ملک تباہ کرنے کی ذمہ دار نون لیگ ہے

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)

نون لیگ دو ہزار سترہ کی بات کرتی ہے لیکن دس سال پہلے اور اپنے اقتدار کے نتائج کی بات نہیں کرتی . وہ کہتے ہیں جو نواز شریف اور اسحاق ڈار چار سال میں گل کھلا گۓ بس وہ ہی ان کی کاردکردگی ہے جو نتائج بعد کی حکومت نے بھگتے وہ انہیں نہیں قبولتے . بات کچھ ایسے ہے کہ پچھلی حکومت کے شروع کردہ منصوبوں بشمول عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمت اور بشمول چالیس ارب ڈالر کا قرض ملا کر نون لیگ نے چار سال میں مہنگائی کنٹرول کر لی تھی لیکن قرض کا جو ریکارڈ توڑا اس کا نتیجہ ملک کا دیوالیہ ہی نکلنا تھا
جب بی بی شہید کی بے مثال قربانی کے بعد ملک میں جمہوریت بحال ہوئی اور اسٹبلشمنٹ کا کردار ختم ہونے کو تھا تب نون لیگ نے ملک میں جوڈیشل مارشل لا متعارف کروا کر اسٹبلشمنٹ کا کردار حکومت میں برقرار رکھا . یہ نون لیگ ہی تھی جس نے سب سے پہلے جمہوری حکومت کے خلاف لانگ مارچ نکالا ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگوایا اور نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے رینٹل پاور اور حج سکینڈل جسے جھوٹے کرپشن کے سکینڈل بنواۓ . نون لیگ جمہوریت کی جڑ میں جوڈیشل ایکٹوزم اور نیب سکینڈلز کا رمبا رکھ دیا تھا . بات یہاں ختم نہیں ہوتی ابھی اسٹبلشمنٹ کا پٹا بھی گلے میں درکار تھا اور تصدیق کی مہر بھی چاہئیے تھی تب میاں نواز شریف وفا کا بندھن باندھنے غداری کا مقدمہ میمو سکینڈل لے کر عدالت پہنچ گۓ . بات یہاں ختم نہیں ہوتی یہ شرف بھی نون لیگ کو حاصل ہے کہ انہوں نے ایک وزیر اعظم کو عدالت سے نا اہل کروایا . یہ نون لیگ ہی تھی جس نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ کا بھوت زندہ کر دیا تھا اس بار جرنیل کی صورت نہیں بلکہ جج کی صورت عوامی راج ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ کے پیروں تلے روند دیا گیا تھا
جہاں نون لیگ نے اسٹبلشمنٹ کو نیا جنم کروایا وہیں معاشی انجنئر اسحاق ڈار نے اپنی انجنئرنگ سے ملکی دیوالیے کا نناوے فیصد حصہ ڈالا . دنیا بھر میں معیشتیں زمینی حقائق کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں لیکن جناب اسحاق ڈار نے زمینی حقائق کے الٹ معیشت کو قرض سے مستحکم دکھانے کی کوشش کی . بجاۓ ملکی قرضوں میں کمی کا روڈ میپ بنانے کے اسحاق ڈار نے قرضوں کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا اور قرضے خرچ ہوے نام نہاد سڑکوں اور میٹروز پر . ایک طرف ایکسپورٹس سکڑتی رہیں تو دوسری طرف امپورٹس کے نۓ ریکارڈ بنتے رہے ملک کے بیرونی اکاونٹ کا ستیا ناس پھیر دیا اور جب ناکام ہو گیا تو ملک چھوڑ کر بھاگ گیا . قرض کا انبار اس کے ساتھ بجلی گھروں کی ڈالروں میں پیمنٹ نام نہاد پیک کی اربوں ڈالروں میں بنی سڑکیں ملکی معیشت یہ سب برداشت ہی نہیں کر سکتی تھی . اسحاق ڈالر کی قرض پالیسی کے تحت ملک کا دیوالیہ ہی نکلنا تھا جو نکل گیا
بات یہاں ختم نہیں ہوتی ابھی نون لیگ کا سب سے بڑا تحفہ جو اس قوم کو دیا اس کا ذکر باقی نون لیگ نے قوم کو افتخار چوہدری کا جج انقلاب دیا تو جنرل باجوہ کی ڈاکٹرائن بھی نواز شریف کی زنبیل سے برآمد ہوئی . جنرل باجوہ کو ملک کا سربراہ لگانے کا گناہ بھی نون لیگ نے ہی کیا لیکن یہ الگ بات ہے اس کے نتائج قوم نے بھگتے اور وہ خود لندن فرار ہو گۓ . وقت بھی کتنا ظالم ہے جب وقت نے گیلانی کے بدلے نواز کو نا اہل کیا تو اب ملکی دیوالیہ بھی اصل مجرم اسحاق ڈار کے گلے پڑ گیا ہے . اب پاکستان کی تاریخ کے ہولناک دیوالیے کا بوجھ بھی اصل مجرم اسحاق ڈار کو اٹھانا ہے . یہ کہنے سے ذمہ داری نہیں ٹلے کہ پچھلے یہ کر گۓ اب تو ملکی تباہی کی ذمہ دار نون لیگ ہی ہے
 
FSociety

Senator (1k+ posts)
munafiqat ki agar koi shakal hoti tu dastagir miyan aj ke har jiyalay k chehre waise hote.
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have made a mess of the country.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کس طرح نون لیگ تباہی کی ذمے دار ہے - جب نواز کو نا اہل کیا گیا تو زرمبادلہ کے ذخائر بایئس ارب سے زیادہ تھے اب دس ار ب ہیں - مہنگائی پانچ فیصد تھی آج تیس فیصد ہے - ڈالر سو پر تھا آج ایک سو ستر پر ہے - اسٹاک مارکیٹ پانچ سال بھد اوپر ہی جاتی ہے لیکن نواز نے ترپن ہزار پر چھوڑی آج چالیس ہزار ہے - امپورٹ کونٹرول میں تھی ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی کیونکے ابھی بم دھماکے چل رہے تھے جو ایک سال بھد مکمل ختم ہو گئے دھماکے ختم ہوتے ہی دس فیصد ایکسپورٹ بھی بڑھ گئی - نواز کو نا اہل کر کے جیل نہ ڈالتے تو آج کچھ اور وقت ہوتا
Dastgir khan19
miafridi
atensari
arifkarim
Dr Adam
FahadBhatti
Rajarawal111
Meme
Islamabadiya
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
دستگیر صاحب یہ جواب صرف آپ کے لئے ہیں - نواز کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ تھی ایسے میں بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی تھی قرض کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا - خان کے دور میں یہ دونوں مسائل نہیں تھے پھر اس نے کیوں پاکستان کے پچہتر سال کے قرض کے
اسی فیصد کے برابر قرض لیا اور سی پیک بھی ادھورا چھوڑ دیا جو واحد فائدہ مند چیز تھی- میں نے اعداد و شمار اوپر پیش کئے ہیں ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں تھا اگر نواز کو نا اہل نہ کیا جاتا - دوسرے دھرنے میں دو ہزار سولہ میں خان کو بھی کنٹرول کر لیا گیا تھا لیکن فوج نے خان کے ساتھ مل کر پہلے نواز کو نکالا پھر ایک نا اہل کو بٹھایا جو امپورٹ ایکسپورٹ سے پچاس ارب ڈالر زیادہ کر گیا اور ہم آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی بھیک مانگ رہے ہیں - جس کی ذمے داری ہے اسے دیں ان پڑھ لوگوں کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں مگر یہاں تو سب پڑھے لکھے ہیں
Dastgir khan19
miafridi
atensari
arifkarim
Dr Adam
FahadBhatti
Rajarawal111
Meme
Islamabadiya
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

قرضوں سے ملک کی معیشت کی حالت نہیں سنبھلی. نونیوں کی کمپنوں اور اثاثوں کی مالیت میں خوب اضافہ ہوا. رہ گیا سود جو خان مزید قرضے لے کر ادا کرنا پڑا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

حسب توقع بھیڑیوں نے ایک دوسرے پر غرانا شروع کر دیا

سردیوں میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا ہے‏ اور برف کی وجہ سے خوراک کی قلت ہوجاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گھورنا شروع کردیتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی بھیڑیا بھوک سے نڈھال ہو کر گرتا ہے تو باقی سب مل کر اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اس کو کھا جاتے ہیں۔ اس کو فارسی میں ’’گرگ آشتی‘‘ کہتے ہیں۔

سیاسی بھیڑیوں کو کھانے کو کچھ نہیں مل رہا اسلئے مل بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں. جبکہ دلوں میں بغض اور عناد بھرا ہے. دیکھنا یہ ہے کے کون پہلے جھپٹا مارنے میں کامیاب ہوتا ہے اور دیگر ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
قرضوں سے ملک کی معیشت کی حالت نہیں سنبھلی. نونیوں کی کمپنوں اور اثاثوں کی مالیت میں خوب اضافہ ہوا. رہ گیا سود جو خان مزید قرضے لے کر ادا کرنا پڑا
کیا سود اتنا تھا کہ ملک کے پچہتر سال کے قرض کا اسی فیصد قرض لے لیا - نواز نے تو سینکڑوں منصوبے بھی مکمل کئے - خان کے بدلے ایک صحت کارڈ ہے جس کا صرف پریمیم حکومت نے ادا کیا باقی خرچہ انشورنس کمپنی کے ذمے تھا یہ اتنا قرض کہاں خرچ کیا
Million dollar question ?
 
Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)
دستگیر صاحب یہ جواب صرف آپ کے لئے ہیں - نواز کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ تھی ایسے میں بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی تھی قرض کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا - خان کے دور میں یہ دونوں مسائل نہیں تھے پھر اس نے کیوں پاکستان کے پچہتر سال کے قرض کے
اسی فیصد کے برابر قرض لیا اور سی پیک بھی ادھورا چھوڑ دیا جو واحد فائدہ مند چیز تھی- میں نے اعداد و شمار اوپر پیش کئے ہیں ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں تھا اگر نواز کو نا اہل نہ کیا جاتا - دوسرے دھرنے میں دو ہزار سولہ میں خان کو بھی کنٹرول کر لیا گیا تھا لیکن فوج نے خان کے ساتھ مل کر پہلے نواز کو نکالا پھر ایک نا اہل کو بٹھایا جو امپورٹ ایکسپورٹ سے پچاس ارب ڈالر زیادہ کر گیا اور ہم آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی بھیک مانگ رہے ہیں - جس کی ذمے داری ہے اسے دیں ان پڑھ لوگوں کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں مگر یہاں تو سب پڑھے لکھے ہیں
Dastgir khan19
miafridi
atensari
arifkarim
Dr Adam
FahadBhatti
Rajarawal111
Meme
Islamabadiya

ہم نے بھی بہت سی امیدیں باندھی تھیں
لیکن
نون لیگ کی پرفارمنس توقعات کے برعکس نکلی . سب سے پہلے اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ لگایا اور اس کے بعد بجلی مہنگی کر دی حالاں چند ماہ بعد پٹرول کی قیمت آدھی ہو گئی تھی . اس کے بعد صنعتکاروں کو حاصل سستی گیس بھی ختم کر دی ایک طرح سے نون لیگ کے دور میں صنعتی ترقی کا رستہ روکا گیا . نتیجہ یہ نکلا کہ ملکی ایکسپورٹس بڑھنے کی بجاۓ کم ہوتی چلی گئیں اور روپے کی قدر کنٹرول کی وجہ سے امپورٹس بڑھتی چلی گئیں اور قرض لے کر جناب اسحاق ڈار نقصان پورا کرتے رہے
اب دوسرا سناریو دیکھتے ہیں اگر کوئی عام سا وزیر خزانہ ہوتا . روپے کی قدر کم ہوتی رہتی آخر کتنی ہو جاتی سو سے ڈیڑھ سو . اس کے ساتھ ایکسپورٹس بھی بڑھتی رہتیں اور امپورٹس کم رہتیں . اس سے ملک کا زرمبادلہ اس قابل ہو جاتا کہ کسی سے قرض نہ مانگنا پڑتا اور روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ شروع ہو جاتا . تب ملک کا سالانہ واجب الادا قرض صرف تین چار ارب ڈالر ہوا کرتا تھا جو بغیر قرض کے پورا کیا جا سکتا تھا یہ تھی اصل ترقی نہ کہ قرض کے انبار سے ملکی معیشت چلانا جس کا نتیجہ یہ ہو کہ سالانہ دس ارب ڈالر قرض بشمول سی پیک سڑکوں کی قسطیں اور بجلی گھروں کی ادائیگیاں ڈالروں میں . اسحاق ڈار نے قرض کا جو انبار لگایا اب اس کے نتیجے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ چکی ہے
ملک کے لیے وہ ہی منصوبے لگانے چاہئیے تھے جو اس کی معیشت برداشت کر سکتی . ایک گھر جو سزوکی مہران سے گزارا کر سکتا ہو وہاں بی ایم ڈبلیو کی کیا ضرورت جس کے نتیجے گھر بیچنا پڑ جاۓ
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا سود اتنا تھا کہ ملک کے پچہتر سال کے قرض کا اسی فیصد قرض لے لیا - نواز نے تو سینکڑوں منصوبے بھی مکمل کئے - خان کے بدلے ایک صحت کارڈ ہے جس کا صرف پریمیم حکومت نے ادا کیا باقی خرچہ انشورنس کمپنی کے ذمے تھا یہ اتنا قرض کہاں خرچ کیا
Million dollar question ?
جناب اخراجات بھی اسی پچھتر سال کے حساب سے بڑھے. ان مکمل منصوبوں کے طفیل سے ملک قرضوں میں بھی ڈوبا ہوا ہے. خرابی منصوبوں میں نہیں ہے قرضہ واپس کرنے کی حکمت عملی میں ہے جو کہیں نظر آتی

اس صحت کارڈ کا اجرا بہت پہلے ہو جانا چاہے تھا. کھانے اور کھلانے والوں کو اس اسطرح کے منصوبے اسلئے پسند نہیں کے ان میں کھانے کا موقع کم ہوتا ہے. موجیں سڑکیں بنوانے، سولر پینل لگوانے میں لگتی ہیں

اربوں ڈالر کا سوال ہے کے یہ ڈالر کن منصوبوں میں لگے ان سے حاصل آمدنی قرضے اتارنے کے لئے ناکافی کیوں رہی​
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
ہم نے بھی بہت سی امیدیں باندھی تھیں
لیکن
نون لیگ کی پرفارمنس توقعات کے برعکس نکلی . سب سے پہلے اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ لگایا اور اس کے بعد بجلی مہنگی کر دی حالاں چند ماہ بعد پٹرول کی قیمت آدھی ہو گئی تھی . اس کے بعد صنعتکاروں کو حاصل سستی گیس بھی ختم کر دی ایک طرح سے نون لیگ کے دور میں صنعتی ترقی کا رستہ روکا گیا . نتیجہ یہ نکلا کہ ملکی ایکسپورٹس بڑھنے کی بجاۓ کم ہوتی چلی گئیں اور روپے کی قدر کنٹرول کی وجہ سے امپورٹس بڑھتی چلی گئیں اور قرض لے کر جناب اسحاق ڈار نقصان پورا کرتے رہے
اب دوسرا سناریو دیکھتے ہیں اگر کوئی عام سا وزیر خزانہ ہوتا . روپے کی قدر کم ہوتی رہتی آخر کتنی ہو جاتی سو سے ڈیڑھ سو . اس کے ساتھ ایکسپورٹس بھی بڑھتی رہتیں اور امپورٹس کم رہتیں . اس سے ملک کا زرمبادلہ اس قابل ہو جاتا کہ کسی سے قرض نہ مانگنا پڑتا اور روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ شروع ہو جاتا . تب ملک کا سالانہ واجب الادا قرض صرف تین چار ارب ڈالر ہوا کرتا تھا جو بغیر قرض کے پورا کیا جا سکتا تھا یہ تھی اصل ترقی نہ کہ قرض کے انبار سے ملکی معیشت چلانا جس کا نتیجہ یہ ہو کہ سالانہ دس ارب ڈالر قرض بشمول سی پیک سڑکوں کی قسطیں اور بجلی گھروں کی ادائیگیاں ڈالروں میں . اسحاق ڈار نے قرض کا جو انبار لگایا اب اس کے نتیجے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ چکی ہے
ملک کے لیے وہ ہی منصوبے لگانے چاہئیے تھے جو اس کی معیشت برداشت کر سکتی . ایک گھر جو سزوکی مہران سے گزارا کر سکتا ہو وہاں بی ایم ڈبلیو کی کیا ضرورت جس کے نتیجے گھر بیچنا پڑ جاۓ
آپ یہ بھول رہے ہیں کہ سیاسی حکومت کو ووٹ عوام سے لینے ہوتے ہیں اسلئے اسے مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ڈالر اوپر جانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے -ان سب کو ایک کنٹرول سے ڈار چلا رہا تھا ساری گڑ بڑ نواز اور اسحاق ڈار کے جانے کے بھد ہوئی - امپورٹ اس کے بھد بڑھیں - ایکسپورٹ دو ہزار سترہ تک نہیں بڑھ سکتی تھیں جب بجلی نہ ہو ملک میں دھماکے ہو رہے ہوں تو بیرونی کیا اندرونی سرمایہ کار بھی خوف کے ماحول میں سرمایہ کاری نہیں کرتا - اگر نواز کو نا اہل نہ کیا جاتا تو مفتاح کو اتنی امپورٹ بڑھانے کا موقع نہ ملتا - مہنگائی کنٹرول میں رہتی اور ڈالر کو مہنگائی کے حساب سے اوپر نیچے کیا جا سکتا تھا - یاد رکھیں ہماری امپورٹ بیس اکانومی ہے ڈالر کے اضافے سے مجموہی لاگت نہت بڑھ جاتی ہے اور افورڈ نہیں کی جا سکتی - خان کے دور میں پہلے اسد عمر نے آئی ایف سے ڈیل لینے میں سال لگا دیا جس سے ڈالر اور مہنگائی اوپر گئی اور ایکسپورٹ نہیں بڑھی - ڈار نے دو ہزار تیرہ میں صرف ایک مہینے میں آئی ایم ایف سے ڈیل لے کر محیشت کو مستحکم کیا جس سے ڈالر رکا جو دو ہزار تیرہ کی بڑی ضرورت تھی کیونکے امپورٹ ہی تھی - اسٹاک مارکیٹ اوپر گی - خان دور میں بہترین پرفارمنس حفیظ شیخ کی تھی جو خسارہ ختم کر بیلنس پر لایا مگر شوکت ترین نے امپورٹ ایکسپورٹ سے پچاس ارب زیادہ کے قریب پوھنچا دی جس سے ڈالر ختم ہو گئے اور آج ہم جس حال میں ہیں ترین کا کیا دہرا ہے -
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
جناب اخراجات بھی اسی پچھتر سال کے حساب سے بڑھے. ان مکمل منصوبوں کے طفیل سے ملک قرضوں میں بھی ڈوبا ہوا ہے. خرابی منصوبوں میں نہیں ہے قرضہ واپس کرنے کی حکمت عملی میں ہے جو کہیں نظر آتی

اس صحت کارڈ کا اجرا بہت پہلے ہو جانا چاہے تھا. کھانے اور کھلانے والوں کو اس اسطرح کے منصوبے اسلئے پسند نہیں کے ان میں کھانے کا موقع کم ہوتا ہے. موجیں سڑکیں بنوانے، سولر پینل لگوانے میں لگتی ہیں

اربوں ڈالر کا سوال ہے کے یہ ڈالر کن منصوبوں میں لگے ان سے حاصل آمدنی قرضے اتارنے کے لئے ناکافی کیوں رہی​
تو خان صاحب پہلے کرتے صحت کارڈ - نواز دور میں ابتدائی صحت کارڈ کا کونسیپٹ آ گیا تھا اور چھوٹے لیول پر لانچ بھی ہو گیا تھا پھر اسے پورا کرنے میں چار سال کیوں لگے - نواز دور میں قرض اتنے نہیں تھے کہ اسٹیٹ بینک پر مختصر عرصے میں بڑا بوجھ پڑتا - خان حکومت دس گیارہ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اثاثے چھوڑ کر گئی اب قرض اتنے زیادہ ہیں کہ آٹھ مہینوں میں چار ارب سے بھی نیچے چلے گئے سارے فساد کی جڑ شوکت ترین کی امپورٹ کو اکسپورٹ سے پچاس ارب کے قریب زیادہ کرنا تھا جس نے سارے ڈالر چوس لئے اور آج جو حال ہے اس کا ذمے دار ترین ہے
- نواز دور کے منصبوں کی لسٹ طویل ہے بہت بار یہاں لکھی ہے تحلیم صحت انفرا اسٹرکچر ترقیاتی کام انرجی ہر سیکٹر میں بہت زیادہ کام ہوا -اگر مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے کسی نے نہیں ماننا تو نہ مانے
 
دس ماہ ہو گئے وہ کانسپٹ کہاں ہے! چٹکی بجا کر بحال کیوں نہیں کر دیا جاتا!؛

حکومت کی ساری توجہ پرانے کرپشن چھپانے اور نئی کرنے پر مرکوز ہے. معاشی حکمت عملی بھیک مانگنا. موجودہ حکومت درآمد پر پابندی لگا دے. بیرونی ممالک سیر سپاٹوں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں

بے جا حمایت کے ساتھ ساتھ قرضے اتارنے کے لئے کیا منصوبہ بندی کی اس کی تفصیل بھی بتادو