(افغان طالبان کے حسن سلوک کو دیکھ کر اسلام قبول کرنے والی خاتون صحافی یون ریڈلی کا مصر میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب،کاش کہ ہم پیدائشی مسلمانوں کی خواتین بھی اسلام اور مسلمانوں کے لئے ایسا ہی درد محسوس کرتیں )
نائن الیون کا سبب امریکہ کی وہی ذہنیت ہے جس نے امریکہ سے ایک عشرہ پہلے بوسنیا ہرزگوینیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کرائی تھی۔ کل عالم اس طویل نسل کشی کے دوران میں محض تماشائی بنا رہا۔ نوجوانان اسلام اس بہیمانہ نسل کشی کے ردعمل میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کیلئے قومی، علاقائی اور نسلی تعصب کو بالا طاق رکھ کر بوسنیا کے جہاد میں برسرپیکار ہوئے، جو مسلمان اس جہاد میں بالفعل شریک نہ ہو سکے انہوں نے مال اور سماجی حیثیت سے ان کی مدد کی، جب بوسنیا کے مسلمان سربوں پر بھاری پڑ رہے تھے تو اس وقت مغربی ممالک نے امن فوج کے نام پر وہاں نیٹو افواج تعینات کردیں۔ "My Life" میں سابق صدر بل کلنٹن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بوسنیا میں عین مغرب کے قلب میں اسلامی ریاست تشکیل پا جاتی۔ چیچنیا، کشمیر، فلسطین، افغانستان اور عراق کہیں بھی اسلامی ریاست کا وجود ہی وہ اصل خطرہ ہے جس کا امریکہ اور مغربی ممالک توڑ کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم ممالک میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کا خون اور اُن کے جسم کے لوتھڑے ایسے ہی بکھرے دکھائی دیتے ہیں جیسے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ملبے سے نکالے گئے تھے، ایک فرق کے ساتھ، ہماری لاشیں بہت ارزاں اور بے شمار ہیں۔ مسلم مقبوضات کے علاوہ نامعلوم مقامات پر گوانتاناموبے, باگرام، ابوغریب اور ڈیگو گارشیا کی طرح عقوبت خانے ہیں جہاں ہزاروں بے گناہ بدترین اور نہ ختم ہونے والے عذاب میں مبتلا رکھے جاتے ہیں۔ امریکہ کے ایک اشارے پر شام، اردن، مراکش، تیونس، الجزائر اور آپ کے اپنے ملک مصر میں بے گناہ مسلمانوں کو بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں۔
اس صورتحال میں ہمارے نوجوانوں کی کیا ذمہ داری بنتی ہے۔ یہی میری تقریر کا موضوع ہے۔
ہمارے نوجوان اپنے ماضی سے آگاہ ہیں۔ خالد بن ولیدرضی اللہ تعالی عنہ ، طارق بن زیاد اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی حوصلہ مندی اور شجاعت کے واقعات ان کی نگاہ میںہیں۔ خود رسول پاک دلیری اور شجاعت کے پیکر تھے۔ اسلام میں داخل ہونے کے بعد میں آپ کی عزت اور ناموس پر قربان ہونا اپنے لئے باعث فخر سمجھتی ہوں۔ ڈنمارک میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں مسلم اُمہ نے جس قابل فخر ردعمل کا اظہار کیا ہے وہ مغرب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ آپ کی عزت اور ناموس کے رکھوالے کل دنیا میں پائے جاتے ہیں اور آپ اب بھی غیر مسلموں کیلئے دلیری اور شجاعت کی علامت ہیں
..........
........
.........
نوجوانان اسلام! اس سے پہلے کہ اسلام کا یہ مسخ شدہ تصور پوری اُمت میں سرایت کر جائے ہمیں اس کا تدارک کرنا ہوگا۔ ملاوٹی اسلام کی آپ کو قلعی کھولنی ہوگی، موسیقی کے سنگ رات بھر نعتوں پر جھومنے والے اور دن بھر ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت کرنے والے مجاہدوں کا مذاق اڑانے والوں کو ہوش کے ناخن دلانے ہوں گے۔ سلطان صلاح الدین فاتح قدس سے لوگوں نے پوچھا کہ آپ کبھی مسکراتے ہوئے نہیں دیکھے گئے، جری سلطان نے کہا: میرے چہرے پر مسکراہٹ کیسے آئے جبکہ بیت المقدس پر صلیبیوں کا قبضہ ہے۔ سلطان صلاح الدین اگر ہمارے نوجوانوں کی حالت دیکھتے تو وہ انہیں کیا مشورہ دیتے ہے! عرب حکمرانوں کی بے شرمی تو اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ وہ محض امریکہ کے سامنے بیلے ڈانس پیش کر سکتے ہیں۔ عراق کو وہ سونے کی طشتری میں رکھ کر امریکہ کو پیش کر چکے ہیں، فلسطین میں درندے غرا رہے ہیں اور یہ چین کی نیند سو رہے ہیں۔ اب دیکھو عربوں کی ایک اوربیٹی لبنان کی عزت تاتار کی جائے گی، کیا تم خود بھی اس نظارے سے دل بہلاؤ گے۔ ہمارے اور ہمارے نوجوانوں اور ہمارے بچوں کے سامنے نمونہ آپ کی ذات اور آپ کے صحابہ رضوان اللہ علیہم کو ہونا چاہیے۔ انہیں کی سیرت کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل بنانا ہوگا۔ جب تک اِس اُمت میں خالد بن ولیدرضی اللہ تعالی عنہ، سلطان صلاح الدین ایوبی، میلکم ایکس اور سید قطب شہید پیدا ہوتے رہیں گے تمہاری یہ بہن اپنے نوجوانوں میں انہیں کی شبیہ ڈھونڈتی رہے گی۔ یہی ریت رہی ہے کہ ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو دوا بن جاتا ہے۔ ہمارے نوجوان بہادری اور جواں مردی کے پیکر بنیں۔ فاروق حسنی جیسے مغرب سے بڑھ کر مغرب نواز آپ کے سامنے عبرت کا نشان ہوں۔ وہ جو صرف نامرد ہیں، تاریخ میں ان جیسے وزیروں کا ذکر بزدلی کے طور پر چند جملوں میں کیا جائے گا، آپ لازوال تاریخ رقم کریں۔ اُسی طرح جس طرح ہمارے بہادر عراق، فلسطین، چیچنیا اور کشمیر میں بہادری اور جواں مردی کی ایک طویل تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کو یہ احساس ہو چلا ہے کہ وہ خواہ کتنے ہی مغرب پرست بن جائیں، کسی ناگہانی واقعے کے رونما ہونے پر حکومت سب سے پہلے انہیں کو شک کی نگاہ سے دیکھے گی۔ جس قدر مغرب جہاد، خلافت اور شریعت کو دبائے گا یہ ایک جذبہ بن کر اتنا ہی ابھریں گے۔ مسلم مقبوضات میں مزاحمت ہر لحاظ سے ایک جائز اور قانونی مزاحمت ہے۔ یاد رکھیں، مغربی ممالک کو جن انتہا پسندوں سے خطرہ ہے وہ جہادی نہیں بلکہ خود مغرب کے وہ بنیاد پرست عیسائی ہیں جو وائیٹ ہاؤس اور ڈاؤننگ سٹریٹ میں بیٹھ کر ہمارے نوجوانوں کو شدت پسندی کا راستہ دکھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ القاعدہ میں نوجوانوںکی بھرتی کی ذمہ داری بش اور ٹونی بلیئر نے اٹھا رکھی ہے۔ ہمارے نوجوان اس وجہ سے بھی بیدار ہو رہے ہیں کہ انہیں اس بات کا ادراک ہو گیا ہے کہ بش ٹونی بلیئر کمپنی کا اصل ہدف دہشت گردی نہیں بلکہ خود اسلام ہے۔ ہمارے نوجوان اُسی جذبے کے ساتھ اپنے آپ کو دُنیا کی قیادت کا اہل ثابت کریں جس طرح رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دُنیا کے سامنے اعلیٰ ترین انسانوں کی قیادت فراہم کی تھی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمکا بتایا ہوا راستہ آج بھی بہت سوں کیلئے روشنی کا مینار ہے۔ یقین رکھیں سوائے ایک اللہ کے مسلم نوجوان کسی سے دبکتا نہیں!