برطانیہ میں مانچیسٹر ایرینا میں پولیس نے ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کے حملے میں 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق انھوں نے ایک زور دار آواز سنی۔گریٹر مانچیسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔’اب تک 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، دیگر پچاس کے قریب زخمی ہیں۔‘پولیس کے مطابق اسے فی الوقت یہ دہشت گردی کا واقعہ دکھائی دیتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کنسرٹ کے مقام کے بیرونی طرف ہوا۔
جائےحادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ قریبی ٹرین سٹیشن، مانچیسٹر وکٹوریہ سٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔بی بی سی کے نامہ نگار ڈینیل سٹینفرڈ نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکام اس واقعے کو ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کے بعد مقامی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 32 منٹ پر کیتھڈرل گارڈن میں ایک کنٹرولڈ دھماکہ بھی کیا تاہم بعد ازاں بتایا گیا کہ وہاں کوئی مشتبہ چیز موجود نہیں تھی۔کنسرٹ میں امریکی سنگر آریانا گرینڈے پرفارم کر رہی تھیں۔ ان کے ترجمان کے مطابق وہ خیریت سے ہیں۔اس سے قبل عینی شاہدین نے کہا تھا کہ انھوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پہنچنے والے ایمرجنسی سروسز کے اہلکار
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔ایک عینی شاہد 22 سالہ روبرٹ ٹیمپکن نے بتایا کہ’ہر ایک چیخ رہا تھا اور بھاگ رہا تھا، فرش پر لوگوں کے کوٹ اور فون گرے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ہر چیز پھینک دی۔‘انھوں نے بتایا کہ کچھ لوگ چیخ رہے تھے کہ انھوں نے خون دیکھا ہے۔ تاہم دیگر کہہ رہے تھے غبارہ پھٹنے یا سپیکر کی زوردار آواز آئی ہے۔
روبرٹ کے مطابق ’وہاں بہت سی ایمبولینسز تھیں۔ میں نے دیکھا کہ کسی کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کیا ہوا تھا۔‘اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔ایک اور عینی شاہد اینڈی ہولے جو کہ اپنی بیوی اور بیٹی کو لینے کے لیے وہاں پہنچے تھے نے بتایا کہ ’میں انتظار کر رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے میں ایک دروازے سے 30 فٹ دور تک جا گرا۔‘
راکیل نامی عینی شاہد نے بتایا کہ وہ مانچیسٹر ایرینا کے بلاک نمر 213 میں اپنی 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بھیٹر سے بچنے کے لیے انھوں نے کنسرٹ کے اختتام سے قبل ہی باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'جیسے ہی ہم باہر نکلے ہم نے ایک زور دار آواز سنی، پہلے تو ہم نے سوچا ہم نے کنسرٹ میں کچھ مِس کر دیا ہے، جیسے ہی ہم واپس پلٹے وہاں لوگوں کو ہجوم تھا جو اپنے قدموں پر گر رہے تھے لوگ فرش پر گرے ہوئے تھے۔'
تصویر کے کاپی رائٹ
کنسرٹ کے لیے باہر سے آنے والے لوگوں کو رہائش کی سہولت دینے کے لیے ’روم فور مانچیسر‘ کے ہیش ٹیک کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
Yet another crime against the innocent. An undercover crime to manage another crime against humanity in general and Muslims in particular..........it is surprising that after sufficient time has passed since the incident and still there is no ID card or passport of any Muslim terrorist found there.:( Please hurry up we are desperately waiting for a Muslim name please don't make us wait......it is killing now.

Jin qowtoon nay Iraq aur Syria mein aag lagai hay wahi qowtein yahan aag laga rahi hein......unkay liyae Christians/Muslims sab barabar hein jaisay subah Shia ko maaro shaam ko Sunni maaro........Unka agenda Greater Israel hay.
Re: Drone Strikes are required on Terrorists Safe Heaven in UK
Stupid post....in sab ka aik he hal hai keh uk sey sarey musalmanon ko nikal bahir kar do sakoon ho jai ga....safe heaven yahan par kidher hai ....zara yeh to bataein
Yet another crime against the innocent. An undercover crime to manage another crime against humanity in general and Muslims in particular..........it is surprising that after sufficient time has passed since the incident and still there is no ID card or passport of any Muslim terrorist found there.:( Please hurry up we are desperately waiting for a Muslim name please don't make us wait......it is killing now.
داعش کا وجود ثابت ہے ۔ کوئی بھی بیرونی حکومت اتنا بڑا فراڈ نہیں کرسکتی ۔ دہشت گرد کیوں کہ مسلمانوں والے نام رکھتے ہیں اسلئے ہم اس کو اسلام اور مغرب کے تصادم کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ حالانکہ کوئی گارنٹی بھی نہیں کہ دہشت گرد پرہیزگار بھی ہیں

دہشت گردی کا عالمی عفريت اور اس کے ذمہ دار عناصر جو دانستہ نہتے شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں، وہ نا تو کسی مبينہ ناانصافی کا ردعمل ہے اور نا ہی کسی سياسی محرومی کا شاخسانہ۔ خود ان کے اپنے الفاظ کے مطابق وہ خوف اور دہشت کے ذريعے عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے خواہاں ہيں۔
آپ عراق اور شام کا حوالہ دے کر برطانيہ ميں ہونے والے حملے کے ليے محرکات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ تاہم آپ اس حقيقت کو نظرانداز کر رہے ہيں کہ ان ممالک سميت دنيا کے ديگر علاقوں ميں تشدد کی جو لہر جاری ہے، اس کی بنياد وہی غير انسانی حملے ہيں جو انھی عناصر کی جانب سے کيے جا رہے ہيں جو ايسی کسی بھی انسانی قدروں کو ماننے سے انکاری ہيں جنھيں دنيا کے تمام مذاہب تسليم بھی کرتے ہيں اور انھيں مقدم بھی سمجھتے ہیں۔
علاوہ ازيں، داعش يا کوئ بھی اور دہشت گرد تنطيم جو خطے کے لوگوں کی حقيقی ترجمان ہونے کی دعويدار ہے اور اس بات پر بضد ہے کہ وہ درست مذہبی نظريے اور سوچ کی علم بردار ہے، ان کے دعوؤں ميں کوئ سچائ ہوتی تو پھر تو انھيں اب تک دنيا بھر ميں اسلامی ممالک کی حکومتوں، اہم مذہبی سکالرز اور اسلامی ممالک ميں عام عوام کی جانب سے پذيرائ حاصل ہوجانی چاہيے تھی۔ تاہم ايسا کچھ بھی نہيں ہے۔ تمام حاليہ رپورٹس، سروے اور عوامی راۓ عامہ پر مبنی تجزيے يہ واضح کرتے ہيں کہ يہ دہشت گرد تنظيميں اجتماعی سطح پر کسی بھی قسم کی قابل ذکر حمايت حاصل کرنے ميں يکسر ناکام رہی ہيں۔
واقعہ افسوس ناک ہے، اور قابل مذمت بھی.
۔ اگرچہ دل نہیں کرتا کہ ایسے ردعمل کی مذمت کی جائے ، کیونکہ نیٹو امریکا وغیرہ نے اسلامی ملکوں کے ملک تباہ کر دیئے ہیں،، اور لاکھوں لوگ کا قتل عام کیا ہے، اس لحاظ سے ایسے ہزاروں حملے بھی کم ہیں، مگر مجبوری ہے کہ اسلام میں غیر متھاربین، اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانےکی اجازت نہیں، لہذا با امر مجبوری ہی صحیح، مگر پھر بھی اس واقعہ کی مذمت کی جاتی ہے، ٹھیک اسی طرح جیسےان ا(ڈائریکٹ ان ڈآئریکٹ )مریکی روسی حملوں کی کی جاتی ہے جن میں بے شمار بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں
Stupid post....in sab ka aik he hal hai keh uk sey sarey musalmanon ko nikal bahir kar do sakoon ho jai ga....safe heaven yahan par kidher hai ....zara yeh to bataein
ویسے عام اصول یہ ہے کہ اگر آپ نے کسی کے گھر کے سارے افراد کو ذبح کر دیا ہو، ان کے پرخچے اڑا دیئے ہوں،، تو اس کو اپنے گھر میں پناہ نہیں دی جاتی۔کیوں کہ کوئی پتا نہیں وہ کب اپنا بدلہ لے لے۔ شاید مہاجرین(خصوصا شام عراق افغانستان لیبیاکے مہاجرین ) کو یورپ میں پناہ دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ لوگ کوئی نہ کوئی ایسا کام کریں گے کہ پھر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کو یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کو نکالنے کا بہانہ مل جائے گا۔
Inn khanzeeeri dehshat gardon ko dhoondh dhoondh karr Kuttton ki mout marnay ki zarooratt hai yeh woh khanzeeeri log hain jo Islam kaa naam laay karr apni Darindgi aur Insaniyat ke qattal ko Justify kartay hain Inn khaneeer ki auladon ko jahanum raseed kar ke hi amman qaim ho sakta hai yeh ghaleez aur Ghatia Qatil Islam ke sabb saay baraay dushman hain