Advertisement

مریم نواز کی عدلیہ پر ایک اور حملے کی تیاری



Maryam-Nawaz-20190707_16bcb62a7fd_large.jpg


لاہور (رانا محمد عظیم )احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیوکے بعد مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی پلاننگ کرلی ،نیب کی اپیل پر مریم نواز کا عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ وہاں پر جانے پر غور ، بھرپور طریقہ سے وہاں جانے کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ ٹکراو اور عدلیہ پرحملے کا خدشہ ، مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بھی اداروں کو دھمکیاں دینے کے بعد عدالت میں جانے کے حوالے سے کس طرح بھرپور طریقہ سے جایا جاتا ہے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ۔

با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور اس کے قریبی ساتھی ہر صورت میں بھرپور محاذ آ رائی کر کے ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر انارکی کی فضا پیدا ہو۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنمائوں کے علاوہ اس ضمن میں مریم نواز کے قریبی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیا سی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ان کو بھی قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس وقت میں بھرپور محاذ آ رائی پیدا کر کے ماحول کو اس قدر خراب کیا جائے کہ احتساب کا عمل بھی رک جائے اور حکومت بھی چلی جائے ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اندر ہی ایک بڑا گروپ نہ صرف اسکی مخالفت کر رہا ہے بلکہ اس گروپ کے کئی اہم رہنما مریم نواز کے منڈی بہائولدین جلسہ کے موقع پر بھی نہ تو ساتھ گئے اورنہ ہی استقبالیہ کیمپوں میں نظر آ ئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سینئر ن لیگی رہنمائوں کا یہ خیال ہے کہ تصادم کی سیاست سے ایک توہمارے اراکین اسمبلی ہمارا ساتھ چھوڑ جائیں گے اور دوسرا اس سے پارٹی کا نقصان اور جمہوریت سبوتاژ ہو سکتی ہے ۔

جبکہ مریم نواز کے قریبی افراد ہر صورت میں مریم نواز کو بھرپور مزاحمتی سیاست کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپا رٹی کے اندر بھی بلاول بھٹو سمیت کئی رہنما ئوں نے بھی واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ مزاحمتی سیاست کے ہم حق میں نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو انکے قانونی مشیر بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ کوئی قانونی راستہ رکھیں، مزاحمتی سیاست میں نقصان ہو گا ۔

مریم نواز نے ن لیگ کے اہم رہنمائوں جو مزاحمتی سیاست کیخلاف ہیں کو واضح طورپر جواب دیدیا ہے ۔ مریم نواز عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے اپنے والد نوازشریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگی۔مریم نواز نواز شریف سے ملاقات میں ساری صورتحال سامنے رکھیں گی جبکہ پارٹی میں کو ن ان کیساتھ چل رہا اور کون مخالفت کر رہا ہے ، اس حوالے سے بھی نوازشریف کو بتائیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے قریبی حلقے ان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر عدالت میں جانا ہے تو بھرپور طریقہ سے جایا جائے ، ارکان اسمبلی، ورکرز اور وکلا بھی ساتھ ہوں۔ دوسری رائے یہ بھی دی جا رہی ہے کہ اگر نہیں جانا تو اس صورت میں بھی اور جانے کی صورت میں بھی ایک مرتبہ پھر جج کی مبینہ ویڈیو کے کچھ اور حصوں کو چلا کر عدلیہ اور اداروں کیخلاف مزید نفرت پیدا کی جائے ۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
یہ ممکن نہیں ہے
مریم صفدر کو بھی اپنی اور اپنے کارکنوں کی اوقات بہت اچھی طرح معلوم ہے
تھوڑی بہت مزاحمت ہو گی....نعرے وغیرہ لگا دیں گے، دھکم پیل ہو جاۓ گی اور بس

یہ لوگ رینجرز پر حملہ کریں گے ؟
یہ اتنے جوگے ہوتے تو گنجا آج کوٹ لکھپت میں جھاڑو لگا رہا ہوتا ؟
کچھ نہیں ہو گا بس مریم القطری کو دوبارہ جیل جانا پڑے گا
کلیبری فونٹ والے فراڈ سے پیچھا چھڑوانا ممکن ہی نہیں ہے، وہ سیدھا سیدھا جعلسازی کا مقدمہ ہے ثابت شدہ، سپریم کورٹ میں ایسی دستاویز جمع کروائی ہے احمقوں نے جسکا فونٹ دستاویز کی تاریخ میں ریلیز ہی نہیں ہوا تھا.....اس سے کیسے بچ سکتی ہے؟
کم از کم تین سال قید کی سزا ہو گی محترمہ کو
باقی سب کہانیاں، خدشات اور اندازے ہیں
​
 
یہ ممکن نہیں ہے
مریم صفدر کو بھی اپنی اور اپنے کارکنوں کی اوقات بہت اچھی طرح معلوم ہے
تھوڑی بہت مزاحمت ہو گی....نعرے وغیرہ لگا دیں گے، دھکم پیل ہو جاۓ گی اور بس

یہ لوگ رینجرز پر حملہ کریں گے ؟
یہ اتنے جوگے ہوتے تو گنجا آج کوٹ لکھپت میں جھاڑو لگا رہا ہوتا ؟
کچھ نہیں ہو گا بس مریم القطری کو دوبارہ جیل جانا پڑے گا
کلیبری فونٹ والے فراڈ سے پیچھا چھڑوانا ممکن ہی نہیں ہے، وہ سیدھا سیدھا جعلسازی کا مقدمہ ہے ثابت شدہ، سپریم کورٹ میں ایسی دستاویز جمع کروائی ہے احمقوں نے جسکا فونٹ دستاویز کی تاریخ میں ریلیز ہی نہیں ہوا تھا.....اس سے کیسے بچ سکتی ہے؟
کم از کم تین سال قید کی سزا ہو گی محترمہ کو
باقی سب کہانیاں، خدشات اور اندازے ہیں
​
OR PECHAY SAY BIRYANI KI DEIGH GOVT. OPEN KARDAY GI, JO SATH HONGAY WOH BHI BHAG JAIN GAY
 
Advertisement
She is neither a VP of PMLN as their lawyer has proved in the court nor any position holder in the party..so why the F she is jumping around and barking all the time?? Who is she???? A wife of a person earning 1500 dirhams in his father in law's company..
 
Advertisement
بیگم صفدر اعوان وہ خربوذہ ہے جو چھری پر حملہ کرنا چاہتی ہے، تو خربوزہ چھری پر گرے یا چھری خربوزے پر کٹے گا خربوزہ ہی، اسکو ڈھیل نہیں ملنی چاہیے تھی، الیٹ کلاس جرم ثابت ہونے پر بھی ضمانت پر رہا کر دینا اور ضمانت قبل از گرفتاری والے قوانین اس ملک وہ ناسور ہیں، جو معاشرے میں غریب اور متوسط تبقہ کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، ریاست مدینہ تب ہی بنے گی جب قانون سب کے لیے ایک جیسا ہوگا اور کسی چور کسی ڈاکو کسی غدار کو کوئی ریلیف نہ دیا جائے، امید ہے اعلی عدلیہ اس خرافہ کی اس بار اچھی طرح منجی ٹھوکے گی​
 
Last edited: