Advertisement

مسرت جمشید چیمہ کے گھر 60 کے قریب پولیس اہلکاروں کا چھاپہ

jamwhehaaa.jpg

مسرت جمشید چیمہ کے گھر 60 کے قریب پولیس اہلکاروں کا دھاوا، مسرت جمشید چیمہ کا سخت ردعمل

کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف چھوڑنے والی مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج پھر 60 کے قریب پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں موجود افراد نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا. ہمارے گارڈ کو گرفتار کیا اور ہماری ویو اور لینڈ کروزر بھی ساتھ لے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے گھر کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اہلخانہ سے نہایت بدتمیزی کی گئی.
Loading X post…
Open original post on X

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے. بچوں پر نفسیاتی ٹارچر کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اہلکار آتے ہیں لیکن آج لوٹ مار والی روایت دہرائی گئی ہے. حکومت جس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے وہ باقاعدہ ڈاکہ زنی اور چوری پر اتر آئی ہے
Loading X post…
Open original post on X

واضح رہےکہ مسرت جمشید چیمہ اور انکے شوہر کو 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ انکے کاروبار بند کرادئیے گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے تنگ آکر تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
 
The rogue army has handed over the country to the criminals