Advertisement

مشرکین اور توحید ربوبیت

title-pages-toheed-aur-shirk-ki-haqeeqat.jpg



مشرکین اور توحید ربوبیت


گزشتہ تفصیل سے توحید ربوبیت کا مفہوم تو واضح ہو چکا ہےکہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا اللہ ہے۔توحید کی یہ قسم تمام مشرکین بھی مانتے ہیں اور مانتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ ﴿87
ترجمہ: اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے الله نے پھر کہا ں بہکے جا رہے ہیں (سورہ الزخرف،آیت87)
قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ أَمَّن يَمْلِكُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَٰرَ وَمَن يُخْرِجُ ٱلْحَىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ ٱلْمَيِّتَ مِنَ ٱلْحَىِّ وَمَن يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ ٱللَّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿31
ترجمہ: کہو تمہیں آسمان اور زمین سے کون روزی دیتا ہے یا کانوں اور آنکھوں کا کون مالک ہے اور زندہ کو مردہ سے کون نکلتا ہے اور مردہ کو زندہ سے کون نکلتا ہے اور سب کاموں کا کون انتظام کرتا ہے سو کہیں گے کہ اللہ تو کہہ دو کہ پھر (اللہ)سے کیوں نہیں ڈرتے (سورہ یونس،آیت31)
یہ ہے توحید ربوبیت ،لیکن صرف یہ اقرار کرنے والا کہ ہر چیز کا خالق ،مالک،رازقاور مدبر صرف اللہ ہے ۔ضروری نہیں کہ وہ توحید الوہیت اور توحید اسماء و صفات کو بھی مانتا ہو۔اس لیے کہ انسانوں کی اکثریت توحید ربوبیت کو تسلیم کرتی ہے،لیکن اس کے باوجود وہ اس کے ساتھ دوسروں کی بھی عبادت کرتی ہے۔

توحید الوہیت


اس کا مطلب ہے،یہ عقیدہ رکھا جائے کہ معبود بھی صرف وہی اللہ ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔عبادت کی تمام قسمیں صرف اسی کے ساتھ خاص ہیں ۔عبادت کے لغوی معنی ہیں،سرفگندگی ،ذلت و عاجزی اور خشوع وخضوع۔اور بعض علماء نے معنی کیے ہیں ،کمال خضوع کے ساتھ کمال محبت۔اس اعتبار سے توحید الوہیت کے مفہوم میں یہ بات شامل ہو گی کہ عبادت میں اخلاص کامل ہو،یعنی اس کا کوئی حصہ بھی غیراللہ کے لیے نہ ہو۔پس ایک مومن اللہ کی عبادت کرتا ہے اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہین کرتا،اس کی محبت بھی صرف اللہ کے ساتھ ہوتی ہے ،اس کے دل میں خوف بھی صرف اللہ کا ہوتا ہے،اس کی امیدیں بھی اسی سے وابستہ ہوتی ہیں،اس کا اعتماد و توکل بھی اسی پر ہوتا ہے،دعا و فریاد بھی اسی سے کرتا ہے ار اطاعت و فرمانبرداری بھی اسی کی۔نذرونیاز بھی اسی کے نام کی دیتا ہےکسی اور کے نام پر نہیں،اپنی جبیں نیاز بھی اسی کے سامنے جھکاتا اور عاجزی و ذلت کا اظہار بھی اسی کے سامنے کرتا ہے،غرض عبادت کی جتنی بھی شکلیں اور صورتیں ہیںوہ صرف اور صرف اللہ واحد کے لیے بجا لاتا ہےاس میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔توحید کی یہ قسم،توحید کی دوسری قسموں کو بھی اپے دامن میں سمیٹ لیتی ہے ،اس میں توحید ربوبیت بھی آ جاتی ہے اور توحید اسماء و صفات بھی ،لیکن صرف توحید ربوبیت میں توحید کی دوسری قسمیں نہیں آتیں۔اس لیے کہ اللہ کو واحد رب ماننے والا ضروری نہیں کہ اس کو الوہیت میں بھی واحد مانے ،وہ اللہ کو رب مانتا ہے،لیکن اللہ کی عبادت و اطاعت نہیں کرتا ،یا صرف اسی ایک کی عبادت و اطاعت نہیں کرتا۔اسی طرح توحید اسماء و صفات بھی ،توحید کی دوسری انواع کو اپنے اندر شامل نہیں کرتی۔لیکن توحید الوہیت کو ماننے والا جو یہ اقرار کرتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہی مستحق عبادت ہے،

اس کے سوا کوئی عبادت کامستحق نہیں،وہ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ رب العالمین بھی وہی ہے،علاوہ ازیں اس کے اسماء و حسنی اور صفات کاملہ ہیں،اس لیے اخلاص فی العبادات اسی کے لیے ہو سکتا ہےجو رب ہو نہ کہ کسی اور کے لیے بھی۔ اسی طرح وہ ہر عیب اور نقص سے پاک بھی ہو،نہ کہ اس کے لیے بھی جس میں نقص ہو ۔اس کی عبادت کس طرح جائز ہو سکتی ہے جو کسی چیز کا خالق ہو نہ مدبر،بلکہ مخلوق ہو اور مدبر،اسی طرھ وہ بھی معبود نہیں ہو سکتا جو سوتا یا بیمار ہوتا اور موت سے ہمکنار ہوتا ہے ،کیونکہ یہ سب صفات نقص ہیں۔اور اللہ رب العالمین ان تمام نقائص سے پاک ہے۔
مسلمانوں کا کلمہ توحید شہادت "لا الہ الا اللہ"(اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)توحید کی تین قسموں کو حاوی ہےاسی لیے اس کلمےکو ادا کرنے والامسلمان قرار پاتا ہے ،ورنہ توحید ربوبیت تو مشرکین بھی مانتے ہیں مگر وہ مسلمان نہیں۔دائرہ اسلام میں وہی داخل سمجھا جائے گا جو توحید کی تینوں قسموں پر ایمان رکھے گا ،کیونکہ "لا الہ الا اللہ" میں تینوں قسمیں شامل ہیں۔اسی توحید الوہیت کے لیے اللہ نے انسانوں اور جنوں کو پیدا فرمایا ہے۔
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴿56
ترجمہ: اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے (سورۃ الذاریات،آیت56)

تمام انبیاء کی بعثت بھی اسی توحید الوہیت ہی کے لیے ہوئی۔
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِى كُلِّ أُمَّةٍۢ رَّسُولًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلطَّٰاغُوتَ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ هَدَى ٱللَّهُ وَمِنْهُم مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ ٱلضَّلَٰلَةُ ۚ فَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿36
ترجمہ: اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا (سورۃ النحل،آیت36)

"طاغوت" کیا ہے؟ہر وہ چیز جس کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کی جائے،"طاغوت"ہے۔
دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ ﴿25
ترجمہ: اور ہم نے تم سے پہلے ایسا کوئی رسول نہیں بھیجا جس کی طرف یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں سومیری ہی عبادت کرو (سورۃ الانبیاء،آیت25)
اور یہی کلمہ اسلام کے پانچ بنیادہ رکن بلکہ رکن اول ہے ۔اللہ تعالیٰ نے بتلایا کہ حضرت نوح علیہ السلام ،ھود علیہ السلام،صالح علیہ السلام،شعیب علیہ السلام،ان تمام رسولوں نے اپنی اپنی قوم کو یہی دعوت دی۔
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًۭا ۗ قَالَ يَٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿65
ترجمہ: اور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا فرمایا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں (سورۃ الاعراف،آیت65)
وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَٰلِحًۭا ۚ قَالَ يَٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥ ۖ هُوَ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَٱسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَٱسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّى قَرِيبٌۭ مُّجِيبٌۭ ﴿61
ترجمہ: اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے بنایا اورتمہیں اس میں آباد کیا پس اس سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو بے شک میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا (سورۃ ھود،آیت61)

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿23
ترجمہ: اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کے پاس بھیجا پھر اس نے کہا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں پھر تم کیوں نہیں ڈرتے (سورۃ المومنون،آیت23)

صرف ایک اللہ کی عبادت کے اقرار سے دوسرے معبودوں کی عبادت کی از خود نفی ہو جاتی ہے اور ایک الہ کے عقیدے سے دوسرے تمام معبود باطل قرار پاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین مکہ کو "لا الہ الا اللہ"(اللہ کے سواکوئی الہ نہیں)کی دعوت دی،تو انہوں نے کہا:
أَجَعَلَ ٱلْءَالِهَةَ إِلَٰهًۭا وَٰحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَىْءٌ عُجَابٌۭ ﴿5
ترجمہ: کیا اس نے کئی معبودوں کو صرف ایک معبود بنایا ہے بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے (سورۃ ص،آیت5)
اس لیے کہ وہ جانتے تھے کہ جس نے کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا اقرار کر لیا ،تو اس کا مطلب ہر ماسوی اللہ کی عبادت کی نفی اور تمام معبودوں کا بطلان ہے،کیونکہ الہ کے معنی ہی معبو دکے ہیں۔یعنی وہ ذات جس کی عبادت کی جائے اورعبادت کیا ہے؟عبادت کا مطلب ہے صرف اسی ذات کی رضا کے لیے اس کے سامنے عجز و تذلل کا اظہار کرتے ہوئے ہر وہ کام کیا جائے جسے وہ پسند کرتا ہے ۔مشرکین مکہ کو یہی پسند نہیں تھا کہ وہ صرف آسمان والے اللہ کو ،جسے وہ رب تو تسلیم کرتے تھے

،اپنے تمام کاموں کامقصود و منتہا بھی صرف اسی کو مان لیں ،نماز پڑھیں تو اسی کے لئے پڑھیں،روزے رکھیں تو صرف اسی کے لیے رکھیں،نذر و نیاز دیں تو صرف اسی کے نام کی دیں،استغاثہ و استمداد کریں تو صرف اسی سے کریں اور ان تمام معبوودوں کو نظر انداز کردیں جن کو وہ اللہ کے ساتھ ساتھ مذکورہ کاموں میں شریک رکھتے تھے۔توحید الوہیت کے اسی تقاضے کو وہ سمجھتے تھے جسے آج کا مسلمان نہیں سمجھتا۔اسی لیے ضروری ہے کہ توحید الوہیت کے تقاضوں اور لوازم کو بھی سمجھا جائے۔

جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
bhar+do+jholi+meri+brailvi+aqqedah.jpg
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
وَ اَوْ حٰی رَ بُّکَ اِ لَی النَّحْلِ اَنِ ا تَّخِذِ یْ مِنَ الْجِبَا لِ بُیُوْ تًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِ شُوْ نَ ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰ تِ فَا سْلُکِیْ سُبُلَ رَ بِّکِ ذُ لُلًا [SUP][7][/SUP]
ترجمہ:جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑکر دوسرے سرپرست بنا لیے ہیں انکی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا گھر بنا تی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے ۔ کاش یہ لوگ علم رکھتے۔
 
Advertisement
لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹونٹی پانی دیتی ہے
اصل پانی کے ذخیرے کو نہی دیکھتے
اس طرح سے ٹونٹی کی پوجا شروع ہو جاتی ہے

اسی کوتاہ نظری کی طرف اللہ نے اشارہ کیا ہے کہ لوگو ، ذرا کھلے ذہن سے سوچو

اللہ تعالیٰ نے تفکر کی طرف بہت زور دیا ہے