Advertisement

مقروض محبت (یمدرد حسینی)

اس کا انتخاب بڑے کام کیلئے ہوچکا تھا۔۔۔۔ لندن کی گلیوں میں عیش و عشرت کی زندگی گذارنے والا یہ کھلنڈرا نوجوان اس لئے نہیں بنا تھا کہ کرکٹ کھیلے اس کھیل میں نام پیدا کرے اور پھر اس کھیل کی سرپرستی کرے ۔۔۔۔یہ تو اس کی تربیت کا سامان تھا کیونکہ مستقبل میں اسے بڑے معرکوں سے گذرنا تھا۔۔۔ انہیں ایسے دشمنوں سے ٹکرانا تھا جس کیلئے بے پناہ اسٹیمنا ، قوت برداشت ، صبر ، حملہ کرنے مقابل کو پچھاڑنے قیادت کرنے ، لڑنے اور لڑانے کی ہمت درکار تھی۔۔۔

قوم نے کسی بھی ہیرو کے ساتھ محبت کرنے میں بخل سے کام نہیں لیا مگر اس کے ساتھ تو محبت کا انداز ہی نرالا تھا۔۔۔گلیوں کوچوں بازاروں ٹی وی ریڈٰیو اور اخبارات میں اسی کے تذکرے ہوتے تھے ۔۔وہ یہ سب جانتا تھا اور اس کا حساس دل قوم کیلئے پگھل رہا تھا ۔۔۔ وہ اس محبت کو ایک قرض سمجھنے لگا تھا اور اس قرض کو لوٹانا اپنے اوپر واجب سمجھتا تھا۔۔۔
مگر کیسے ؟
اسے یہ فیصلہ کرنے میں دشواری ہورہی تھی کہ محبت کا یہ قرض وہ کس طریقے سے چکائے ۔۔۔۔ اس نے سوچا ۔۔۔اس ملک کا غریب بخار کھانسی اور ملیریا ٹائیفائیڈ سے تو بچ جاتا ہے مگر ایک بیماری ایسی بھی ہے جس کا علاج اس ملک میں دستیاب نہیں ۔۔۔۔میں اگر یہاں کینسر کا ایک ہسپتال کھڑا کردوں جس میں اس ملک کے غریبوں کا فری علاج ہو تو یہ قرض چکایا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ وہ اس فیلڈ سے متعلق نہیں تھا۔۔۔وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ہسپتال کی کیا ضروریات ہوتی ہیں اور پھر تیسری دنیا کے ایک غریب اور مفلوک الحال ملک میں کینسر کا فری ہسپتال بنانا کتنا مشکل کام ہے ۔۔۔۔ اس نے دنیا بھر سے مشہور ڈاکٹروں کو اکھٹا کیا ان سے مشورہ مانگا۔۔۔سب نے کہا جو تم سوچ رہے ہو یہ ناممکن ہے ۔۔۔صرف ایک نے کہا ۔۔۔شاید ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔میٹنگ برخواست ہوئی ۔۔۔تمام ڈاکٹر اپنے اپنے ملک چلے گئے ۔۔۔۔ وہ اس ڈاکٹر کے پاس جاپہنچا جس نے امکانی بات کی تھی ۔۔۔بولا بتائو کیسے ممکن ہے ۔۔۔۔ ڈاکٹر مسکرایا ۔۔۔ممکن نہیں ہے ۔۔۔۔بہت مشکل ہے ۔۔۔میں نے تمہارا دل رکھنے کیلئے کہہ دیا تھا ۔۔۔۔یہ سن کر اس نے کہا ۔۔۔۔اب تو میں ضرور بنائوں گا۔۔۔۔اور پھر خودداری کا یہ پہاڑ کیسے ایک ایک در پر سوالی بن کر حاضر ہونے لگا اور ہسپتال کیلئے چندہ مانگنے لگا۔۔۔۔دنیا نے دیکھ لیا کہ نہ صرف ہسپتال قائم ہوگیا اور غریبوں کا فری علاج ہونے لگا بلکہ اسی ہسپتال کی دوسری برنچ بھی اسی سال پشاور میں کام شروع کرنے والا ہے جس سےصرف پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے مریض بھی استفادہ کرسکیں گے ۔۔۔۔ایسی غضب کی کمٹمنٹ ۔۔۔۔
انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔مگر وہ نہیں سمجھتا تھا کہ وہ محبت کا قرض اتار چکا ہے ۔۔۔۔۔ نمل یونیورسٹی کا قیام بھی اس کے دردمند دل کو مطمئن نہ کرسکا
اور پھر اس نے وہ فیصلہ کرلیا
جس کے بارے میں سوچ کر ہی بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ جی ہاں اسٹیٹس کو کو توڑنے کا فیصلہ ۔۔۔۔اس ملک پر قابض ایک سو بائیس خاندانوں سے ٹکرانے کا فیصلہ ، اس ملک کے وسائل شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے والوں کی گرنیں ماپنے کا فیصلہ ، درندوں کے کچھار میں اتر کر انہیں نتھ ڈالنے کا فیصلہ ۔۔۔۔آدمخوروں کی بستی میں اتر کر انہیں انسان دے پتر بنانے کا فیصلہ ۔۔۔ اس ملک کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔کیونکہ یہی چیز رہ گئی تھی جسے انجام دے کر وہ محبت کا قرض اتار سکتا تھا ۔۔۔۔۔اور پھر اس کے بعد بیس سالہ جدوجہد کی ایک تابناک تاریخ ہے جو ہمارے سامنے ہے ۔۔۔۔۔ وہ دل جو مرچکے تھے مرجھاچکے تھے پھر سے زندہ ہوگئے ۔۔۔۔ مایوسی کے بادل چھٹنے لگے اور نوجوانوں کے دلوں میں پھر سے خواب سجنے لگے ۔۔۔۔۔ امیدوں کے سوداگر! تم قرض اتار چکے ہو۔۔۔۔بخدا اتار چکے ہو ۔۔۔۔اب جو کچھ بھی ہے قوم پر احسان ہی ہے ۔۔۔۔۔ اب قوم تیری قرض دار نہیں تیری مقروض بن چکی ہے ۔۔۔۔
(ہمدرد حسینی)
​

​

12193591_442652809263373_7445356290715368717_n.jpg
 
Advertisement
پانی گرم اے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ ٹھنڈا۔۔۔۔۔

پہلے چیک کرلو۔۔۔۔۔پچھلی دفعہ بھی انقلاب میں رکاوٹ بنا تھا۔۔۔۔۔۔
 
ye kaam itna asaan hota to Asghar khan (Tehrik-e-Istiqlal) kab se kar chuka hota.... or to or aik bawardi dictator main himat na hui ke nawaz ka kuch bigar sakay or ba izzat saudia bhaij dia (maal o dolat ke saath), bhutto bhi surkh rang main aaya or sooli per latka dia gia.....

itna asaan hota to har koi ye kaam ker leta..... azadi kisi deewanay ka khawab hi hoti hai jo janoon main jaan se guzar jaay.... ya phir Jinah ki tarah kamyaab ho jaay....

himat kerna pehla asool or datay rehna aakhri asool.... lets see ke IK main itni himat hai ke data rehe ya phir 1-2 saal or badnaam ho ker london main ja basera kere....
 
کبھی کبھی تو نواز شریف کی قسمت سے ڈر لگتا ہے ، اس کا ہر مخالف اتنا ذلیل کیوں ہوتا ہے

:(
 
Advertisement
یہ تو بہت اچھے کرتوت ہے پھر ، جس میں بندہ تیسری دفعہ وزیر اغظم بن جائے ، اور اب پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہو ، پرسوں اس نے پھر اپنی مقبولیت ثابت کر دی

نوازشریف کو کسی مخالف کی ضرورت نہیں اس کے کرتوت ہی کافی ہیں_
 
یہ تو بہت اچھے کرتوت ہے پھر ، جس میں بندہ تیسری دفعہ وزیر اغظم بن جائے ، اور اب پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہو ، پرسوں اس نے پھر اپنی مقبولیت ثابت کر دی

واہ _ پھر تو راجہ پرویز اشرف، آصف زرداری اور رحمان ملک کی پوجا جائز ہو جاتی ہے تمہارے جیسی سوچ رکھنے والوں پر_
 
Advertisement
اور کیا ایک شیروانی کے لیے تو اتنے خوار نہیں ہوئے جتنا تمہارا نیازی ہو رہا ہے ؟ زرداری تو ایک ماہر سیاست دان ہے اس جیسے پتے کون کھیل سکتا ہے

واہ _ پھر تو راجہ پرویز اشرف، آصف زرداری اور رحمان ملک کی پوجا جائز ہو جاتی ہے تمہارے جیسی سوچ رکھنے والوں پر_
 
12063606_10207329328129137_488920051422024681_n.jpg

گرم ہی لگ رہا ہے_ ( نواز شریف کی نواسی اپنے پسندیدہ لیڈر کے ساتھ)

بھائی جان! میں نے نواز شریف کی نواسی کبھی دیکھی نہیں، کیا آپ شیور ہیں کہ یہ نواز شریف کی نواسی ہی ہے؟
 
یہ تو بہت اچھے کرتوت ہے پھر ، جس میں بندہ تیسری دفعہ وزیر اغظم بن جائے ، اور اب پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہو ، پرسوں اس نے پھر اپنی مقبولیت ثابت کر دی
کیا کارکردگی ہے بتا سکتے ہو سوائے اس کے کے ملکی خزانہ اجاڑ ڈالا..
بجلی گیس کشکول زرداری کا پیٹ مہنگائی میریٹ کا ستیا ناس کرپشن تعلیم اور صحت کے شعبوں کی پتلی حالت ،تباہ حال میشت.سب کا سب تو ادھر ہی ہے
 
Advertisement
بی بی کوئی کردگی نہیں ، بس جاہل گنوار لوگ ہے ویسے ہی شیر پے ٹھپے مارتے ہے ، کہاں خیبر پختون خواہ والی دودھ اورشہد کی نہریں بہا دی ان گنجوں نے

کہاں دہشت گردی کم کر لی ؟ کہاں کراچی پر امن کر دیا ؟ کہاں پاکستان کے اکانومک ریٹنگ پلس کر لی ؟ کہاں بجلی کا مسلہ اگلے دو سال میں مکمل ختم کر لیں گے کہاں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر کر دئیے

وہی جاہل گنوار عوام ، دیکھتی کچھ نہیں بس شیر پر ٹھپے لگاتی ہے
کیا کارکردگی ہے بتا سکتے ہو سوائے اس کے کے ملکی خزانہ اجاڑ ڈالا..
بجلی گیس کشکول زرداری کا پیٹ مہنگائی میریٹ کا ستیا ناس کرپشن تعلیم اور صحت کے شعبوں کی پتلی حالت ،تباہ حال میشت.سب کا سب تو ادھر ہی ہے
 
شیخ چلی مردہ باد شیخ چلی مردہ باد

کیونکہ ہمارے پاس تو زندہ موجود ہے
 
بی بی کوئی کردگی نہیں ، بس جاہل گنوار لوگ ہے ویسے ہی شیر پے ٹھپے مارتے ہے ، کہاں خیبر پختون خواہ والی دودھ اورشہد کی نہریں بہا دی ان گنجوں نے

کہاں دہشت گردی کم کر لی ؟ کہاں کراچی پر امن کر دیا ؟ کہاں پاکستان کے اکانومک ریٹنگ پلس کر لی ؟ کہاں بجلی کا مسلہ اگلے دو سال میں مکمل ختم کر لیں گے کہاں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر کر دئیے

وہی جاہل گنوار عوام ، دیکھتی کچھ نہیں بس شیر پر ٹھپے لگاتی ہے

بس کر دو تیس سال کی حکومت کا تجربہ رکھنے والوں کی حالت اتنی پتلی ہے ایک جنگ سے تباہ صوبے کی دوسال کی ترقی سے تقابل کرنے لگتے ہیں.اور جو بینک قرضوں سے بھر دیے ہیں ان کا سود یہ حکمران اپنی جیب سے نہیں دیں گے عوام کی جیب سے نکلے گا جو جاہل ٹھپے لگاتے ہیں ان کی جہالت پر کوئی شک؟
جنھوں نے یہ سود نہیں دینا تھا جو کشکول توڑنے پر بھی ٹھپے لگا رہہے تھے اور گر آج کشکول کی کاردگی پر ٹھپے لگا رہے ہیں توجاھل نہیں؟
جو عدالتوں میں سفارشیں کروانے کو سفارشیں کروانے کو اپنے قاتلوں کو بچانے اپنے نکمے نا اہل لوگوں کو نوکریوں پر رکھوانے کو ٹھپے لگاتے ہیں وہ اتنا جاہل نہیں جتنے تم جیسے جو جس کارکردی پر فخر کر رہے ہیں اسی کیخلاف ووٹ بھی دیا تھا اور جو ابھی ہوا بھی نہیں جو چھہ ماہ میں کرنے والے تھے اس شرمساری سے ابھی نکلے نہیں کے اب دو سال میں جو ہو جائے گا اس پر بھی یقین کروا رہے ہیں.تم نے تو چھ مہینے کی بھی خوب تشہیر کی تھی
.
 
بی بی انگور کھٹے ہے اور نیازی کے نصیب میں نہیں ، آپ پانچ سال اس سائٹ پر یہی تمہید باندھ رہی ہے اور نواز شریف مقبول سے مقبول تر ہوتا جا رہا ہے لہذا کمی بیشی آس پاس ہے .. کوئی نئی تمہید بھاندو اب