- Joined
- Apr 4, 2011
- Posts
- 17,933
- Reaction score
- 31,143
- Points
- 113
مرنے سے پہلے مارنے پر تلا .... نریندر موذی
بات نکلے گی تو دور تلک جاے گی ... مودی کیا کھیل رہا ہے اور کیوں کھیل رہا ہے ؟؟؟
سب سے پہلے تو مودی اور نواز شریف کے مابین موجود ایک "مصیبت کی یکسانیت" کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ ہے "بلا کی کرپشن" ، جس طرح پانامہ شریف کے سیاسی جنازے کا آخری کیل ثابت ہوا اسی طرح رافیل ڈیل پر سابقہ فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد شروع ہونے والی ٣٦٠٠٠ کروڑ کی ڈیل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے _ حسین اتفاق یہ بھی ہے کہ پانامہ اور رافیل ڈیل دونوں کا ہنگامہ کسی محقق یا ایجنسی کی محنت سے برپا نہیں ہوا بلکہ "قدرت کا کوڑا " بن کر اچانک ان کے سروں پر پڑا _ مزید حسن اتفاق یہ کہ دونوں طرف کی اپوزیشن پارٹیوں کے ہاتھ ترپ کا پتا آ گیا _
قصہ مختصر مودی کو سیاسی موت و جیل نظر آ رہی تھی مودی نے چند ریاستی انتخابی ناکامیوں کے بعد اپنی ہار کا خطرہ پیشگی بھانپ لیا تھا_ اور حکومت نا بنا سکنے کی صورت اپوزیشن کی متوقع مرکزی حکومت کے ہاتھوں رافیل انکوائری پر اپنی یقینی جیل کو سامنے دیکھ رہا تھا _ جبکہ انتہا پسند برہمن ایستیبلشمینٹ اپنی لڑائی افغانستان اور ایران/چاہ بہار کے میدانوں میں امریکی و اسرائیلی پشت پناہی میں اطمینان سے لڑ رہی تھی کہ
قدرت کو پاکستان پر رحم آ گیا اور خان آ گیا !
یہی وہ قیامت خیز اینٹری تھی جس نے مودی اور برہمن اسٹیبلشمینٹ کو ہندوستان کے اتہاس میں پہلی مرتبہ ایک نقطہ " تو میری کھجا ، میں تیری" کے تحت اکھٹا ہونے پر مجبور کر دیا _ مودی کا خوف انتخابی ہار اور جیل تھا تو برہمن اسٹیبلشمینٹ کا خوف "کرتار پور راہداری" بن چکا تھا کہ تابوت میں آخری کیل ٹرمپ نے طالبان کو افغانستان سونپ کر ٹھوک دیا_ یوں کہیں کہ خان کی اینٹری کے ٦ ماہ بعد بھارت حیران و پریشان عین اسی جگہ کھڑا تھا جہاں پاکستان ٦ ماہ قبل کھڑا تھا یعنی "آگے کھاہی ، پیچھے گڑھا "لیکن اب پاکستان کھائی کو عبور کر کے دوسری طرف کھڑا مسکرا رہا تھا_ یہی وہ لمحہ تھا جب بھارتی ایسٹیبلشمینٹ اور مودی " تو میری کھجا ، میں تیری" کے نقطے پر اکھٹے هوئے _
یاد رکھیں کے مودی سیاسی و انتظامی سطح پر مکمل ناکامی سے دوچار ہے جو تھوڑی بہت کامیابی اسے حاصل ہوئی بھی وہ شریف کی دوستی کے مرہون منت تھی گویا میچ فکسنگ کی بدولت ، ادھر کپتان تبدیل ہوا ادھر سموک سکرین بھگ سے اڑی اور مودی کی سیاست تیزی سے سرکنے لگی بعین اسی طرح کرتارپور راہداری سے ایسٹیبلشمینٹ کو پنجاب جاتا نظر آیا (گویا کشمیر کا واحد راستہ گورداسپور بھی اور کشمیر خود بخود آزاد )اور راہداری کو روکنا صرف ایک ہی صورت ممکن تھا کہ اتنی دوریاں پیدا کر لی جائیں کہ آنا جانا تو دور کی بات ایک دوسرے کی شکل دیکھنا
بھی "دیش دروہی"کے زمرے میں آے _
نوٹ:انڈین آرمڈ فورسز کی پریس کانفرنس کو دیکھیں منسٹری آف ڈیفینس کے لیفٹ اور پشت پر کھڑے ٢ شخص کس طرح ائرفورس و آرمی سپوکس پرسن کو ہدایت دے رہے ہیں کہ سکرپٹ سے باہر کچھ نہیں بولنا
پاکستان کا ہندوستان کو مارنا اور رونے بھی نا دینا
ایک بات سمجھ لیں کہ ہندوستان کی جیت فقط فل سکیل وار شروع کرنے میں ہے چاہے اس میں اسے شکست ملے یا فتح ، ہر دو صورت ہندوتوا کی جیت اور کرتار پور راہداری کی بندش لازم ہے گویا ون ون سچویشن _ جبکہ پاکستان کو ایک ایسی لڑائی کا سامنا ہے جس میں دفاع کرنا ہے پر ایسے کہ مارنا بھی ہے اور رونے بھی نہیں دینا اور میں خان صاحب اور پاکستان آرمڈ فورسز بلخصوص آئ ایس آئ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے کمال خوبصورتی سے اپنی طرز کی بلکل نئی اور منفرد ڈاکٹرین کی حامل جنگ اب تک بے مثل حکمت عملی سے لڑی ہے _ مارا بھی، پٹخا بھی، مرہم بھی لگایا اور گھر بھی پہنچایا _
یوں سمجھ لیں ہنڈیا ہندوستان نے چولہے پر چڑھائی پھر ایندھن اپنے جوانوں کی صورت ڈالا لیکن آنچ پاکستان نے کنٹرول کر رکھی ہے ، ہندوستان ہنڈیا میں ابال چاہتا ہے پر پاکستان باؤلنگ پائنٹ کے آخری لمحے آنج دھیمی کر دیتا ہے_
آخر میں، میں نریندر موذی کے متعلق چند وجوہات کی بنیاد پر ایک پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ
نریندر موذی غیر فطری موت مرنے جا رہا ہے دو میں سے ایک ... قتل یا خودکشی _
Last edited by a moderator:





