Advertisement

ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہو جاتی ہے

بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔ میں سکول سے آتا تو دستک دینے سے پہلے دروازہ کھل جاتا۔ کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ہی ماں کا خوشی سے دمکتا چہرہ نظر آ جاتا۔
وہ پیار بھری مسکراہٹ سے میرا استقبال کرتی، دعائیں دیتی اور پھر میں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا۔
ماں گرما گرم روٹی بناتی اور میں مزے سے کھاتا ۔
جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ہوتا تو ماں کہتی چلو مقابلہ کریں۔
یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا۔
ماں روٹی چنگیر میں رکھتی اور کہتی اب دیکھتے ہیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ہوں یا تم اسے ختم کرتے ہو۔ ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی ... ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازہ تازہ اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی۔
یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا۔
لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ہوئی!
ہمارے گھر کے کچھ اصول تھے۔ سب ان پر عمل کرتے تھے۔
ہمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لاھور میں ایک اخبار میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا۔
ماں کا مگر وہ ہی معمول رہا۔
میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی۔
لیٹ ہو جانے پر کوشش ہوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ہو لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا، ادھر دروازہ کھل جاتا۔
میں ماں سے پوچھتا تھا.... آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ میں آ گیا ہوں؟
وہ ہنس کے کہتی مجھے تیری خوشبو آ جاتی ہے۔

پھر ایک دن ماں دنیا سے چلی گئی !
ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا، بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رہا، پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکٹایا۔ کچھ دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی۔ پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا۔
سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رہا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی۔ بس اتنا یاد ہے کہ مسجد سےاذان سنائی دی، کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا۔ وہ تڑپ کر باہر آئیں۔
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بولی پتر! تیری ماں گلی کی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رہتی تھی۔ ادھر تو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آ جاتی تھیں۔
وہ بولی پتر تیرے لیٹ آنے، رات گئے کچن میں برتنوں کی آوازوں اور شور کی وجہ سے تیری بھابی بڑی بڑ بڑ کیا کرتی تھی کیونکہ ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔
پھر انہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں "پتر ھن اے کھڑکی کدے نیئں کھلنی"۔
کچھ عرصہ بعد میں لاھور سے اسلام آباد آ گیا جہاں میں گیارہ سال سے مقیم ہوں۔
سال میں ایک دو دفعہ میں لاھور جاتا ہوں۔
میرے کمرے کی وہ کھڑکی اب بھی وہاں موجود ہے۔
لیکن ماں کا وہ مسکراہٹ بھرا چہرہ مجھے کبھی نظر نہیں آیا۔
تحرير- نا.معلوم
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ماں تو دعاؤں کا دروازہ ہوتی ہے
جب وہ چلی جاۓ تو لگتا ہے کہ وہ دروازہ ہی بند ہو گیا
اے الله ہم سب کی ماؤں کو آخرت میں سکھ عطا فرمانا
ان پر اپنی رحمت فرمانا
اور ہمیں ایسا بنا کہ ہم اپنی ماؤں کے لیے صدقه جاریہ بن جائیں
​
 
So heart touching, true and beautifully written article.

Maan hastee he aisee hai jo khud to mushkil main reh saktee hai per bachon ko kabhee mushkil main nahee dekh saktee.

Khuda writer ki marhooma walida ki agli manzil asan karay, unhain jannat main aalah muqam ata karay aor iss ki sab mushkilain asaan karay. ameen
 
Advertisement

ماں تو خیر اللہ کا روپ ہوتی ہے ، بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے

;)...لیکن حیرانی کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے ماں کبھی بیٹی کا انتظار نہی کرتی

حالانکہ ماں اور بیٹی کا رشتہ بہت مظبوط ہوتا ہے

لیکن ماں پر مضمون صرف بیٹے کی محبت کے ہی لکھے جاتے

;)...اور بیٹے بھی وہ جو ماں کی صرف روٹیاں کھاتے ہیں کہنا نہی مانتے
 
[h=1]Mother: The best Gift from Allah... Plz respect your Mother don't leave her Alone !![/h]


خالی ریسپکٹ نہی کرنی ، کہنا ماننا ضروری ہے، سواے شرک کے

اگر بیٹے صرف اپنی ماں کا کہنا ماننے لگ جائیں تو دنیا جنت بن جائے

کیوں کہ کوئی بھی ماں اپنے بیٹے کو غلط بات نہی بتاتی ، اور نا ہی خود کش بمبار بناتی ہے

---------------------------------------------------------------------------------------------
اماں جی ، ذرا اس کو بھی کسی دن خود کش جیکٹ پہناو نا ، ذرا پتہ چلے کہ دوسروں کے بچے کیسے استمعال کئے جاتے ہیں


66005_526773477334193_1425506865_n.jpg