Advertisement

مادر ملت کی تقریر اورحکومت کےخدشات

قائداعظم کی وفات کے بعد محترمہ مس فاطمہ جناح اور حکومت کے درمیان سردمہری کا غبار چھایا رہا۔ قائد کی دو برسیاں آئیں اور گزر گئیں۔
دونوں بار مس فاطمہ جناح نے قوم سے خطاب کرنے سے انکار کر دیا۔ انکی شرط تھی کہ براڈکاسٹ کرنے سے پہلے وہ اپنی تقریر کا متن کسی کو نہیں دکھائیں گی۔

حکومت یہ شرط ماننے پر امادہ نہ تھی ۔ غالبا'' سے یہ خوف تھا کہ نا جانے مس فاطمہ جناح تقریر میں حکومت پر کیا کچھ تنقید کر جائیں گی ۔

آخر خداخدا کر کے قائداعظم کی تیسری برسی پر قرار پایا کہ محترمہ فاطمہ جناح اپنی تقریر پہلے سے سنسر کرائے بغیرریڈیو سے براہ راست نشر کرسکتی ہیں۔
تقریر نشر ہو رہی تھی کہ ایک مقام پر پہنچ کر اچانک ٹرانسمیشن بند ہو گئی ۔کچھ لمحے ٹرانسمیشن بند رہی ۔ اُسکے بعد خودبحود جاری ہو گئی ۔
بعد میں معلوم ہوا کہ مس جناح کی تقریر میں کچھ فقرے ایسے تھے جن میں حکومت پر تنقید تھی ۔ وہ تو بدستور ان فقروں کو مائک پر پڑھتی گیئں لیکن ٹرانسمیشن بند ہونے کی وجہ سے وہ فقرے براڈکاسٹ نہ ہو سکے ۔
اس بات پر بڑا شور شرابا ہوا۔ اخباروں میں احتجاجی بیانات بھی آئے۔ اگرچہ ریڈیو پاکستان کا موقف یہ تھا کہ ٹرانسمیشن میں رکاوٹ کی وجہ یہ تھی اچانک بجلی فیل ہو گئی تھی ، لیکن کوئی اس بات پر یقین

کرنے کو تیار نا تھا۔ سب کا یہی خیال تھا کہ مس جناح کی تقریر میں ضرور کوئی ایسی بات تھی جسے حذف کرنے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا گیا۔
اس ایک واقعہ نے حکومت کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی اتنا نقصان مس فاطمہ جناح کے چند تنقیدی جملوں سے نہیں پہنچ سکتا تھا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہاب نامہ سے اقتباس ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
دو نمبری حکمرانوں کا یہی مسلہ ہوتا ہے ,یہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہیں خوف کی وجہ سے لیکن خود ہی بڑی حماقت کر بیٹھتے ہیں
آج بھی ان کا یہ ہی حال ہے ,خوف عمران کا خوف ,اپنی جعلسازی کا خوف
سب سے بڑی غلطی انہوں نے جائنٹ سیشن بلا کر کی جس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں کہ یہ تو سالے سب اپنی کرسی کے لئے ہی مرے جاتے ہیں اور اپنے ہی **** رونے ہی ایک دوسرے کو سناتے رہے عوام کو ٹھینگا
اور اب صدارتی آرڈیننس اور شور شرابہ تیس نومبر کا ,پوری حکومت الٹ پلٹ ہو رہی ہے کہ نہ جانے تیس کو کیا ہو گا ,یہ جتنا تڑپیں گے پی ٹی ای کو اتنا ہی فائدہ ہو گا

 
جتنی محنت اور قربانی فاطمہ جناح نے پاکستان بنانے کے لئے دی اتنا ہی غم اور درد ظالموں نے پاکستان میں انھیں دیا .
 
جسطرح حکومتی موقف کے مطابق پہلے منہاج القرآن سے فائرنگ کی گئی
 
I utterly dislike dynastic politics. But if Madr-e-Millat would have been given a chance to rule Pakistan, we might have been in words of Quaid " One of the greatest nation of the world". Her efforts for Azadi are so well documented and her motherly character was so much acknowledged by the masses that even military dictator has to massively rig Presidential elections to win a narrow lead.
 
I utterly dislike dynastic politics. But if Madr-e-Millat would have been given a chance to rule Pakistan, we might have been in words of Quaid " One of the greatest nation of the world". Her efforts for Azadi are so well documented and her motherly character was so much acknowledged by the masses that even military dictator has to massively rig Presidential elections to win a narrow lead.


logo ka character good nahi hai ,is liye yeh to hona hi tha.