- Joined
- Nov 30, 2011
- Posts
- 14,415
- Reaction score
- 41,277
- Points
- 0
مذکورہ خبر ، ہمارے معاشرے کی ، اخلاقی گراوٹ اور حیوانیت ، کی عکاسی کرتی ہے ، اۓ دن ، شادی بیاہ پر ، فائرنگ سے ، انسانی جانوں کا زیاہ اور لوگوں کا سکون برباد ہوتا ہے ، مگر ہمیں خوشی منانے کے کوئی اور "شریفانہ ڈھنگ" شاید آتا ہی نہیں ، الیکشن کی فاتح ہو یہ ، شادی کا دن ، میچ جیتنے کی خوشی ہو یا عید کا چند نظر آنے کی مسرت ، ہم اپنی خوشی کا اظھار ، ایسے کرنا ، قبل فخر سمجھتے ہیں ، ناجائز اسلحے کی نمائش ، ہر جگہ ام ہے ، شادی ، جلسہ ، جھگڑہ ، جذبہ , مذھبی کانفرنس ، یا سیاسی ہلّہ گلّہ ، کوئی بھی موقعہ ہو ، کوئی بھی ، وقت ہو ، اپنی طاقت اور رعونت کے اظھار کا یہ ، بڑا ہی غلیظ انداز ہے ،
مسلمان معاشرہ ، کہیں بھی ہو ، اسس نے وقت کے ساتھ ، تہذیبی ارتقاہ کے عمل کو اپنے اندر جذب نہیں کیا ، بلکہ ، مسلمان (بشمول میں خود بھی ) ، اپنے ہر اچھے یا برے عمل ، کا معاملہ ، آسمان یا الله کی سپرد کر دیتے ہیں ، اپنی اصلاح ، تعمیر کے پہلو کو نظر انداز کر کے ، ہم لوگ ، الله کی مرضی ، الله کا عذاب ، الله کا انعام ، جیسے عنوانات دے کر ، اپنے معاملات پر پردہ دل دیتے ہیں ،





