Advertisement

ممتاز شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے

999759_2899973_baz_updates.jpg


ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔


ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔

اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔نامور شاعر اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


Source​
 
Last edited:
Advertisement
ہمارے عہد کے نامور شاعر اور لکھاری ایک ایک کر کے رخصت ہو رہے ہیں۔ اللہ مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ آمین
 
Allah Maghfarut Fermai... Aur Janat main A la Muqam Ata ferma a