مریم اورنگزیب نے 100 دن میں کیے گئے حکومتی کاموں کی تفصیل بتا دی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1799805576823681370 جس جس طرح وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے، عوام کو سوچنا چاہیئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے؟

عوام کو سوچنا چاہئے جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے عمران خان کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے، ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہورہی ہے۔ درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے۔

عوام کی روٹی صرف سو دنوں 14 سے 12 روپے پہ آ گئی ہے الحمدللّٰہ

100 دن میں نواجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں پھر سے لیپ ٹاپ دیئے ہیں

100 دن میں پاکستان ایشیاءکا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے

الحمدللّٰہ 10 دِن میں مہنگائی میں 17 فیصد کمی آچکی ہے، آٹا، روٹی، گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے

دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، الحمدللّٰہ

زاعت اور کسان کی ترقی کے لئے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے

100 دن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی، ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی

نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے

تاریخ میں پہلی دفعہ رمضان پیکج مستحقین کے لئے اُن کی دہلیز پر پہنچایا گیا

پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا کا آغاز کر دیا گیا ہے

پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کر دیا گیا

خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے

خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے

پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے

100 دن میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات ہوئے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اوپر دیے گئے کارناموں پر پٹواری ذہنی غلام ہی اعتبار کر سکتے ہیں

full
 
Last edited:

Back
Top