Advertisement

میاں شریف کی بھارت نوازی کے اسباب


images


​
…شاہنواز فاروقی …

میاں نواز شریف کو اقتدار میں آئے ہوئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں مگر وہ بھارت کے بارے میں اب جوش و جذبے سے بات کررہے ہیں جیسے وہ نواز شریف نہ ہوں ’’کولمبس‘‘ ہوں اور بھارت ان کا ’’نودریافت شدہ امریکا‘‘ ہو۔ میاں صاحب ابھی اقتدار میں آئے بھی نہ تھے کہ انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے وزیراعظم کو مدعو کریں گے۔ اس پر میاں صاحب کے سابق بزرگ اور مشیر مجید نظامی نے درست کہا کہ اگر میاں صاحب کو یہی کرنا ہے تو پھر وہ نئی دہلی جا کر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں۔ شاید میاں صاحب اس طرح کے تبصروں سے ڈر گئے اور انہوں نے بھارت کے وزیراعظم کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو نہ کیا۔ مگر بھارت کے سلسلے میں ان کے والہانہ پن میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر ایک طائرانہ نظر ڈالی تو ان کو خیال آیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر دو طرفہ تجارت شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے ملک میں بجلی کی قلت کے مسئلے پر غور کیا تو انہیں یاد آیا کہ بھارت سے تو فوری طور پر بجلی بھی درآمد کی جاسکتی ہے اور اب انہوں نے ایک بیان میں فرمایا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت سمیت ہر شعبے میں تعاون ہونا چاہیے۔ پاک بھارت تعلقات کی بہتری بھارت ہی نہیں پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔

لیکن پاک بھارت تعلقات کے بعض مسائل ایسے ہیں جنہیں نظرانداز کرکے پاک بھارت تعلقات کیا پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں بھی کوئی معقول بات نہیں کی جاسکتی۔ ان مسائل میں سے ایک مسئلہ کشمیر ہے‘ ایک مسئلہ بھارت کی آبی جارحیت ہے‘ ایک مسئلہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے سلسلے میں بھارت کی کوششیں ہیں۔ ان مسائل پر کوئی پیش رفت ہوجائے تو پاک بھارت تجارت سمیت ہر مسئلے پر بات ہوسکتی ہے۔ لیکن میاں نواز شریف ان مسائل میں سے کسی مسئلے کو خاطر میں لائے بغیر بھارت‘ بھارت کیے جارہے ہیں۔ آخر ان کے اس طرز ِ فکر کے کیا محرکات ہیں؟

میاں صاحب کو پہلی بار بھاری مینڈیٹ ملا تھا تو میاں صاحب ہوا کے گھوڑے پر سوار تھے۔ انہیں امریکیوں نے باور کرایا کہ یہ مسئلہ کشمیر کے حل کا نادر موقع ہے۔ ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہیں‘ تم نے مسئلہ کشمیر حل کرلیا تو ہم تمہیں امن کا نوبل انعام بھی دلائیں گے اور مسئلہ کشمیر حل ہوگیا تو تمہیں ملک کے اندر فوج کی بالادستی سے بھی نجات مل جائے گی۔ انہوں نے میاں صاحب کو سمجھایا کہ پاکستان میں بھارت مخالف جذبات سب سے زیادہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں اور پنجاب تمہاری جیب میں ہے۔ چنانچہ میاں صاحب کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوگئے۔ اس کے بغیر واجپائی نہ پاکستان کا ’’دورہ‘‘ کرسکتے تھے نہ مینار پاکستان پر ’’حاضری‘‘ دے سکتے تھے۔ میاں صاحب کی اس روش نے عوام اور فوج دونوں میں ردعمل پیدا کیا۔ عوام کا ردعمل تو میاں صاحب کا کچھ بگاڑ نہ سکا البتہ فوج کے ردعمل نے میاں صاحب کا دھڑن تختہ کردیا۔ لیکن المیہ یہ ہوا کہ میاں نواز شریف کو کشمیر پر سودے بازی کا الزام دینے والے جنرل پرویز مشرف کشمیر پر میاں صاحب سے زیادہ بڑے سودے باز بن کر ابھرے۔

لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ امریکا نے میاں صاحب کو کشمیر کے حل میں متحرک کیوں کیا تھا؟ اس کا سبب یہ نہیں تھا کہ امریکا کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کرنا چاہتا تھا بلکہ اس کی خواہش یہ تھی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے نتیجے میں بھارت کو پاکستان کے خطرے سے مکمل طور پر نجات مل جائے اور وہ اپنی ساری توجہ اور قوت چین کے ابھار کو روکنے اور اس کے مقابلے کی صلاحیت پیدا کرنے میں صرف کرے۔

اس وقت بھی میاں صاحب بھارت کے حوالے سے انتہائی متحرک نظر آرہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ آگیا ہے اور ان کے کانوں میں ایک بار پھر امریکیوں نے کانا پھوسی شروع کی ہوئی ہے۔ مگر بدقسمتی سے امریکیوں کا ہدف نہیں بدلا ہے۔ وہ ایک جانب پاکستان کو بھارت کی جھولی میں ڈالنا چاہتے ہیں اور دوسری جانب بھارت کو چین کا حریف بنانے کے
خواہش مند ہیں لیکن مسئلہ صرف اتنا سا نہیں ہے۔

میاں صاحب کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کو اپنا ’’ورثہ‘‘ اور ایک ’’نفسیاتی مسئلہ‘‘ بنالیا ہے۔ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک زما نوں کے پار دیکھنے والے یعنی ایک Visionery رہنما ہیں اور وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر ایک تاریخ رقم کرنے والے تھے کہ ان کے خلاف سازش ہوگئی۔ لیکن ویژن رکھنے والے اقبال کے الفاظ میں جو اپنی دنیا آپ پیدا کرتے ہیں وہ امریکا کی پرُفریب باتوں میں نہیں آتے اور بھارت کے نوالوں کو نہیں چباتے۔ دوسری بات یہ ہے کہ رہنما کے وژن کا تعلق قوم کے فائدے سے ہوتا ہے اور میاں صاحب قوم کے فائدے کے لیے کیا کام کریں گے ان کو تو یہ تک معلوم نہیں کہ قوم کا فائدہ کیا ہے؟ برصغیر میں پاکستان کے قیام کا تاریخی مفہوم کیا ہے؟ برصغیر کی ملت اسلامیہ اور خود پاکستان کی تقدیر کیا ہے؟ بہر حال وہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کو اپنا ورثہ خیال کرتے ہیں اور ان کا دل نہیں تو ان کا ذہن ان کو یہ باور کرا رہا ہے کہ تم ایک بار پھر اقتدار میں آگئے ہو تو اپنے ورثے کی حفاظت کرو۔ تجزیہ کیا جائے تو میاں صاحب کا یہ خیال امریکیوں کی کانا پھوسی کے ساتھ مل کر ایک اچھا خاصا نشہ پیدا کررہا ہے اور اس نشے کو میاں صاحب کی بھارت نوازی کے رگ و پے میں دوڑتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے حکمران طبقے میں ایک عنصر ایسا ہے جو خواہ کہے یا نہ کہے مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ بھارت کی ظاہری طاقت سے خوفزدہ ہے‘ اسے بھارت کی فوجی طاقت مرعوب کرتی ہے۔ بھارت کی آبادی اور رقبہ ہراساں کرتا ہے۔ بھارت کی جمہوریت اسے دہلاتی ہے‘ بھارت کی بین الاقوامی ساکھ اسے لرزاتی ہے‘ بھارت کی پروپیگنڈا کی صلاحیت اسے مار رکھتی ہے۔ میاں صاحب کی بھارت نوازی کا جب بھی گہرائی میں تجزیہ کیا جائے گا اس سے مرعوبیت ضرور برآمد ہوگی۔ بلکہ میاں صاحب کی مرعوبیت میں تو بھارت کی فلموں تک کا حصہ ہوگا۔ بھارت یا اس کی فلموں میں کوئی خوبی ہے تو اس کا اعتراف کیا جانا چاہیے مگر قوموں کی تقدیر کے فیصلے مرعوبیت کی نفسیات کے ساتھ نہیں ہوسکتے اس لیے کہ مرعوبیت مغلوبیت ہے اور مغلوب ذہن خود نہیں سوچتا وہ غالب کے اشاروں پر عمل کرتا ہے۔ وہ چونکہ اپنا منصوبۂ عمل تخلیق نہیں کرپاتا اس لیے حریف کے منصوبۂ عمل ہی کو اپنا بنا لیتا ہے اور اس پر خوش ہوتا ہے۔ میاں صاحب بھارت کے سلسلے میں جس طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ پاکستان نہیں امریکا اور بھارت کے کھیل یا Game Plan کے مطابق ہے۔ بھارت کے سلسلے میں میاں صاحب کے طرزعمل کے حوالے سے بعض حلقے تو یہ تک کہتے ہیں کہ وہ بھارت کو اس لیے اہمیت دیتے ہیں کہ انہیں پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں اپنے کاروباری مفادات کا فروغ نظر آتا ہے۔ یہ بات درست ہو یا غلط لیکن ایک بات واضح ہے اور وہ یہ کہ میاں صاحب کا ذہن اور ذہنیت دونوں ’’تاجرانہ‘‘ ہیں۔ پاکستان جیسی نظریاتی ریاست کے لیے یہ بجائے خود ایک تشویش ناک اور افسوس ناک بات ہے۔

http://beta.jasarat.com/columns/news/107041​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
Pakistan mein koi aisa hukamraan nahi aya jis ne awam ko aman-o-amaan or security di ho. Pakistan ki adalia ne kabhi insaaf nahi kia. Pakistan ki adaltein insaaf dena shoro kar dein or hakoomat mulk mein aman-o-amaan paida kar dey. Mulk mein qanoon ki hukamrani(rule of law) qaim ho jay to pakistan india ko 3 se 5 saal mein pechey chhoor dey ga. Pakistan 10 saal mein europe kay kai mulko se aagey nikal sakta hay. Sirf insaaf, qanoon ki hukamrani ho qanoon sab kay liaey baraber ho or mazey ki baat ye hay keh in sab chezo pe koi investment ki zarorat bhi nahi. Judical system hay, police ka system hay or dosrey tamaam mahkamey bhi hain magar sahi kaam nahi kar rahey. Jo sahi kaam na karey us ko ghar bheej do logo ko beghair safarish kay nokari do wo khud hi emaandari se kaam karein gey. Corruption khatam karney kay liaey koi investment to nahi chahiey na sirf be-emaan or corrupt logo ko saza miley or wo bhi thorey se logo ko to baqi khud-ba-khud theek ho jaein gey. Insaaf karney kay liaey adalti nizaam majood hay magar kaam sahi nahi kar raha. Sab kuch hay pakistan mein sab department hain police, adalia, waghera magar sab kay dimagh band hain kisi ko kuch samjh nahi aa rahi kia karein. Ab to hukamrano ko samjh nahi aa rahi keh is mulk ko kaisey handle karein.
 
zara afgaan jahad k baray mein b bataa do,jamat islami aur baqi munafqeen ne kitna maal banaya hay,haraam ka maal b usa ka khana aur phir gali b usa ko deni,kiya ye khula tazaad nahi hay?:lol:
 
Advertisement
Nawz shareef indian puppy hai . yeh mian mitthoo hai choori khila dokuch bhi karne ko tiyar ho jaiega ab keh jo iqtedar isse milla hai iss ke liye patta nahein kitni taqton ne apna apna hissa dala hai tab ja kar iss ko kirsi ,milli hai agar koi samajhta hai keh yeh waqehi jeet kar aaya hai tu woh ghalt fehmi mein hai .
 
zara afgaan jahad k baray mein b bataa do,jamat islami aur baqi munafqeen ne kitna maal banaya hay,haraam ka maal b usa ka khana aur phir gali b usa ko deni,kiya ye khula tazaad nahi hay?:lol:
ji ne kosi qurbani nahein di . ji sindh ameer Abbasi marhoom ka farzand afghan jang mein shaheed hoa . ji ne konsa maal banaya hai ya woh kahn hai .sirf propaganda hi sab kuch nahein hona chahiye ji ka konsa uhdedar raiwand jaisi state mein rehta hai ya uska ameer kiss mahal mein rehta hai .... agar ji ko aik bar hakoomat ka chance mil jaay tu yaqeen janein keh corruption ka lafz pakistani siyasat se nikal jaay . ji ke har uhdedar ne koi subai ya qaumi assembly ya senat mein rah hai uss ne sabet kiya hai keh woh corrup nahein emandar hai aur yeh tu ji ke dushman bhi mante hein .aj social media per baith kat be par ki tu udai jati hein magar iss ka hisaab bhi hum ne aage deina hai .
 
Advertisement
Oh really ? And what are those fronts?

- Pakistan needs the trade far more then India now.

- Pakistan was offered a far better deal when Vajpai came to Lahore because both countries went nuclear and there was a feeling that its a stalemate and that Kashmir must be solved to remove any danger of nuclear war. We will never get the same deal today or even in 10 years. India is trying to compete with China while we are trying to remain ahead of Afghanistan (we are worse then them in some areas) - the whole scenario has changed.

- USA is already pulling its weight behind India, China will follow suit if Pakistan does not shape up. We can't use the Jehadi card anymore because this time India can easily rally enough support to put sanctions on Pakistan. It would be foolish to expect China to keep on using veto for Pakistan forever.
 
Pmln is a party of blood sucking leaches and corruption is business as usual for them. Nawaz shareef had a factory in saudi and guess what? 80 percent of the employees were indians.