- Joined
- Jun 13, 2015
- Posts
- 15,129
- Reaction score
- 52,625
- Points
- 113
اس کا انتخاب بڑے کام کیلئے ہوچکا تھا۔۔۔۔ لندن کی گلیوں میں عیش و عشرت کی زندگی گذارنے والا یہ کھلنڈرا نوجوان اس لئے نہیں بنا تھا کہ کرکٹ کھیلے اس کھیل میں نام پیدا کرے اور پھر اس کھیل کی سرپرستی کرے ۔۔۔۔یہ تو اس کی تربیت کا سامان تھا کیونکہ مستقبل میں اسے بڑے معرکوں سے گذرنا تھا۔۔۔ انہیں ایسے دشمنوں سے ٹکرانا تھا جس کیلئے بے پناہ اسٹیمنا ، قوت برداشت ، صبر ، حملہ کرنے مقابل کو پچھاڑنے قیادت کرنے ، لڑنے اور لڑانے کی ہمت درکار تھی۔۔۔
قوم نے کسی بھی ہیرو کے ساتھ محبت کرنے میں بخل سے کام نہیں لیا مگر اس کے ساتھ تو محبت کا انداز ہی نرالا تھا۔۔۔گلیوں کوچوں بازاروں ٹی وی ریڈٰیو اور اخبارات میں اسی کے تذکرے ہوتے تھے ۔۔وہ یہ سب جانتا تھا اور اس کا حساس دل قوم کیلئے پگھل رہا تھا ۔۔۔ وہ اس محبت کو ایک قرض سمجھنے لگا تھا اور اس قرض کو لوٹانا اپنے اوپر واجب سمجھتا تھا۔۔۔
مگر کیسے ؟
اسے یہ فیصلہ کرنے میں دشواری ہورہی تھی کہ محبت کا یہ قرض وہ کس طریقے سے چکائے ۔۔۔۔ اس نے سوچا ۔۔۔اس ملک کا غریب بخار کھانسی اور ملیریا ٹائیفائیڈ سے تو بچ جاتا ہے مگر ایک بیماری ایسی بھی ہے جس کا علاج اس ملک میں دستیاب نہیں ۔۔۔۔میں اگر یہاں کینسر کا ایک ہسپتال کھڑا کردوں جس میں اس ملک کے غریبوں کا فری علاج ہو تو یہ قرض چکایا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ وہ اس فیلڈ سے متعلق نہیں تھا۔۔۔وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ہسپتال کی کیا ضروریات ہوتی ہیں اور پھر تیسری دنیا کے ایک غریب اور مفلوک الحال ملک میں کینسر کا فری ہسپتال بنانا کتنا مشکل کام ہے ۔۔۔۔ اس نے دنیا بھر سے مشہور ڈاکٹروں کو اکھٹا کیا ان سے مشورہ مانگا۔۔۔سب نے کہا جو تم سوچ رہے ہو یہ ناممکن ہے ۔۔۔صرف ایک نے کہا ۔۔۔شاید ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔میٹنگ برخواست ہوئی ۔۔۔تمام ڈاکٹر اپنے اپنے ملک چلے گئے ۔۔۔۔ وہ اس ڈاکٹر کے پاس جاپہنچا جس نے امکانی بات کی تھی ۔۔۔بولا بتائو کیسے ممکن ہے ۔۔۔۔ ڈاکٹر مسکرایا ۔۔۔ممکن نہیں ہے ۔۔۔۔بہت مشکل ہے ۔۔۔میں نے تمہارا دل رکھنے کیلئے کہہ دیا تھا ۔۔۔۔یہ سن کر اس نے کہا ۔۔۔۔اب تو میں ضرور بنائوں گا۔۔۔۔اور پھر خودداری کا یہ پہاڑ کیسے ایک ایک در پر سوالی بن کر حاضر ہونے لگا اور ہسپتال کیلئے چندہ مانگنے لگا۔۔۔۔دنیا نے دیکھ لیا کہ نہ صرف ہسپتال قائم ہوگیا اور غریبوں کا فری علاج ہونے لگا بلکہ اسی ہسپتال کی دوسری برنچ بھی اسی سال پشاور میں کام شروع کرنے والا ہے جس سےصرف پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے مریض بھی استفادہ کرسکیں گے ۔۔۔۔ایسی غضب کی کمٹمنٹ ۔۔۔۔
انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔مگر وہ نہیں سمجھتا تھا کہ وہ محبت کا قرض اتار چکا ہے ۔۔۔۔۔ نمل یونیورسٹی کا قیام بھی اس کے دردمند دل کو مطمئن نہ کرسکا
اور پھر اس نے وہ فیصلہ کرلیا
جس کے بارے میں سوچ کر ہی بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ جی ہاں اسٹیٹس کو کو توڑنے کا فیصلہ ۔۔۔۔اس ملک پر قابض ایک سو بائیس خاندانوں سے ٹکرانے کا فیصلہ ، اس ملک کے وسائل شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے والوں کی گرنیں ماپنے کا فیصلہ ، درندوں کے کچھار میں اتر کر انہیں نتھ ڈالنے کا فیصلہ ۔۔۔۔آدمخوروں کی بستی میں اتر کر انہیں انسان دے پتر بنانے کا فیصلہ ۔۔۔ اس ملک کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔کیونکہ یہی چیز رہ گئی تھی جسے انجام دے کر وہ محبت کا قرض اتار سکتا تھا ۔۔۔۔۔اور پھر اس کے بعد بیس سالہ جدوجہد کی ایک تابناک تاریخ ہے جو ہمارے سامنے ہے ۔۔۔۔۔ وہ دل جو مرچکے تھے مرجھاچکے تھے پھر سے زندہ ہوگئے ۔۔۔۔ مایوسی کے بادل چھٹنے لگے اور نوجوانوں کے دلوں میں پھر سے خواب سجنے لگے ۔۔۔۔۔ امیدوں کے سوداگر! تم قرض اتار چکے ہو۔۔۔۔بخدا اتار چکے ہو ۔۔۔۔اب جو کچھ بھی ہے قوم پر احسان ہی ہے ۔۔۔۔۔ اب قوم تیری قرض دار نہیں تیری مقروض بن چکی ہے ۔۔۔۔
(ہمدرد حسینی)