Advertisement

مرغی کے گوشت کی قیمت کی پھر اونچی اڑان

مرغی کے گوشت کی قیمت نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا۔ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 55 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا۔

شہریوں نے شکایت کی کہ اب مرغی کا گوشت ایک بار پھر ہماری پہنچ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ دکانداروں نے کہا کہ مرغی ہمیں مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت اب گاہکوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے جو لوگ پہلے دو کلو گوشت خریدتے تھے وہ اب ایک کلو لے کر جا رہے ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔
poultry_289.jpeg


انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے دکان کا کرایہ اور دکان میں موجود ملازموں کی تنخواہیں بھی بمشکل ادا کر پاتے ہیں۔

گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 335 روپے کلو تھی اور ایک روز میں ہی 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا۔

​
 
Advertisement
Advertisement
گوشت کھانا بند کریں اور اپنے بچوں کی خاطر دس پندرہ سال لمبی عمر پائیں۔

انسان گوشت کھانے والا جانور نہیں ہے۔
ڈائمنڈ مافیا کی طرح گوشت مافیا نے بھی پاگل بنایا ہوا ہے۔
جتنا پانی اور خوراک ایک کلو گوشت بنانے پر لگتی ہے اس سے ایک بندہ پورا مہینہ زندہ رہ سکتا ہے۔
انسان سبزیاں پھل اور دالیں کھانے والا جاندار ہے۔

Watch documentary “The game changers “ and live longer and healthier.


‘
 
Advertisement