گیلپ پاکستان کے مطابق ملک میں 2018 جیسا انتخابی ماحول نہیں ہے، سیاسی جوش و خروش بھی 2018 کے مقابلے میں کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی رائے جاننے اور سرویز منعقد کروانے والی مشہور ادارے گیلپ نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کیے گئے تازہ ترین سروے کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
گیلپ پاکستان کے مطابق سروے کے دوران57 فیصد پاکستانی ایسے تھے جنہوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جوش وخروش کم ہونے کا شکوہ کیا اور موقف اپنایا کہ 2018 میں جو انتخابی ماحول تھا آج نا ویسا ماحول ہے نا ہی ویسی تیاریاں ہیں اور نا ہی ویسا جوش وخروش ہے۔
گیلپ کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 14 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اس موقف کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ اس بار گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے انتخابی تیاریاں بھی 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ہورہی ہیں۔
سروے کے دوران 10 فیصد افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے 2018 اور 2024 کے انتخابات سے قبل انتخابی ماحول و جوش وخروش میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی اور سب کچھ ایک جیسا ہونے کا موقف اپنایا۔