اکھتر سالوں سے مقبوضہ کشمیر جنت نظیر ہندوستان کی قید میں ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمان ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے مگر رہائی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ ہندوستان کی تقریباً 7 لاکھ قابض فوج نے جموں کشمیر کے مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان پر ایک کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مسلط ہے جو خود کوکشمیری بول کر بھی اصل وفاداری نئی دہلی سرکار کے ساتھ نبھاتا ہے۔
بندوق اور طاقت کے آگے اقوام متحدہ کی قرارداد، اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا حق خود ارادیت بے بس اور لاچار ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر پر جابرانہ تسلط کا علم ہر خاص و عام کو ہے، مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان نام کے ایک ملک پر بندوق اور داداگیری کے نام پر قبضے سے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ ان کی سرزمین اور ان کے مقدر پر قبضہ کرنے والے آقا اور مالک اصل میں ان کے محسن اور محافظ ہیں۔ اس غلط فہمی کی بڑی وجہ شرح خواندگی اور معیار خواندگی کا کم ہونا ہے۔
تعلیم اس لیے کم ہے کہ تعلیم کے لیے جو پیسہ دستیاب ہونا چاہیے وہ آقا اور مالک 'دفاعی بجٹ' کے گولک میں بھر کر لے جاتے ہیں۔
قائد اعظم نے ہمیں 3 اصول دیے تھے؛ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم۔
عاشر عظیم کے 'مالک' نے ہمیں 4 اصول دیے ہیں: مسئلہ کشمیر، دفاعی بجٹ، فوجی فرٹیلائزر اور فوجی شادی ہال۔
سنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی طرز پر پاکستان کے اندر بھی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعظم نے بھی پنجاب میں ایک کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی تقرری کی ہے۔ اس طرح سری نگر سے براستہ لاہور، اسلام آباد تک کاٹھ کے الو بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہر الو، کالے بوٹ اور کالے کوٹ کی بارگاہ میں سر بہ سجود ہے۔
نہ مسئلہ کشمیر حل ہوگا اور نہ ہی مسئلہ پاکستان کے حل ہونے کے امکانات ہیں۔
دل جلوں سے عرض ہے کہ اسٹیٹس کو، کو مائی باپ مان کر تحریک انصاف کی مسخرہ بریگیڈ کا حصہ بن جائیں۔