Advertisement

مصطفےٰ کمال ۔ فوجی اعزاز کیساتھ واپسی

آپ بے شک ہمیں را کا ایجنٹ کہہ لیجئے لیکن ہم یہ بات کبھی تسلیم نہیں کریں گے کہ مصطفےٰ کمال پورے فوجی اعزاز کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں ۔ جس طرح ممتاز قادری نے اپنی مرضی اور اپنی خواہش پر موت کا راستہ اختیار کیا اور اب اس کے حامی بلا وجہ اس کی عظیم شہادت کا رتبہ زائل کرنے کے لئے اس کی پھانسی پراحتجاج کر رہے ہیں بالکل اسی طرح مصطفےٰ کمال بھی اپنی مرضی سے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے الطاف بھائی سے الگ ہوئے اور تین سال کی سوچ بچار کے بعد انہوںنے گزشتہ روز کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کر ڈالی اور اب کم فہم لوگ اس میں سے خاکی رنگ تلاش کر رہے ہیں۔ آپ جو مرضی سوچیںلیکن حقیقت تو یہی ہے کہ حقیقت اور حقیقی اب کچھ بھی نہیں ۔ سب کچھ غیر حقیقی اور غیر مرئی انداز میں ہو رہا ہے ۔ ضمیر کا کیا ہے یہ تو بیس برس بعد بھی جاگ سکتا ہے ۔ ہم جانتے بھی ہیں اور مانتے بھی ہیں کہ مسصطفےٰ کمال بیس سال تک الطاف بھائی کے پیاروں میں شامل رہے ۔ اس دوران عظیم طارق سمیت​
ایم کیو ایم کے کئی رہنماﺅں اور کارکنوں کو قتل بھی کیا گیا ۔ لیکن اس وقت حالات کا تقاضا یہی تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں خاموشی اختیار کی جائے ۔ مصطفےٰ کمال کو چونکہ ملکی مفاد عزیز تھا اس لئے وہ چپ رہے ۔ کراچی کی سڑکوں پر جب بھی خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی مصطفےٰ کمال خون کے گھونٹ بھر کے خاموش ہو جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنی تمام تر توجہ کراچی کی ترقی پر مرکوز رکھی کراچی کی لہو رنگ سڑکیں دیکھ کر کبھی ان کا ضمیر جاگتا بھی تھا تو وہ شہر قائد کے میئر کی حیثیت فوری طور پر ان سڑکوں کو دھلوا دیتے تھے اور سوچتے تھے کہ خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد ۔ لیکن دوستو ضبط کی بھی تو ایک حد ہوتی ہے ۔ الطاف حسین شہر میں بھتہ وصول کرتے رہے مصطفےٰ کمال خاموش رہے ۔ الطاف بھائی نشے میں دھت ہو کر کارکنوں اور پارٹی لیڈروں کو بے عزت کرتے رہے مصطفےٰ کمال ہر گز نہ بولے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے فنڈز آئے لیکن کشتہ ستم کی غیرت دھنیا پی کر سوئی رہی ۔ پھر ایک روزالطاف بھائی نے حسب معمول نشے میں دھت ہو کر ٹیلی فونک خطاب کیا اور اس میں پاک فوج کے جرنیلوں کو بھی برا بھلا کہہ دیا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب کراچی کے فرزند نے ایک خواب دیکھا ۔خواب میں ایک مردِ کامل​
نے مصطفےٰ کمال کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھما دیا اور کہا اس ملک کو رکھنا مرے بچے سنبھال کے ۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے مصطفےٰ کمال کی دنیا ہی بدل ڈالی ۔ لوگ جو بھی کہیں لیکن ہم تو اسی بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مصطفےٰ کمال نے ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کی آواز پر کہا ہے ۔ آپ نے ان کے ہاتھ میں جو پاکستانی پرچم دیکھا وہی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کی آواز پر کیا ہے ۔ یہ سبز ہلالی پرچم ہی تو ہمارے ضمیر کی آواز ہے اور یہی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہوا کا رخ کس جانب ہے ۔ یہ پرچم ہمیں عمران خان کے سٹیج پر بھی نظر آتا تھا اور یہی پرچم پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہدا کی میتوں پر بھی ڈالا جاتا ہے ۔​

source
​
​
 
Advertisement
Re: مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کیساتھ واپ

بھٹو، نواز شریف اور کچھ کے بقول عمران خان اس مرحلے سے گزر چکے ہیں. مخالف سیاسی قوت کے خوف کو ملٹری فوبیا میں ڈھالنا پرانی جمہوری روایت ہے
 
Advertisement
وہ میتیں دنیا کی سب سے بہترین میتیں ہیں جن کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے
 
Altaf.waisay bhi kisi bhi time jahanam mien
janay laga ha..MQM ko apna face Altaf.aur us ke
Bha..tta khoro ki..g..andagi se saaf karna ha
chahay kamal ata ya koi aur..
 
Re: مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ واپ

تکلیف پرچم سے ہے؟



جی جناب


یہ وہی سبز ہلالی پرچم ہے


جس میں فوج اپنے ملک توڑنے اور ہتھیار ڈالنے والے کتوں کو بھی لپیٹ کر دفناتی ہے



​
 
Advertisement
Re: مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ واپ

مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ واپس آئے ہیں

اور کالے کتے کی لندن روانگی - پورے انڈین اعزاز کے ساتھ ہوئی تھی
 
Who will lead the MQM after detah of Althaf hussian??

MQM leader Althaf Hussian has nominated the Mustafa Kamal as new Head of MQM... As Altaf hussian has no son to lead....
Althaf hussian has cancer in last stages , he will be dead in max 6 months..


Bet on Altaf hussian, in secret meeting decide that Mustafa Kamal as MQM head to stop Karacahi people to vote PTI in 2018...




Last month Prime minster NAwaz SHarif also talked with Althaf hussian while his stay in LOndoan to launch Mustafa Kamal to counter PTI in Karachi...

Nawaz Sharif, Shabaz SHarif, Rana Sana ullah , Hanif Abassi, Shaid Kahqan are very scared for 2018 election even PTI won 15 seats from Karachi out of 30 seats and some from Punjab than chances of NAwaz Sharif to become PM in 2018 will be less therefore NAwaz SHarif decided with Althaf hussian to counter PTI by Mustafa Kamal .. Shabaz SHarif knows PML-N can not win a single seat from Karachi so better to bring Mustafa Kamal to stop PTI to win any seat....... All media coverage and PML-N anchors r busy to glorify Mustfa Kamal on order of Nawaz Sharif


DSC_6494.JPG

 
Advertisement
سٹیٹس کو جس سے بھی کمزور ہو دیسی لبرلز اس کو فوج کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ..جہاں اسلام ،پاکستان آجاے تو ان کو غش پڑنا شروع ہو جاتے ہیں ..
 
Re: مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ واپ

اپ ملک کا پیسا لوٹ کر ملک سے باہر لے جا کر ملک کو کمزور کرنے والوں کو بھی اسی میں دفنا لینا

جی جناب


یہ وہی سبز ہلالی پرچم ہے


جس میں فوج اپنے ملک توڑنے اور ہتھیار ڈالنے والے کتوں کو بھی لپیٹ کر دفناتی ہے



​
ملک کا پیسا لوٹ کر ملک سے باہر لے جانے والے جو یہ جواب دینے کے قابل نہیں وہ کیسے کما کر کیسے لے گئے ان کو بھی اسی میں لپیٹ کر دفن کر لینا
لیکن عوام کے لئے اس پرچم کے جو معنی ہیں وہ اپ کی سمجھ سے اوپر کی چیز ہے اس میں بس اس کا
ایک ہی استعمال آیا
،
مجھے اس پاک فوج کے بھائی پر فخر ہے جو یہ پیغام دے کر گیا تھا ہم پر بھروسہ رکھنا اور اس پرچم میں لپٹ کر آیا.
یہ اس کا سچا وعدہ تھا جوش خطابت والا نہیں.
 
Re: مصطفےٰ کمال ۔۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ واپ

اپ ملک کا پیسا لوٹ کر ملک سے باہر لے جا کر ملک کو کمزور کرنے والوں کو بھی اسی میں دفنا لینا
ملک کا پیسا لوٹ کر ملک سے باہر لے جانے والے جو یہ جواب دینے کے قابل نہیں وہ کیسے کما کر کیسے لے گئے ان کو بھی اسی میں لپیٹ کر دفن کر لینا
لیکن عوام کے لئے اس پرچم کے جو معنی ہیں وہ اپ کی سمجھ سے اوپر کی چیز ہے اس میں بس اس کا
ایک ہی استعمال آیا
،
مجھے اس پاک فوج کے بھائی پر فخر ہے جو یہ پیغام دے کر گیا تھا ہم پر بھروسہ رکھنا اور اس پرچم میں لپٹ کر آیا.
یہ اس کا سچا وعدہ تھا جوش خطابت والا نہیں.



جناب، سیاستدانوں کو کون اس سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتا ہے؟


جس پرچم میں فوجی یحییٰ خان اور جنرل نیازی جیسے اپنے کتوں کو لپیٹ کر دفناتے ہوں اور جس کو "انقلاب کے ٹھیکیدار" پاؤں تلے روندتے ہوں. اس پرچم کی کیا عزت باقی رہ جاتی ہے؟


BvYxri_CMAAmZiW.jpg:large




​
 
Advertisement
کیا مصطفی کمال صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ عظیم طارق سے انکی کیا رشتہ داری تھی اور انکا قاتل کون ہے ؟؟؟