- Joined
- Apr 6, 2013
- Posts
- 1,173
- Reaction score
- 2,407
- Points
- 113
قائداعظم کی وفات کے بعد محترمہ مس فاطمہ جناح اور حکومت کے درمیان سردمہری کا غبار چھایا رہا۔ قائد کی دو برسیاں آئیں اور گزر گئیں۔
دونوں بار مس فاطمہ جناح نے قوم سے خطاب کرنے سے انکار کر دیا۔ انکی شرط تھی کہ براڈکاسٹ کرنے سے پہلے وہ اپنی تقریر کا متن کسی کو نہیں دکھائیں گی۔
حکومت یہ شرط ماننے پر امادہ نہ تھی ۔ غالبا'' سے یہ خوف تھا کہ نا جانے مس فاطمہ جناح تقریر میں حکومت پر کیا کچھ تنقید کر جائیں گی ۔
آخر خداخدا کر کے قائداعظم کی تیسری برسی پر قرار پایا کہ محترمہ فاطمہ جناح اپنی تقریر پہلے سے سنسر کرائے بغیرریڈیو سے براہ راست نشر کرسکتی ہیں۔
تقریر نشر ہو رہی تھی کہ ایک مقام پر پہنچ کر اچانک ٹرانسمیشن بند ہو گئی ۔کچھ لمحے ٹرانسمیشن بند رہی ۔ اُسکے بعد خودبحود جاری ہو گئی ۔
بعد میں معلوم ہوا کہ مس جناح کی تقریر میں کچھ فقرے ایسے تھے جن میں حکومت پر تنقید تھی ۔ وہ تو بدستور ان فقروں کو مائک پر پڑھتی گیئں لیکن ٹرانسمیشن بند ہونے کی وجہ سے وہ فقرے براڈکاسٹ نہ ہو سکے ۔
اس بات پر بڑا شور شرابا ہوا۔ اخباروں میں احتجاجی بیانات بھی آئے۔ اگرچہ ریڈیو پاکستان کا موقف یہ تھا کہ ٹرانسمیشن میں رکاوٹ کی وجہ یہ تھی اچانک بجلی فیل ہو گئی تھی ، لیکن کوئی اس بات پر یقین
کرنے کو تیار نا تھا۔ سب کا یہی خیال تھا کہ مس جناح کی تقریر میں ضرور کوئی ایسی بات تھی جسے حذف کرنے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا گیا۔
اس ایک واقعہ نے حکومت کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی اتنا نقصان مس فاطمہ جناح کے چند تنقیدی جملوں سے نہیں پہنچ سکتا تھا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہاب نامہ سے اقتباس

Last edited by a moderator: