دنیا کی دولت پا لی .... الحمد الله
وہ ایک دوست کلاس ٣ سے آج ٤ دہائیوں تک ساتھ ہے ...... الله اس ساتھ کو قائم رکھے
آمین.... ثم آمین

باقی سب وقتی مزا ہے اس ٢٠/٢٥ سالہ آزادی بھری زندگی کا .... زندگی وہی جو
کسی کے کام آئے .... پھر اپنوں کے آے تو ... کیا کہنے

خیر آپ کو یہ باتیں ..... عجیب سی ہی لگیں گی
مجھے بھی اپنے اس دور میں .... والدین کی کی گئی نصحتیں عجیب ہی لگتی تھیں
 
اس حساب سے تو اپنی زندگی آٹھارہ میں ہی ختم ہوگئی تھی۔۔:(۔

شروع کے سالوں میں ایسا ہی لگتا تھا۔ کہ کسی نے آزادی چھین لی ہو۔۔

مگر قسمت کا دھنی تھا شاید کہ اُس نے ایسا خیال رکھا۔۔
کہ سوچھتا ہوں اُس کے بغیر بھی کیا زندگی ہوگی۔

 
Last edited:
اس حساب سے تو اپنی زندگی آٹھارہ میں ہی ختم ہوگئی تھی۔۔:(۔


بڑے خوش قسمت ہو جانی
اسی تے ویا وی اپنی کمائی کر کے کیتا .... تے سورے بندے بھیج کے دبئی
چیک وی کرایا کہ منڈا واقعہ اپنا کم کردہ اے .... یا کسے دی نوکری
 
Advertisement
بڑے خوش قسمت ہو جانی
اسی تے ویا وی اپنی کمائی کر کے کیتا .... تے سورے بندے بھیج کے دبئی
چیک وی کرایا کہ منڈا واقعہ اپنا کم کردہ اے .... یا کسے دی نوکری

:lol::lol:...

جو شے محنت اور تگ و دو کے بعد ملے اُس کی قدر بھی ہوتی ہے۔
(bigsmile)۔

میری کہانی کُچھ ایسی تھی کہ ۔۔
تقریبا جو جائز چیز مانگتا۔۔ قدرت پلیٹ میں رکھ کر دیتی۔۔
اپڑیں نااہل کی طرح۔۔۔اور پھرخوب بے قدری و ناشُکری کرتا۔۔۔

مگر اُس کی گرفت جب مضبُوط ہوئی اور ہوا نکلی تو ہوش آیا۔۔

اور شُکر ہے اللہ کا کہ وقت پر سمجھ آئی ۔۔ اب ہر وقت اُس کے شُکر میں گُزرتا ہے۔۔



 
Last edited:
دل ہونا چائیدا جوان، عمراں وِچ کیہہ رکھیا۔۔۔۔انسان کو اپنی زندگی میں ہمیشہ متوازن طرزِ عمل کا متلاشی رہنا چایئے۔۔ کبھی آزادی سے گھومتے گھومتے حسن و عشق کی وادیوں میں نکل جائے۔۔ کبھی رات کو منڈیر پر کھڑی چاندی کے دیدار میں کھو جائے۔۔۔کبھی آوارگی سے لپٹ کر سایہِ شجر میں سو جائے۔۔۔کبھی تتلیوں کی پکڑتے پکڑتے چاہِ صیاد میں اندر ہو جائے۔۔۔اور جب احساسِ ذمہ داری مرحلہ آئے تو۔۔۔ انسانوں کے دلوں میں ہر دلعزیزی پانے کیلئے بے لوث خدمتوں کا امین بن جائے۔۔۔ رشتوں کے نبھاتے ہوئے اپنے دل کو مفادات کی آلائشوں سے پاک کر لے۔۔ہوائے ظلم سے ٹکراتے ہوئے زہر پیالہ پی کر سقراط بن جائے۔۔پھر ہی جندگی مسکرائے گی۔۔
 
نہیں بھائی جی
کنوارے نہیں ماشاء الله نصف درجن کے قریب بچوں کا باپ ہوں .... الحمدلللہ
اور
وہ آپ کی مطلوبہ ٢٠/٢٥ سالہ زندگی بھرپور گزاری ہے .... لیکن اس زندگی میں
جو وقت دوستیوں میں برباد کیا اس کا افسوس ہوتا ہے
اور
آج سینکڑوں اچھے دوستوں کو ناپید پا کر .... حضرت علی رضی الله عنہ کے اس
قول پر قربان جس میں آپ نے فرمایا کہ

زندگی میں اگر ایک سچا دوست مل جاے تو سمجھو دنیا کی دولت پا لی .... الحمد الله
وہ ایک دوست کلاس ٣ سے آج ٤ دہائیوں تک ساتھ ہے ...... الله اس ساتھ کو قائم رکھے
آمین.... ثم آمین

باقی سب وقتی مزا ہے اس ٢٠/٢٥ سالہ آزادی بھری زندگی کا .... زندگی وہی جو
کسی کے کام آئے .... پھر اپنوں کے آے تو ... کیا کہنے

خیر آپ کو یہ باتیں ..... عجیب سی ہی لگیں گی
مجھے بھی اپنے اس دور میں .... والدین کی کی گئی نصحتیں عجیب ہی لگتی تھیں

میرے بھائی ، اللہ آپکو خوشیاں نصیب کریں. آپکی بات ٹھیک ہے، کہ زندگی وہی ہے، جو دوسروں کے کام آئے ، باقی تو سب بشمول زندگی ان تمام نعمتوں کا ضیاء ہے، جو رب نے ہمارے اعمال کو نظر انداز رکھ کر ہمیں نوازی ہیں . میں نے یہاں پے مرد کی زندگی کے حوالے سے جو بات کی ، وہ اسکی مرضی کے حوالے سے کی تھی. کہ مرد کی مرضی بھی کیا مرضی ہے، جو شادی اور بچوں کے انے کے بعد دوسروں کی مرضی کی خاطر خاک ہو جاتی ہے.