- Joined
- Aug 4, 2012
- Posts
- 6,362
- Reaction score
- 5,136
- Points
- 113
پرویز مشرف واپس نہ آئے تو انٹرپول سے لایا جائے گا، حکومت کا اعلان
Last Updated On 21 March,2016 09:01 pm
پارلیمنٹ کے مشترکہ
اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کا ذکر گونجتا رہا۔ خورشید شاہ نے طعنے دیئے، شاہ محمود قریشی نے سوال کئے جبکہ چودھری نثار سابق صدر کی واپسی کیلئے پرامید دکھائی دیئے۔ یہ بھی بول گئے کہ پرویز مشرف خود نہ آئے تو انٹرپول کے ذریعے لائیں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف ملک سے جا چکے لیکن ان کا ذکر باقی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں سابق صدر کی روانگی پر سیخ پا نظر آئیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے اور کئی سوال بھی اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تو کمزور تھی لیکن (ن) لیگ والے تو شیر تھے، ڈکٹیٹر کو جانے کیوں دیا؟۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈیل ہوئی یا مُک مُکا؟۔ اعتزاز احسن نے بھی سابق صدر کو بیرون ملک روانگی کی اجازت پر کڑی تنقید کی۔ اپوزیشن برسی تو وزیر داخلہ بھی بول پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنیوالے اپنا دور یاد کریں۔ کسی کو اعتراض ہے تو عدالت کیوں نہیں جاتا؟۔ سابق صدر نہ لوٹے تو انٹرپول کے ذریعے لایا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں پر سراپا احتجاج بنی رہی، ایم کیو ایم ارکان نے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/328643
حکومت عوام کو بیوقوف سمجھتی ہے یا خود خوابوں میں رہ رھی ہے
جس کو جانے سے نہیں روک سکی اس کو انٹرپول کے زریعہ واپس لانے
کا دعویٰ چھوٹا منہ بڑی بات کے مترادف ہے ۔
مگر ، جی بہلانے کے لئے غالب یہ خیال اچھا ہے
۔ مشرف اپنی مرضی سے گیا اور آئیگا بھی اپنی مرضی سے
اور ن لیگ ہو یا زرداری ، یہ مل کر بھی أس کا بال بھی بیکا نہ کرسکیں گے ۔ کرپٹ سیاستدانوں نے پھر مارشل لاء کا راستہ ہموارکردیا ہے اور بوٹوں کی آواز یہ خود بھیسن رہے ہیں کل تک نواز حکومت محفوظ تھی مگر آج نہیں ۔ اب پتے کسی اور کے ہاتھ
میں جو اپنی مرضی سے پھینٹے گا ۔ نواز حکومت پے در پے غلطان کر رہی ہے اور
عنقریب یہ ان کا خمیازہ بھی بُھگتے گی انشاءاللہ

Last edited by a moderator: