حکومت مہنگائی کا مقابلہ نہ تو کر پا رہی ہے اور نہ ہی اسے قابو کرنے کا کوئی حتمی منصوبہ یا حکمت عملی سامنے آئی ہے بلکہ اب مہنگائی کے ستائے عوام کو الیکشن سے قبل نوکریوں کا لالچ دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ انتخابات سے قبل اتحادی حکومت کا ووٹ پکے کرنے کا اب یہ منصوبہ سامنے آ گیا ہے کہ مہنگائی اور ڈالر کو تو یوں ہی چھوڑ دیا جائے البتہ ووٹروں کو نوکریاں دے کر ووٹ بینک بڑھایا جائے۔
اس ضمن میں حکومت نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، وزارتوں اور محکموں کو گریڈ ایک سے پندرہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارتوں، ذیلی محکموں، خودمختار اداروں اور کمپنیوں کی خالی آسامیوں کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔